how to increase easypaisa account limit ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی لمٹ

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی لمٹ بڑھانے کا مکمل طریقہ

ایزی پیسہ پاکستان کا ایک مشہور ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارم ہے، جو صارفین کو موبائل فون کے ذریعے بینکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ حالیہ اپڈیٹ کے بعد، صارفین اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی لمٹ کو دس لاکھ روپے تک بڑھا سکتے ہیں۔

رہنمائی کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں 

اس آرٹیکل میں ہم آپ کو اکاؤنٹ کی حد بڑھانے کے مکمل طریقہ کار کے بارے میں بتائیں گے۔

اکاؤنٹ کی لمٹ بڑھانے کے فوائد

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی حد بڑھانے کے درج ذیل فوائد ہیں:

  •  بڑے لین دین کرنے کی سہولت۔

  • گھر بیٹھے بغیر کسی بینک برانچ جانے کے۔

  •  بڑی ادائیگیوں اور بچتوں کا انتظام۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی لمٹ  بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کریں:

یہ بھی پڑھیں: ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد

١ . سب سے پہلے، اپنے موبائل فون پر ایزی پیسہ ایپ کو کھولیں اور لاگ ان کریں۔

٢ . ایپ کے اوپر دائیں کونے میں موجود پروفائل آئیکون پر کلک کریں اور “اکاؤنٹ لیول” کا انتخاب کریں۔ یہاں آپ کی موجودہ اکاؤنٹ کی تفصیلات ظاہر ہوں گی۔

٣ . ہوم سکرین پہ “اکاؤنٹ اپگریڈ” کے بٹن پر کلک کریں۔ اس کے بعد آپ کو چند ضروری معلومات فراہم کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

  • CNIC نمبر: آپ کا قومی شناختی کارڈ نمبر جو آپ کے موبائل نمبر کے ساتھ رجسٹرڈ ہو۔

  • لائیو تصویر: اپنی حالیہ تصویر کیمرے سے لیں۔

  • ذاتی معلومات: والد کا نام، پیشہ، اکاؤنٹ کا مقصد، اور فنڈ کا ذریعہ درج کریں۔

٤ . اپنے موبائل فون کی جی پی ایس سروس کو آن کریں تاکہ مقام کی تصدیق ہو سکے۔

٥ . تمام معلومات کی تصدیق کریں اور “سبمٹ” کے بٹن پر کلک کریں۔

اہم نکات: 

  • تمام معلومات درست اور تازہ ترین ہونی چاہئیں۔

  • قومی شناختی کارڈ پر درج موبائل نمبر ہی استعمال کریں۔

  • اگر کوئی مسئلہ ہو تو ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن یا قریبی فرنچائز سے رابطہ کریں۔

درخواست کی منظوری کا عمل

درخواست جمع کروانے کے بعد، آپ کی معلومات کا جائزہ لیا جائے گا اور دو دن کے اندر اکاؤنٹ کی لمٹ بڑھانے کی تصدیق کی جائے گی۔ اگر کسی بھی قسم کی معلومات میں مسئلہ ہو تو آپ کو ای میل یا کال کے ذریعے مطلع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: راست اکاؤنٹ کیا ہے؟ Raast ID بنانے کا طریقہ اور فائدے 

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کی لمٹ بڑھانا اب مزید آسان اور سہولت بخش ہو گیا ہے۔ صحیح معلومات درج کر کے آپ بغیر کسی بینک وزٹ کے اپنی مالی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں