فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور کا تعارف

آج کی دنیا میں بزنس کے لیے جگہ اور مصنوعات کا بندوبست کرنا ضروری نہیں ہے۔ چھوٹے کاروباروں میں سروس سیکٹر کا بہت بڑا حجم ہے۔ خدمات سے متعلق بزنس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسا کاروبار آسانی سے آن لائن دنیا میں کیا جا سکتا ہے۔ آن لائن بزنس کی بہت سی شکلیں ہیں۔ ان میں سے ایک Fiverr ہے۔ آن لائن مارکیٹ میں بغیر کسی سرمایہ کاری کے گھر بیٹھے اپنے ہنر کے مطابق سروس سے متعلق کاروبار کرنا ممکن ہے۔

فائیور سے سکل سیکھیں

فائیور کیا ہے؟

Fiverr ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو خریداروں اور فروخت کنندگان کو آپس میں جڑنے کا موقع دیتا ہے تاکہ وہ ڈیجیٹل خدمات کی خرید اور فروخت کر سکیں۔ یہاں پر ہرسروس کی ایک ابتدائی قیمت رکھی گئی ہے جو کہ پانچ ڈالر ہے۔ Fiverr دنیا بھر سے کم قیمت فری لانس سروس فراہم کرنے والوں کے لیے ایک آن لائن مارکیٹ ہے۔

آرٹیکلفری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟

یہاں فری لانسرز کو کسی بھی وقت کسی بھی کلاینٹ کو اپنی خدمات فروخت کرنے کی آزادی ہے۔ اگرچہ ابتدائی طور پر کام  کے آغاز کے وقت تمام خدمات کی قیمت پانچ ڈالر ہے لیکن فری لانسرز اپنی قیمت جو بھی منتخب کرتے ہیں مقرر کر سکتے ہیں اور پیکیج ڈیلزبھی پیش کر سکتے ہیں۔

Fiverr کیسے کام کرتا ہے؟

فائیور پہ بطور سیلر آپ اپنی gig تیار کرتے ہیں. یہ آپ کی طرف سے اپنی سروس کی آفر ہوتی ہے جس میں آپ ساری تفصیل درج کرتے ہیں. آپ کی gig دیکھ کر گاہک یا خریدار آپ سے رابطہ کرتا ہے. جب آپ کی اور خریدار کی تفصیلات طے ہو جاتی ہیں تو خریدار اپنا آرڈر پلیس کرتا ہے. Fiverr خریدار کو گگ کے لیے پیشگی ادائیگی کرنے کی اجازت دیتا ہے. آرڈرز عام طور پر ایک یا دو دن میں مکمل ہو جاتے ہیں لیکن ڈیلیوری کا وقت آپ خود اپنے خریدار کے ساتھ طے کر سکتے ہیں۔ جب آپ کا آرڈر کامیابی سے مکمل ہو جائے گا تو آپ کو آرڈر کی کل قیمت کا %80 ملے گا۔ 

آپ جتنے زیادہ gigs فروخت کریں گے سائٹ پر آپ کی سیلر ریٹنگ بنانا اتنا ہی آسان ہوگا۔ اس کا مطلب ہے جب ریٹنگ اچھی ہو گی توآپ ممکنہ طور پر اپنی پیش کردہ خدمات کے لیے زیادہ قیمت وصول کر سکیں گے اور زیادہ گاہک بھی حاصل کر سکیں گے. 

کیا Fiverr آپ کے لیے ہے؟

فائیور پر جو بھی سکلز آپ فروخت کر سکتے ہیں ان میں کمپیوٹر کا استعمال لازمی ہے. لہذا سب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ کمپیوٹر کا استعمال مناسب حد اور اپنی سکل کی حد تک لازمی سیکھیں. ایک عام مارکیٹ کی طرح فری لانسرز کو بھی Fiverr مارکیٹ پہ بہت زیادہ کام اور مارکیٹنگ کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کہ ایک عام کاروبارمیں ایسا کرنا ضروری ہوتا ہے. 

آرٹیکلروایت پسندی سے ڈیجیٹلائزیشن کا سفر

فائیور سے متعلق ضروری معلومات اور ایک gig تیار کرنے کا مکمل پریکٹیکل طریقہ نیچے  دی گئی ویڈیوز میں کافی حد تک بیان کر دیا گیا ہے. لیکن فائیور پر کامیابی کے لیے درج ذیل کچھ باتوں کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے. 

١. بہت زیادہ سکلز کو سیکھنے کے بجاۓ کسی ایک سکل میں مہارت حاصل کریں اور پروفیشنل لیول کا کام کرنے کی کوشش کریں. 

٢. اپنی بنیادی انگلش کو بہتر کریں. فائیور پہ اس کی بہت ضرورت پڑے گی. لیکن اگر انگلش کمزور ہے تو پاکستان کے اندر سے بھی کافی آرڈرز ملتے ہیں جو اردو سمجھتے ہیں. لہذا فائیور ضرور جوائن کریں. 

٣. gig بنانے سے پہلے اپنے متعلقہ شعبے میں پہلے سے موجود سیلرز کے پروفائلز اور gigs کو لازمی دیکھیں اور ان کے کام کرنے کے طریقوں کو جانیں. 

٤. gig پبلش کرنے کے بعد گگ کی پروموشن پہ توجہ دیں.  

٥. فائیور پہ کچھ بھی کاپی پیسٹ نہ کریں. سب کچھ اپنے الفاظ میں لکھیں. 

٦. fiver پہ اپنے خریدار کے ساتھ ڈائریکٹ کنٹیکٹ نمبر اور رابطہ ای میل وغیرہ نہ share کریں.

٧. اپنی gig کو سرچ میں اوپر لانے کے لیے keywords کا استعمال سیکھیں. 

٨. اپنے خریدار کو ہر حال میں مطمئن کریں تا کہ وہ اچھا فیڈبیک دے اور آئندہ کے لیے کام ملنے میں آسانی پیدا ہو.

٩. فائیور ایک بہت ہی مشہور و معروف فری لانس پلیٹ فارم ہے اس لیے اس پہ سروس آفر کرنے والوں میں مقابلہ بھی سخت ہوتا ہے. لیکن صبر ، لگن ، محنت، اور تسلسل کی مدد سے آپ دوسروں کے مقابلے میں کامیابی ضرور حاصل کر سکتے ہیں. 

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

گھریلو خواتین کے لیے 20 سے زائد کاروبار کے آئیڈیاز

فائیور سے سکل سیکھیں

ویڈیوز