ہمارے بارے میں

یہ پلیٹ فارم   www.urduexpress.org    زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں دلچسپ اور  بہترین معلومات فراہم کرنے کے لئے وقف ہے۔

میں نے اس بلاگ کی شروعات مفید  معلومات کے   اشتراک کی ضرورت اور  اپنے شوق کی بنا  پر کی ہے. بلاگ کا بنیادی مقصد علم اور معلومات کو  آسان  زبان میں قارئین کے لیے پیش کرنا ہے. 

ایجوکیشن بنیادی طور پر انگلش زبان میں ہونے، کتاب بینی کے شوق میں کمی، اور سوشل ایپس کے زائد استعمال کی وجہ سے عام افراد کی مفید علم تک رسائی تقریبا نہ ہونے کے برابر ہے. سوشل میڈیا کی وجہ سے ہم غیر ضروری  انفارمیشن اوور فلو  اور   بامقصد  معلومات کے فقدان کا شکار ہیں. اسی مسلے کے پیش نظر عام افراد کی سہولت کے لیے اردو زبان میں یہ بلاگ شروع کیا گیا ہے۔

میں امید کرتا ہوں کہ آپ اس  پلیٹ فارم سے اتنا ہی لطف اندوز ہوں گے اور فائدہ اٹھایں گے جتنا ہم آپ کو یہ قیمتی معلومات پیش کرنے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

اگر آپ کے کوئی سوالات یا تبصرے ہیں یا آپ درج ذیل شعبوں کے بارے میں اردو زبان میں لکھنا اور بطور رائیٹر اپنے نام سے پبلش کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم ہم سے رابطہ کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

١. بزنس (معیشت، کاروباری مہارتیں، آئیڈیاز، مینجمنٹ ، فنانس، مارکیٹنگ، وغیرہ)
٢. ڈیجیٹل لٹریسی (فری لانسنگ، بلاگنگ، آئی ٹی سکلز، کرپٹو کرنسی وغیرہ)
٣.تعلیم اور ہنر (اخلاقیات، لائف سکلز،  پیرنٹنگ ، قوانین ،  ووکیشنل اور ٹیکنیکل ایجوکیشن وغیرہ)
٤. دلچسپ و عجیب (دنیا، کائنات، اور سائنسی حقائق وغیرہ) 
٥. کتابوں کی دنیا (اچھی اور مفید کتابوں کے خلاصے اور ان کے اسباق)
٦. کھیلوں کی دنیا (دلچسپ مقابلے ، تاریخی واقعات، اور ریکارڈز وغیرہ)
 ٧. سیر و تفریح (خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر ، تصاویر ، اور گائیڈز )
٨. صحت و تندرستی (بنیادی صحت، خوراک، ورزش، بیماریوں سے بچاؤ  وغیرہ)

٩. سماجی مسائل اور ان کا حل

ہماری پالیسی ہے کے  ہم حالات حاضرہ پر مشتمل خبریں ، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے حوالے سے تعریفی یا تنقیدی آرٹیکلز نہیں چھاپتے. اس کے علاوہ ہم کسی خاص  جماعت  ، فرقے ، یا طبقے کا نقطہ نظر بھی پروموٹ نہیں کرتے.

                                                             مخلص   

                                                             عادل عباسی (بلاگ اونر) 

اپنا آرٹیکل ای میل کریں: (تفصیلات جاننے کے لیے یہاں کلک کریں)