ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ (ATL) میں شمولیت کا طریقہ

 کسی بھی شخص کا نام موجودہ (ATL)  Active Tax Payer Listکا حصہ تب ہی بنے گا جب متعلقہ ATL کے ٹیکس سال کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کیا گیا ہو۔

مثال کے طور پر، 1 مارچ 2021 کو شائع ہونے والے ATL کا حصہ بننے کے لیے، آپ  کو ٹیکس سال 2020 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری ہے۔ اسی طرح، 1 مارچ 2022 کو شائع ہونے والے ATL میں شامل ہونے کے لیے، ٹیکس سال 2021 کا ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ہوگا۔

ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ کے اندر جمع نہ کرانے والے افراد کا نام ATL میں شامل کرنے پر پابندی، فنانس ایکٹ 2018 کے ذریعے متعارف کروائی گئی تھی۔ 

فنانس ایکٹ 2019 کے تحت، افراد کا نام ATL میں شامل کیا جا سکتا ہے، چاہے انہوں نے ٹیکس ریٹرن مقررہ تاریخ کے بعد ہی کیوں نہ فائل کیا ہو۔

مقررہ تاریخ کے بعد ATL میں نام شامل کرنے پر سرچارج عائد کیا جائے گا:

خصوصی حالات

١ . وہ کمپنیاں یا ایسوسی ایشنز جو 30 جون کے بعد قائم ہوئیں اور جن کے لیے ٹیکس ریٹرن فائل کرنا ضروری نہیں، وہ بھی ATL میں شامل ہوں گی۔

٢ . مشترکہ اکاؤنٹ رکھنے والے افراد کے اکاؤنٹ بھی ATL کا حصہ سمجھے جائیں گے، بشرطیکہ ان میں سے کسی ایک نے ATL کی شمولیت کی شرائط پوری کی ہوں۔

٣ . نابالغ کے نام پر بینک اکاؤنٹ بھی ATL میں شامل ہوگا اگر نابالغ کے والدین، سرپرست یا وہ شخص جو نابالغ کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرا رہا ہے، ATL میں شامل ہونے کی شرائط پر پورا اترتا ہو۔

سرچارج کی ادائیگی

 ٹیکس ریٹرن دیر سے فائل کرنے والے افراد “سیکشن 182(A) آف انکم ٹیکس آرڈیننس 2001” کے تحت “ATL کے لیے سرچارج” PSID میں “ٹیکس پیمنٹ نیچر ‘Misc'” ہیڈ کے تحت ادا کر سکتے ہیں۔

١ . سرچارج کی ادائیگی کے لیے اپنے iris اکاؤنٹ میں لاگ  ان  کریں

٢ . Create Your e-payment کے آپشن پر کلک کریں  

٣ . لیفٹ سائیڈ پہ انکم ٹیکس  کے آپشن میں جائیں اور  Misc کا آپشن سلیکٹ کریں 

٤ . ٹیکس پیمنٹ سیکشن  میں Surcharge for ATL کا انتخاب کریں 

٥ . ٹیکس سال کا انتخاب کریں اور سرچارج کی مقررہ  رقم کا اندراج کریں 

٦ . Captcha انٹری کرنے کے بعد submit  کے بٹن پر کلک  کریں 

آپ کی PSID بن جاۓ گی جس کا نمبر سکرین پر آ جاے  گا اور آپ کو ای میل بھی موصول ہو جاۓ گی .  

اگر آپ ایزی پیسہ  ایپ  استعمال کرتے ہیں تو Government fee  کے آپشن میں جا کے FBR  Income Tax  میں جایں اورPSID  نمبر کا اندراج کریں .  آپ کی معلومات سامنے آ جایں گی .  ادائیگی کے بعد جلد ہی Computerized Payment  Receipt ای میل  پہ  موصول ہو جاۓ گی اور ایک سے دو دن میں آپ کا نام ATL  میں شامل کر دیا جاۓ گا .

سرچارج کی ادائیگی کے بعد ہی لیٹ فائل کرنے والے فرد کا نام ATL میں شامل کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں