electrical worker

کامیاب الیکٹریکل ورکر کیسے بنیں

ایک ادارے یا کمپنی کے پاس بہت سے قیمتی اثاثے (assets) ہوتے ہیں۔ یہ اثاثے آمدنی پیدا کرنے میں یا سروس کی فراہمی میں ان کی مدد کرتے ہیں۔ ادارے ان اثاثوں کودستیاب کرانے کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کرتے ہیں۔ موجودہ دور میں فکسڈ اثاثوں کی ایک بڑی تعداد برقی نوعیت کی ہے اور زیادہ تر کو کام کرنے کے لیے بجلی کی فراہمی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے ان اثاثوں کی حفاظت اور اس کا بہترین انتظام انتہائی اہم ہیں۔

الیکٹریکل ورکرز

کسی بھی ادارے میں قیمتی برقی اثاثوں کی دیکھ بھال کے لیے الیکٹریکل ورکرزان اہم افراد میں شامل ہوتے ہیں جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ انھیں برقی نظام کے ساتھ کسی بھی وقت پیش آنے والے مسائل کو بروقت حل کرنے کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے۔ الیکٹریکل ٹیکنیشنز یا ماہرین کی ذمہ داری بہت اہم ہوتی ہے اس لیے انھیں الیکٹریکل مواصلات میں خرابی کو تیزی سے حل کرنے کے لیے کافی مہارت اور تجربہ کا مظاہرہ کرنا ہوتا ہے۔ ایک ادارہ یا کمپنی جو الیکٹریکل سیٹنگز یا ڈیوائسز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے اسے کسی بھی وقت یا کہیں بھی بجلی میں خلل پڑنے کے لیے دستیاب برقی ماہرین کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہمہ وقت تیار جدید دور کے برقی ماہرین یا الیکٹریکل ٹیکنیشنز میں درج ذیل خصوصیات کا ہونا لازمی ہے.

آرٹیکل: اعلی تعلیم یا پیشہ ورانہ تربیت – کونسا انتخاب بہترہے؟

صحیح آلات کا استعمال (Right Tooling)

جدید برقی نظام میں نامناسب آلات کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ اس کے لیے درست آلات اور ان کے  بہترین استعمال کی ضرورت ہوتی ہے۔ کم مہارت والے الیکٹریکل ٹیکنیشن اپنے کام کے لیے سٹینڈرڈ ٹولز استعمال کرنے سے گریز کر سکتے ہیں جس سے نقصان کا اندیشہ رہ سکتا ہے۔ برقی اثاثوں کی مکمل صلاحیت اور الیکٹریکل نظام کی فراوانی کے لیے درست آلات کا استعمال کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

ظاہری شکل (Uniform)

الیکٹریکل ریپئر مین کی ظاہری شکل بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس شعبے کے اصول یہ تقاضا کرتے ہیں کہ ایک برقی کارکن کو حفاظتی اور ہنگامی آلات کے ساتھ مناسب یونیفارم میں رہنا چاہیے۔ یہ ایک ایسا رجحان ہے جو ایک پروفیشنل ٹیکنیشن اپنی شناخت اورحفاظت کو بہتر بنانے کے لیے عمل میں لاتا ہے۔ ایک سکاؤٹ ہونے کے ناطے الیکٹریکل ماہر کو اپنے کام کے دوران اس پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔

ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ

ایک الیکٹریکل ٹیکنیشن کے طور پر ضروری ہے کہ مستند ادارے سے تکنیکی تعلیم حاصل کی ہو یا اپرنٹس شپ مکمل کر لی ہو. مگریہ سفر یہاں ختم نہیں ہونا چاہیے۔ مکینیکل اور برقی ماہرین کوالیکٹریکل نظام قائم کرتے وقت یا اسے رواں رکھتے وقت مسلسل مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے انتہائی اہم ہے کہ وہ مسلسل اپنی بصیرت کو استعمال کرتے رہیں. ان کے لیے ضروری ہے کہ اس شعبے میں آنے والی جدّت سے آگاہ رہیں، اپنی سکلز میں اضافہ کریں اور اپنی صلاحیتوں میں بہتری کے لیے اقدامات کرتے رہیں۔

آرٹیکل: کاروبار میں مہارت (سپیشلائزیشن یا ہنر) کی ضرورت

غیر متزلزل معیار

جدید الیکٹریکل ٹیکنیشنز میں ٹھوس ہونے کا رجحان ہونا چاہیے۔ ان میں خطرے کا اندازہ لگانے اور خطرہ مول لینے کا حوصلہ بھی ہونا چاہے۔ شیڈول اور ٹائم ٹیبل کو برقرار رکھنے کی عادت ہونی چاہیے۔ کوالٹی اور معیار کو ہر حال میں مقدم رکھنے کا اصول اپنانا چاہیے. اسی طرح اگر  ایک ٹیکنیشن جو وقت کی پابندی نہیں کرتا ہے وہ کام میں تاخیر اور ناکامی کا سبب بنتا ہے۔ اگر معیار پرتوجہ نہ دی جاۓ تو بجلی سے متعلقہ معاملات خطرناک اور مہلک ہو سکتے ہیں۔ ایک پروفیشنل الیکٹریکل ورکر ان باتوں کا نہ صرف ادراک رکھتا ہے بلکہ ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بناتا ہے.

سلامتی اور حفاظت

بجلی کا بہاؤ اور وولٹیج ہمارے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔ لہذا حفاظت کے اقدامات کرنا کسی بھی الیکٹریکل ٹیکنیشن کے لیے خاص طور پر سب سے اہم ہے. انہیں نظر انداز کرنا انتہائی بھاری پڑ سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ٹیکنیشن کے لیے بذات خود نقصان دہ ہو سکتا ہے بلکہ کام کی جگہ یا ادارے کو بھی بڑا نقصان پنہچا سکتا ہے۔ یہ نارمل حالات کو ناپسندیدہ حالات میں بدل سکتا ہے۔ لہذا الیکٹریکل ورکرز کو نہ صرف اپنے لیے بلکہ سب کے لیے سلامتی اور سیفٹی کے اقدامات اٹھانے پرہر حال میں توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔ انہیں بجلی کی فراہمی کے لیے بہترین اور صحیح میٹریل کا انتخاب کرنا چاہیے. اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی بھی نقصان کے خطرے کے پیش نظر تمام حفاظتی اقدامات پورے کیے جایں۔ انھیں الیکٹریکل سیفٹی رولز کی آگاہی ہونی چاہیے. یہ چیزیں انتہائی اہم ہیں کیونکہ مناسب اقدامات کی عدم موجودگی ایک برقی نظام کو بدترین صورتحال کا شکار کر سکتی ہے.

آرٹیکل: سیفٹی پروفیشن- تربیتی اور کاروباری نقطہ نظر سے

ٹیم ورک

اگر آپ الیکٹریشن کے کام کو اکیلے کام کے طور پر دیکھ  ہیں تو حقیقت میں ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ اگر آپ ملازمت کرتے ہیں تو آپ کو پروجیکٹ مینیجر یا سپروائزر کو رپورٹ کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ اگر آپ سینئر لیول حاصل کرتے ہیں تو آپ کو تربیتی اپرنٹس کی ذمہ داری بھی سونپی جا سکتی ہے۔

مزید برآں یہ کہ اگر آپ پراجیکٹس حاصل کرتے ہیں تو انھیں مکمل کرنے کے لیے مالکان ، تاجروں اوردیگر تکنیکی ماہرین کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ نتیجے کے طور پر ٹیم ورک اور لوگوں کے ساتھ ملنے یا بات چیت کی صلاحیت ایک الیکٹریشن کے لیے اہم ضروریات میں سے ہیں۔ آپ کو صبر کرنے، کمیونیکشن کی مہارت حاصل کرنے، مسائل کے حل کی نشاندہی،  اور دوستانہ رویہ رکھنے کی ضرورت پڑے گی۔

آرٹیکل: بزنس کمیونیکشن: کاروبار میں موثرگفتگو اور 7 اہم نکات

جسمانی صلاحیتیں

بے شک ایک الیکٹریکل ورکر کوگھنٹوں تک سخت سرگرمیاں کرنے کی ضرورت نہیں ہے لیکن انھیں کام کی نوعیت کے حساب سے جسمانی صلاحیتوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ الیکٹریشن کے طور پربہترین جسمانی فٹنس میں ہونا کام کی روانی اور تکمیل میں آسانی پیدا کرتا ہے۔ ایک الیکٹریکل ورکر فعال طرز زندگی گزرتا ہے۔ ان کی جسمانی صلاحیتوں میں شامل ہیں:

١. مضبوط ہاتھ اور مستحکم پکڑ کا ہونا

٢. ہاتھ اور آنکھ کے بہترین بہترین ہم آہنگی ہونا

٣. چھوٹی چیزوں اور اوزاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے اچھی بصارت کا ہونا

٤. کلر بلائنڈ نہ ہونا

٥. زیادہ دیر کھڑے رہنا اور سیڑھیوں کے استعمال وغیرہ کی عادت ہونا

کاروباری صلاحیتیں

ایسا نہیں ہے کہ ایک الیکٹریکل ورکر ہمیشہ ملازمت یا پروجیکٹس پہ ہی کام کر سکتا ہے. ایک با صلاحیت الیکٹریش اچھا کاروباری فرد بھی بن سکتا ہے. اس کے لیے اسے کاروبار کے بنیادی اصولوں کو جاننا انتہائی ضروری ہے. اگر آپ کاروبار کا راستہ اختیار کرتے ہیں تو یہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ فائندہ مند ہو سکتا ہے. ایک کاروباری فرد کی حیثیت سے الیکٹریکل فیلڈ میں کی مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے. ایسے کئی آئیڈیاز کے لیے نیچے کچھ لنکس آپ کی مدد کر سکتے ہیں.

بزنس آئیڈیاز – 1

بزنس آئیڈیاز  – 2

مزید پڑھیں

کیا آپ ایک کاروباری فرد بننا چاہتے ہیں؟

بزنس پلان کی اہمیت اور تحریر کرنے کا طریقہ

اپنا تبصرہ بھیجیں