why gig impressions fall

فائیور گِگ (gig) امپریشن گرنے کی وجوہات

تقریبا ہر فائیورکیرئیر میں ایسا ہوتا ہے جب آپ سوچتے ہیں، “میرے Fiverr گِگ کے امپریشن کیوں گر رہے ہیں؟ فائیور کو عمومی طور پر ماہانہ آمدنی کا ایک مستحکم ذریعہ نہیں سمجھا جاتا۔ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ آپ ایک مہینے میں تو بہت اچھا کما لیں لیکن اگلے مہینے کے لیے آپ کو ایک بھی آرڈر نہیں ملے۔ لیکن آپ اپنے فراہم کردہ معیار سے طویل مدتی کلائنٹس بنانے میں کامیاب ہو جایں تو یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسنگ کی 8 بنیادی معلومات 

عام طور پہ گگ امپریشن کم ہونے کی وجہ فائیور الگورتھم کو مانا جاتا ہے. لیکن یہ صرف Fiverr الگورتھم پر منحصر نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے آپ نے اپنے پروفائل کے ساتھ کچھ غلطیاں کی ہوں جو gigs کے تاثرات میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ آئیے آپ کے اس سوال کا جواب تلاش کریں، “میرے Fiverr گیگ کے امپریشن کیوں گر رہے ہیں؟”۔

فائیور گگ روٹیشن

Fiverr Gig Rotation ان وجوہات میں سے ایک ہے جو آپ کی گگ کے امپریشنز میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ ہم اسے روک نہیں کر سکتے کیونکہ یہ Fiverr الگورتھم کا حصہ ہے. بیشک آپ بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہوں اور فائیو سٹارز کی درجہ بندی کے ساتھ بہت سے مطمئن کسٹمرز بھی رکھتےہوں پھر بھی آپ گیگ امپریشن میں کمی کا سامنا کر سکتے ہیں. کیونکہ Fiverr نئے سیلرز کو مواقع فراہم کرتا ہے اور انہیں ترجیح بھی دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور کا تعارف 

نئے سیلرز کو Fiverr کے ساتھ کام شروع کرنا مشکل لگتا ہے اس لیے Fiverr ان کی مدد کرتا ہے اور پہلے پیج پر ان کے gigs بھی دکھاتا ہے۔ ایک بار جب نئے سیلرز اپنا پروفائل مستحکم کر لیتے ہیں تو Fiverr انہیں ان کے گِگ روٹیشن کے ساتھ چلاتا ہے. ایسے میں ہو سکتا ہے کہ مستحکم سیلرز بھی  اپنے گِگ کے امپریشن میں کمی نوٹ کریں۔

آرڈر کی منسوخی

اگر آپ نے حال ہی میں کوئی آرڈر منسوخ کیا ہے تو ہو سکتا ہے آپ کو gigs کے امپریشنز میں کمی کا سامنا کرنا پڑ جاۓ۔ کسی بھی آرڈر کی منسوخی سے Fiverr پہ آپ کے گیگ کی وزیبلٹی کم ہو جائے گی اور gig امپریشنز کی پوزیشن تیزی سے گر جائے گی۔

آرڈر کی منسوخی سے بچنے کے لیے ہمیشہ کلائنٹ کے ساتھ تسلی بخش بات چیت کرنے کی کوشش کریں۔ آپ کچھ مراعات یا اپ سیل سروسز (اضافی خدمات) پیش کر سکتے ہیں تاکہ وہ آرڈر کو منسوخ نہ کریں۔

آرڈر تین طرف سے منسوخ کیا جا سکتا ہے. آپ خود کر سکتے ہیں، کلائنٹ کر سکتا ہے، یا پھر fiverr سپورٹ آرڈر منسوخ کر سکتا ہے.  

یہ بھی پڑھیں: فری لانسنگ اور چند غلط فہمیاں 

اگر آپ کا کلائنٹ آرڈر منسوخ کر دیتا ہے تو آپ کے گِگ کے امپریشن کہیں زیادہ گر جائیں گے. لہذا اگر آپ Fiverr کلائنٹ کے ساتھ کسی مشکل میں پڑتے ہیں تو آپ کو خود سے منسوخی کی درخواست کرنی چاہیے۔ اگر کلائنٹ آپ کو منسوخی کی درخواست بھیجتا ہے تو بہتر ہے اسے قبول نہ کریں. اس کے بجاۓ ریزولیوشن سینٹر پر جائیں اور منسوخی کی درخواست خود بھیجیں۔

گِگ امیج

فائیور پروفائل یا گگ بناتے وقت آپ کا gig امیج پلیٹ فارم پر بہترین ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ نہ بھولیں کہ فائیور پہ روزانہ ہزاروں گگز پبلش کیے جاتے ہیں۔ ان میں سے کچھ نئے gigs میں گگ تصاویر ہو سکتا ہے کہ زیادہ دلکش اور آپ سے بہتر ہوں۔ اس کے نتیجے میں آپ کے گگ امپریشنز میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ کلکس اور امپریشن حاصل کرنے کے لیے آپ کو اکثر گگ امیجز کو تبدیل کرنا چاہیے اور بہترین گِگ امیجز بنانے چاہییں۔

رسپانس کی شرح

کلائنٹ کے پیغامات پر آپ کے رسپانس میں زیادہ وقت لینے کے نتیجے میں بھی Fiverr گگ امپریشن گر سکتے ہیں۔ آپ کو رسپانسو ہونا چاہیے اور ایک گھنٹے کے اندر جواب دینے کی پوری کوشش کرنی چاہیے۔ اگر آپ دیر سے جواب دیتے ہیں تو ظاہر ہے Fiverr جانتا ہے کہ ان کے پلیٹ فارم پر آپ سے بہتر سیلرز بھی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے 

Fiverr خریداروں کو اپنے پلیٹ فارم سے خالی ہاتھ نہیں لوٹانا چاہتا. اس لیے وہ چاہتے ہیں کہ آپ جلد از جلد پیغامات کا جواب دیں۔ بصورت دیگر، خریدار سروس حاصل کرنے کے لیے کسی دوسرے فری لانس پلیٹ فارم کی جانب رجوع کر سکتے ہیں۔

خلاصہ

گگ امپریشنز کا گرنا Fiverr پلیٹ فارم پر فری لانسرز کے لیے ایک مایوس کن اور حوصلہ شکن تجربہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس کی وجوہات کو سمجھ کر اور اپنی gigs کو بہتر بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے سے فری لانسرز امپریشنز کا ایک مستقل سلسلہ برقرار رکھنے اور مزید کلائنٹس کو راغب کرنے کے اپنے چانسز کو بڑھا سکتے ہیں۔

اپنی خدمات کے معیار کو مستقل طور پر بہتر بنا کر، کلائنٹ کے پیغامات کا فوری جواب دے کر، اور مارکیٹ کے بدلتے ہوئے رجحانات کو اپناتے ہوئے، فری لانسرز Fiverr پر ایک مضبوط ساکھ قائم رکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں