easypaisa account ایزی پیسہ اکاؤنٹ

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد

کیا آپ اپنے گھر میں بیٹھے آرام سے رقم کی منتقلی، اپنے بلوں کی ادائیگی، اور اپنا موبائل بیلنس ٹاپ اپ کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی موبائل بینکنگ کی سہولتیں چاہتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو ایزی پیسہ اکاؤنٹ Easypaisa Account کی ضرورت ہے. ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا استعمال رقوم کی وصولی یا ادائیگی کو بہت آسان بنا دیتا ہے.

اس مضمون میں ہم ایزی پیسہ اکاؤنٹ مفت کھولنے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایں گے کہ ایزی پیسہ اکاؤنٹ رکھنے سے آپ کو کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں.  ایزی پیسہ موبائل بینکنگ کی ایک جدید شکل ہے جو پورے ملک میں مالیاتی لین دین اور رقوم کی منتقلی کو آسان بنا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں: راست اکاؤنٹ کیا ہے؟ Raast ID بنانے کا طریقہ اور فائدے

ایزی پیسہ سروس کیا ہے

ایزی پیسہ سروس کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا.یہ سروس ٹیلی نار اور تعمیرمائیکرو فنانس بینک (جسے اب ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے نام سے جانا جاتا ہے) کے اشتراک سے شروع کی گئی تھی. ایزی پیسہ پاکستان کے پہلے موبائل بینکنگ پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے. یہ گلوبل سسٹم برائے موبائل کمیونیکیشنز (GSMA) سے تصدیق شدہ موبائل منی سروس بھی ہے۔ پاکستان میں ایزی پیسہ کو آن لائن ادائیگی کی بہترین خدمات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

ابتدا میں ایزی پیسہ اکاؤنٹ رقم کی منتقلی کی ایک محدود سروس کے طور پر شروع کیا گیا تھا. لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس نے ملک بھر میں ہر قسم کے مالیاتی لین دین کو تیز، آسان اور قابل اعتماد بنا دیا ہے۔ مسلسل ترقی کرتے ہوئے ایزی پیسہ سروس کا استعمال موبائل اکاؤنٹ، موبائل ایپ اور برانچ لس بینکنگ تک پھیل چکا ہے۔ اس طرح ایزی پیسہ اب فون سے منسلک ایک بینک اکاؤنٹ ہے جسے کوئی بھی موبائل سبسکرائبر چند منٹوں میں فنڈز کی منتقلی اور وصولی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

 آرٹیکل: پیسے کا مستقبل – کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی سے لے کر بنکوں میں فنڈز ٹرانسفرز اور موبائل ٹاپ اپس تک ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے ساتھ سائن اپ کرنے کے بعد متعدد مالی لین دین انتہائی سہل ہو جاتے ہیں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کیسے کھولیں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کا طریقہ زیادہ پیچیدہ نہیں ہے.  اکاؤنٹ کھولنے کے دو ممکنہ طریقے ہیں:

(Easypaisa App)   ایزی پیسہ موبائل ایپ

١. گوگل پلے اسٹور یا ایپ اسٹور سے Easypaisa App ڈاؤن لوڈ کریں۔یا یہاں نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں. 

ایزی پیسہ ایپ کے لیے یہاں کلک کریں

٢. ایپ انسٹال ہونے کے بعد اسے اوپن کر لیں۔

٣. فراہم کردہ جگہ میں اپنا موبائل نمبر درج کریں اور نیکسٹ کے بٹن پر کلک کریں۔

٤. اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) نمبر اور اپنے  CNIC کے اجراء کی تاریخ درج کریں.

٥. اپنا Easypaisa اکاؤنٹ بنانے کے لیے فراہم کردہ دونوں جگہوں پر 5 ہندسوں کا ذاتی شناختی نمبر (PIN) کوڈ درج کریں۔

٦. اس طریقہ کر پر عمل کرتے ہوئے آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل جاۓ گا.ایک بار رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد آپ کو ایزی پیسہ کی خدمات تک مکمل رسائی حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار اور بینکاری : بنیادی معلومات

براہ کرم نوٹ کریں کہ دیگر ایپس کی طرح ایزی پیسہ ایپ بھی ڈیفالٹ کے طور پر انگریزی میں سیٹ ہے لیکن اسے اردو میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ نے Easypaisa اکاؤنٹ کھولنے کے لیے PIN کوڈ کو یاد کر لیا ہے۔ بہتر ہے کہ کوڈ کو کہیں لکھ کے رکھ لیں جہاں کسی اور کی رسائی نہ ہو. اگر آپ ضرورت محسوس کریں تو فیملی کے کسی خاص فرد کو کوڈ بتا سکتے ہیں لیکن کسی بھی صورت میں غیر متعلقہ افراد کو مت بتایں. چاہے کوئی ایزی پیسہ کمپنی کا نمائندہ بن کہ ہی بات کیوں نہ کر رہا ہو.

نوٹ: اکثر اوقات مالیاتی فراڈ میں ملوث افراد سادہ لوح موبائل بینکنگ صارفین کو کمپنی کے نمائندہ بن کے کالز اور میسج کرتے ہیں اور پن کوڈ دریافت کرنے کی کوشش کرتے ہیں. ایسے کسی بھی فراڈ کا شکار ہونے سے لازمی بچیں.

ایزی پیسہ موبائل اکاؤنٹ

اگر آپ موبائل ایپ استعمال نہیں کرنا چاہتے یاایسا سیل فون استعمال کرتے ہیں جس میں موبائل ایپلیکیشنز ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت نہیں ہے تو آپ Easypaisa اکاؤنٹ کھولنے کے لیے درج ذیل اقدامات کر سکتے ہیں. لیکن یہ عمل Telenor اور غیر ٹیلی نار صارفین کے لیے مختلف ہے اس لیے ہم دونوں کا الگ الگ احاطہ کریں گے۔

ٹیلی نار صارفین کے لیے

How to open Easypaisa account with a Telenor number

اگر آپ ٹیلی نار کے صارف ہیں یا اپنے نام پر رجسٹرڈ ایک فعال ٹیلی نار سم کے مالک ہیں تو آپ اپنا ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کے لیے اپنے فون سے #786* ڈائل کر سکتے ہیں۔

آرٹیکل: فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟

آپ سے کال پر 5 ہندسوں کا پن کوڈ درج کرنے اور تصدیق کے لیے اسے دوبارہ درج کرنے کے لیے کہا جائے گا۔

اس کے بعد جب بھی آپ Easypaisa کی کسی بھی سروس سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ کو #786* ڈائل کرنے کی ضرورت ہو گی۔ اگر اکاؤنٹ کھولنے یا ایزی پیسہ اکاؤنٹ کے حوالے سے کوئی بھی مشکل ہو تومتبادل کے طور پر آپ پاکستان میں کسی بھی ٹیلی نار فرنچائز یا ایزی پیسہ شاپ (easypaisa retailer) پہ جا سکتے ہیں۔

غیر ٹیلی نار صارفین کے لیے

How to open Easypaisa account without a Telenor number

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھولنے کا عمل غیر ٹیلی نار صارفین کے لیے قدرے طویل ہے لیکن آپ ذیل کے مراحل پر عمل کر کے آسانی سے ایسا کر سکتے ہیں:

0345-1113737  پر ‘EP<space>Your CNIC No ‘ کے ساتھ ایک ٹیکسٹ میسج بھیجیں۔

اس کے بعد آپ کو تصدیق کے لیے ایزی پیسہ کے نمائندے کی طرف سے کال موصول ہوگی۔

تصدیق کے بعد کال کے ری ڈائریکٹ ہونے پر آپ کو 5 ہندسوں کا پن کوڈ بنانا ہوگا۔

کال ختم ہونے کے بعد ٹیکسٹ میسج میں نیچے دیے گے طریقے کے مطابق پن کوڈ بھیجنا ہوگا۔

Type ‘PIN<space>5 digit pin code<space>confirm 5 digit pin code’

3737  سے تصدیقی ایس ایم ایس کا انتظار کریں جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ آپ کا ایزی پیسہ اکاؤنٹ اب کامیابی کے ساتھ بن گیا ہے۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ کا استعمال

ایزی پیسہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا مالیاتی لین دین کرنے کے لیے آپ کو اپنے اکاؤنٹ میں کچھ رقم جمع کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ اپنے ایزی پیسہ اکاؤنٹ میں درج ذیل طریقوں سے رقم جمع کر سکتے ہیں:

آرٹیکل: پاکستان میں نان بینکنگ فناشل کمپنیز (NBFCs)

١. ایزی پیسہ کی شاپ پہ جا کے جمع کروا دیں.

٢. کسی بھی بینک اکاؤنٹ سے بینک ٹرانسفر کریں۔

٣. دوسرے ایزی پیسہ یا موبائل اکاؤنٹ سے سے ایزی پیسہ  اکاؤنٹ میں رقم منتقل کریں۔

اس کے بعد آپ جمع شدہ فنڈز کو استعمال کرنے کے لیے دستیاب Easypaisa کیش پوائنٹس میں سے کوئی بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ رکھنے کے فوائد

ایزی پیسہ اکاؤنٹ رکھنے کے بہت سے فوائد ہیں۔ ان میں سے کچھ  درج ذیل ہیں:

١. بغیر کسی بنک کا چکر لگاۓ پاکستان میں کسی بھی بینک اکاؤنٹ یا موبائل اکاؤنٹ میں رقم کی فوری اور آسان منتقلی۔

٢. اکاؤنٹ کے زیادہ استعمال کے ساتھ لین دین پر کیش بیک آفرز.

٣. یوٹیلیٹی بلوں کی محفوظ اور آسان ادائیگی.

٤. کم مالیت کے قلیل مدتی قرضوں کی آفرز.

٥. بین الاقوامی رقم کی منتقلی یا وصولی میں آسانی.

٦. تمام نیٹ ورکس کے پری پیڈ سمز کے لیے کریڈٹ بیلنس کا ٹاپ اپ اور پیکج لگانے کی سہولت.

7. تمام نیٹ ورکس کے پوسٹ پیڈ سمز کے بلوں کی ادائیگی.

8. کسی بھی اے ٹی ایم سے آسانی سے کیش نکالنے کے لیے ایزی پیسہ اے ٹی ایم کارڈ کی فراہمی.

٩. بس اور مووی ٹکٹوں کی آسان خریداری کے ساتھ ساتھ انشورنس کے اہم مواقع.

١٠. دوستوں کے ساتھ بل تقسیم کرنے یا خاندان کو مالیاتی تحائف بھیجنے کا آسان عمل.

11. QR  کوڈ سکینر کے استعمال سے ادائیگیوں میں تیزی.

12. ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت کے لیے آسان کاروبار کی سہولت.

(Easypaisa Helpline)  ایزی پیسہ ہیلپ لائن

ٹیلی نار کے صارفین مدد کے لیے 3737 پر کال کر سکتے ہیں اور غیر ٹیلی نار صارفین کسی بھی الجھن کی صورت میں اپنے موبائل فون سے 111-003-737-042 پر کال کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ Easypaisa  کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی جا سکتے ہیں۔ آپ Easypaisa کی تازہ ترین مصنوعات اور پروموشنز آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

روایت پسندی سے ڈیجیٹلائزیشن کا سفر

کاروبار کو بڑھانے کے لیے مالی امور کو منظم کیسے کریں؟

ایزی پیسہ اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ اور اس کے فوائد“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں