اردو آرٹیکل لکھیں

urdu blog writer

کیا آپ ایک پرجوش مصنف ہیں؟

اگر آپ باریک بینی  سے پڑھنے والے ہیں اور مفید خیالات رکھتے ہیں تو ہم آپ کو لکھنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

اگر آپ نے اپنے کالج، یونیورسٹی، یا کمپنی میں کوئی کارآمد تحقیقی پروجیکٹ کیا ہے لیکن وہ پبلش نہیں کیا گیا ہے تو آپ اسے بلاگ پہ شائع کر سکتے ہیں۔

اگر آپ سوشل میڈیا پہ لکھتے ہیں اور آپ کی تحریر ضائع ہو جاتی ہے تو آپ بلاگز لکھ کہ اپنی تحریر کو ہمیشہ کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں. 

اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کی تحقیق, تجربہ، یا آئیڈیاز حکومت، عوام الناس، صنعتوں، اور کاروباری افراد کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں یا ان کی معلومات میں اضافہ کر سکتے ہیں تو براہ کرم ضرورلکھیں۔

اگر آپ کے پاس شاندار حکمت عملی، تجاویز، اور ترقی کی ذہنیت ہے لیکن آپ اپنے موجودہ کردار میں محدود ہیں، تو ہم آپ کو لکھنا شروع کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

ہو سکتا ہے کہ آپ نے مہارت حاصل کی ہو، تجربہ حاصل کیا ہو، تحقیق کی ہو، یا کسی بھی شعبے، ڈیپارٹمنٹ، فنکشن، کاروباری طبقے، یا صنعت سے متعلقہ علم اور معلومات حاصل کی ہوں جس کے بارے میں آپ کو یقین ہو کہ وہ کسی بھی عمل میں بہتری لا سکتی ہیں تو براہ کرم لکھیں، اظہار کریں، شائع کریں، اور دنیا کو بتائیں۔

آپ کا باس، آپ کی کمپنی، آپ کے استاد، ہو سکتا ہے کہ آپ کی تجاویز یا گفتگوکے قدر دان نہ ہوں لیکن دائرے سے باہر آپ بہت کچھ بتا سکتے ہیں یا سکھا سکتے ہیں ۔ دنیا بہت بڑی ہے۔ لوگ عظیم خیالات کی تلاش میں ہیں۔ لہذا مختلف سوچیں اور اپنے ذہن میں موجود خزانوں کو بیرونی دنیا کے ساتھ بانٹیں۔

 دینا اور بانٹنا ایک طاقت ہے۔ 

دینے کے لیے بہترین چیز “علم” ہے۔

علم و حکمت کا بڑا خزانہ انگلش زبان میں موجود ہے. اگر آپ کے لیے اسے انگلش میں دوسروں تک پہنچانا یا دوسروں کا سمجھنا مشکل ہے تو اردو میں لکھیں. اگر اردو ٹائپنگ نہیں جانتے یا اردو آرٹیکل لکھنے کا طریقہ جاننا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں ہم آپ کو بتایں گے کمپیوٹر پہ اردو ٹائپنگ کرنے اور اردو آرٹیکل لکھنے کا  طریقہ جو آپ تھوڑی سی پریکٹس سے سیکھ سکتےہیں.

بلاگ اور اس کے مواد کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

اگر آپ انگلش میں لکھنا چاہیں تو  یہاں کلک کریں

اپنی تحریر، مضمون، یا تحقیق کے ساتھ ہمیں ای میل کریں:

ایک عدد تصویر

مختصر  تعارف 

ضرورت:

١. کم از کم 1000 الفاظ

٢. اصل مواد (کوئی کاپی شدہ نہیں)

٣. گرائمری طور پر درست

٤. حوالاجات (صرف تحقیقی مضامین کے لیے)

ہم آپ کی تحریر شائع کریں گے (بطور مصنف آپ کے پروفائل کے ساتھ

مضامین سوشل میڈیا پر شیئر کیے جائیں گے اور لنکس آپ کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ آپ اسے اپنے حلقوں میں بانٹ سکتے ہیں اور اسے اپنے CV پر دکھا سکتے ہیں۔ آپ ایک لکھاری کے حیثیت سے اپنا پورٹ فولیو بنا سکتے ہیں اور دوسروں تک اپنے بہترین خیالات پنہچا سکتے ہیں. 

نوٹ: اس کی کوئی حد نہیں ہے کہ آپ کتنی تحریریں شائع کرتے ہیں۔

ای میل کریں

2 تبصرے ”اردو آرٹیکل لکھیں

تبصرے بند ہیں