فری لانسنگ Freelancing

فری لانسنگ اور چند غلط فہمیاں

فری لانسنگ کے بارے میں کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں. کچھ افراد فری لانسنگ کو پیسوں کی بارش کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں تو کچھ اسے ایک انتہائی غیر یقینی ذریعہ معاش سمجھتے ہیں.

حقیت میں دیکھیں تو فری لانسنگ کیا ہے اس  بارے میں یہ دونوں ہی سوچیں درست نہیں ہیں. زندگی کے ہر شعبے کی طرح فری لانسنگ میں بھی انتھک محنت اور صبر کے بغیر کامیابی ممکن نہیں.

آرٹیکل: فری لانسنگ کی 8 بنیادی معلومات 

فری لانسنگ بہت سی خرافات میں گہری ہوئی ہے. اس وجہ سے اکثر دفتری اوقات میں گھر سے باہر جا کرکام کرنے والے افراد اسے آئیڈیل نظروں سے دیکھتے ہیں.

اس آرٹیکل میں ہم فری لانسنگ سے متعلق مشہور بہت سی غلط فہمیوں کا تذکرہ کریں گے اور حقیت سے آگاہ کریں گے.

1. ہر روز تیار ہونے اور اچھے کپڑے پہننے کی ضروت نہیں

یہ ایک غلط فہمی ہے. فری لانسر کے لیے بھی ڈریس اپ ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے. اکثر اوقات کلائنٹ آپ سے ویڈیو کال پہ باقاعدہ انٹرویو لیتے ہیں. یہ ایسا ہی ہوتا ہے کہ جیسے آپ نوکری کے لئے انٹرویو دیتے ہیں.

اگر آپ اچھے کپڑے نہیں پہنیں گے تو اعتماد کی کمی آپ کے چہرے سے عیاں ہو گی. ایسا بھی ہو سکتا ہے کلائنٹ پہ مثبت ایمپریشن نہ پڑے وہ آپ کو ایک سست انسان سمجھے اور کام دینے سے انکار کر دے.

اس کے علاوہ اچھے کپڑے نہ پہننے، باقاعدہ تیار نہ ہونے اور خود کو causal گٹ اپ میں رکھنے سے آپ خود کو کام کرنے کے لئے پرجوش نہیں رکھ سکیں گے.

آرٹیکل: فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور کا تعارف 

2. آپ اپنی تنخواہ سے تین گنا کمائیں گے

بہت سے ٩ سے ٥ نوکری کرنے والے افراد کو لگتا ہے کہ ہر فری لانسر بہت پیسہ کماتا ہے. اگر وہ بھی نوکری چھوڑ کر فری لانسنگ کریں تو اپنی تنخواہ سے تین گنا زیادہ پیسہ کمائیں گے.

یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے. اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا یا دیگر ذرائع سے ہم تک ایسی خبریں پہنچتی جن میں ہم کامیاب فری لانسرز کو دیکھتے ہیں. بلاشبہ وہ بہت زیادہ پیسہ کما رہے ہوتے ہیں تبھی ان کی خبریں ہم تک پہنچ پاتی ہیں.

لیکن اس کے پیچھے ان کی کئی سالوں بلکہ دہایوں کی محنت کارفرما ہوتی ہے. ایسا ہر گز نہیں ہوتا کہ انھوں نے چند ہفتوں یا مہینوں میں یہ ترقی حاصل کی ہوتی ہے.

فری لانسنگ ایک مشکل سفر ہے جس میں کامیابی اور ناکامی دونوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. ایسے میں اپنی روز مرہ کی نوکری کو برا گردان کے صرف فری لانسنگ کے خواب و خیال میں رہنا عقلمندی نہیں.

بلکہ درست طرز عمل یہ ہے اپنی نوکری کے ساتھ ایسی سکل پہ کام کیا کیا جاۓ جس کی مدد سے آپ پارٹ ٹائم فری لانسنگ کر سکیں.

فائیور سے سکل سیکھیں

3. فری لانسنگ نوکری کے مقابلے میں کم دباؤ والا کام ہے

اگر آپ اپنی نوکری میں دباؤ کا شکار رہتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ فری لانسرز ایسا دباؤ نہیں برداشت کرتے تو آپ غلطی پر ہیں.

نوکری میں تو شاید ایک یا دو طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن فری لانسنگ میں اس کے مقابلے میں کئی طرح کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

جیسے کہ کلائنٹ کا کام ٹائم میں مکمل کرنے کا دباؤ، فیملی کی ضروریات کا دباؤ، سوشل لائف کے متاثر ہونے کا دباؤ، فری لانسنگ پلیٹ فارمز کے رولز کی پاسداری کا دباؤ، کلائنٹ کے نیگیٹو فیڈ بیک کا دباؤ، وغیرہ.

آرٹیکل: فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟ 

4. آپ کا باس کوئی نہیں ہے

یہ بھی ایک غلط فہمی ہے جو کہ فری لانسنگ کے بارے میں پائی جاتی ہے. دفتر کی نوکری میں کئی سالوں میں ایک یا دو دفعہ باس بدلتا ہے یا بعض اوقات وہ بھی نہیں تبدیل ہوتا.

کسی ایک شخص کے مزاج کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنا نسبتا آسان ہے بجاۓ اس کے کہ آپ کو ہر روز مختلف مزاج کے کلائنٹس کے ساتھ ڈیل کرنا پڑے.

خاص طور پہ جب ایسے شخص کو آپ پہلے سے نہ جانتے ہوں اور نہ کبھی ملے ہوں. بعض کلائنٹس برے مزاج کے بھی ہو سکتے ہیں جو بلاوجہ آپ کے بہترین کام میں سے بھی کیڑے نکالیں اور اچھا فیڈبیک بھی نہ دیں.

فری لانسرز کو ایسے کلائنٹس کے ساتھ روابط قائم رکھنا اور انھیں مطمئن کرنا پڑتا ہے جو کہ بلا شبہ ایک مشکل کام ہے.

5. آپ کا وقت آپ کا اپنا ہے

اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ فری لانسرز کا وقت ان کا اپنا ہے اور وہ جیسے چاہیں جس وقت چاہیں کام کرتے ہیں. یہ بلکل غلط بات ہے. حقیقت اس کے برعکس ہے.

فری لانسرز کا وقت ان کے آن لائن کلائنٹس کا ہوتا ہے. انھیں اپنے کلائنٹس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنے وقت کے بہترین استعمال کی مسلسل منصوبہ بندی کرنا پڑتی ہے.

اکثر اوقات کسی ایک شیڈول پر قائم رہنا بھی مشکل ہوتا ہے. ایسے میں فری لانسرز کی فیملی اور سوشل لائف بھی شدید متاثر ہوتی ہے. ایسا بھی دیکھنے کو ملا ہے کہ فری لانسرز صحت کے مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں.

6. کلائنٹس کو جیتنے کے لیے نئے فری لانسرز کو بہت کم چارج کرنا ہوگا

اکثر یہ سمجھا جاتا ہے کہ خاص طور پہ اگر آپ نئے فری لانسر ہیں تو آپ کو بہت کم پیسے چارج کرنا ہوں گے تبھی آپ کلائنٹ کو جیت سکتے ہیں.

یہ درست بات نہیں ہے. بلکہ اگر نئے فری لانسر کے طور پر آپ ایک مناسب قیمت رکھیں گے تو اس کا کلائنٹ پہ ایک مثبت اثر پڑتا ہے.

وہ یہ سمجھتا ہے کہ بے شک آپ نئے فری لانسر ہیں مگر آپ کو اپنی صلاحیت پہ نہ صرف اعتماد ہے بلکہ آپ اس کی اصل ویلیو کو بھی جانتے ہیں. ایسے میں بہت سے کلائنٹس آپ کے پروپوزل کی طرف راغب ہوتے ہیں.

آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروبار 

لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ پہلی دفعہ ہی مقابلے میں بڑے اور تجربہ کار فری لانسرز کے مطابق قیمت چارج کی جاۓ.

بلکہ ایک مناسب قیمت رکھی جاۓ جو نہ بہت زیادہ ہو اور نہ ہی اتنی کم کہ کلائنٹ آپ کے پروپوزل کو اہمیت ہی نہ دے.

7. گھر سے کام کرنا بہت آسان اور اچھا ہے

گھر سے کام کرنا کہنے اور سننے میں بہت اچھا لگتا ہے. صاف ظاہر ہے اس میں دلکشی ہے. آپ کو صبح جلدی اٹھنے ، آفس کے لیے تیار ہونے، سفر کرنے کی ضرورت نہیں.

اس حد تک یہ واقعی اچھا ہے. لیکن حقیقت میں گھر سے کام کرنے میں بہت سے مسائل درپیش آتے ہیں. آپ کا دفتر کام کے لیے ایک موزوں جگہ ہوتی ہے. عموما دفاتر کو کام کی نوعیت کے اعتبار سے ہی تعمیر یا تشکیل دیا جاتا ہے تا کہ کام کی تکمیل میں آسانی ہو اور رکاوٹ نہ پڑے.

گھروں میں عام طور پر ایسا ماحول نہیں ہوتا. خاص طور پر اگر آپ کا گھر زیادہ چھوٹا ہے تو گھر سے کام کرنا آپ کے لیے ایک سیریس مسلہ بن سکتا ہے.

مناسب جگہ کا نہ ملنا، بچوں کا شور، فیملی کی ضروریات، مہمانوں کی آمد، اور سوشل فنکشنز ایسے معاملات ہوتے ہیں جو آپ کے لیے خلفشار کا باعث بنتے ہیں. 

خلاصہ

اوپر بیان کی گئی فہرست حرف آخر نہیں. دیگر بھی کئی طرح کے مسائل ہو سکتے ہیں جو گھر سے کام کرنے والے فری لانسرز کو درپیش آتے ہیں. ان خیالات کے اظہار کا مقصد آپ کو فری لانسنگ یا گھر سے کام کرنے سے منع کرنا نہیں بلکہ آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے تا کہ آپ ان مسائل کا حل تلاش کر سکیں.

خاص طور پہ ایسے افراد جو چند فری لانسرز کی کامیابی سے طور متاثر ہو کر اپنی نوکری چھوڑ چھاڑ کے بیٹھ جاتے ہیں ان کے لیے یہ سمجھنا انتہائی ضروری ہے کہ فری لانسنگ کیا ہے اور اس کے راستے میں کیا مشکلات پیش آتی ہیں.  

فری لانسنگ بلاشبہ ایک ایسا حل ضرور ہے جو آپ کو نوکری کے جھنجھٹ سے آزادی دلوا سکتا ہے لیکن اس شعبے میں کامیابی حاصل کرنا اتنا ہی محنت طلب اور کٹھن ہے جتنا کہ کوئی اور شعبہ ہو. بیشک محنت اور لگن ہی وو واحد راستہ ہے جس سے آپ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ سکتے ہیں. 

اپنا تبصرہ بھیجیں