انتخاب کی طاقت اور دولت مند بننے کی کنجی

امیر بننے کا انتخاب ہمارے آج کے فیصلوں سے شروع ہوتا ہے۔ ہم سب بحیثیت انسان انتخاب یعنی choice میں آزاد ہونے کے خواہاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انسانی تاریخ میں لوگوں نے آزادی کے لیے جدوجہد کی ہے. اس کے لیے انھوں نے اپنا مال اوراپنی جانیں قربان کی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خاندان سب کچھ چھوڑ کر جابر اور محکوم ملکوں سے آزاد ملک کی طرف ہجرت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم مارٹن لوتھر کنگ، نیلسن منڈیلا اور محمّد علی جناح جیسے عظیم انسانوں کو مناتے ہیں۔

لیکن انتخاب کی آزادی ایک دو دھاری تلوار کی طرح ہو سکتی ہے۔ جب ہم انتخاب کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں تو ہم اچھے اور برے دونوں فیصلے کر سکتے ہیں۔ اکثراوقات انتخاب ہی وہ چیز ہے جو امیروں کو غریبوں سے الگ کرتی ہے۔ 

مالی طور پر ہمارے پاس اپنے مستقبل کا انتخاب کرنے کا اختیار ہوتا ہے. ہماری خرچ کرنے کی عادات اس بات کی عکاسی کرتی ہیں. غریب لوگوں میں اکثرخرچ کرنے کی عادت خراب ہوتی ہے۔ امیر لوگوں میں زیادہ خرچ کرنے کی عادت ہوتی ہے۔ عمومی طور پرغریب لوگ غریب ہونے کا انتخاب کرتے ہیں جبکہ امیر لوگ امیر بننے کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ الفاظ سخت ہو سکتے ہیں لیکن یہ  زیادہ ترسچ ہے۔ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ آپ انتخاب کی طاقت کو سمجھیں اور جانیں کہ اچھے مالیاتی انتخاب کیسے کیے جاتے ہیں۔

آرٹیکلسرمایا کاروں کی قسمیں

زیادہ تر امیر افراد اثاثوں میں سرمایہ کاری کرنے کا انتخاب کرتے ہیں اور ذمہ داریوں پر اپنا پیسہ ضائع نہیں کرتے ہیں۔  اثاثہ (Asset) اور ذمہ داری (Liability) کے درمیان فرق سمجھنا انتہائی ضروری ہے۔ اگر آپ امیر بننے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو صرف اثاثے حاصل کرنا سیکھنا ہو گا۔

زیادہ تر لوگ غریب رہنے کا انتخاب خود کرتے ہیں۔ ایسے فیصلے کرنے کا طریقہ سیکھنا جس سے انہیں امیر بننے میں مدد ملے گی، بہت زیادہ مشکل کام ہے۔ تو اس کے بجائے وہ ایسی باتیں کہیں گے، “مجھے پیسے میں دلچسپی نہیں ہے،” “مجھے فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ میں ابھی جوان ہوں،” “میں کبھی امیر نہیں بن سکتا،” وغیرہ وغیرہ. سوچنے کا یہ طریقہ آپ کو دو اہم چیزوں سے محروم کر دیتا ہے. ایک وقت کی قدراور دوسرا سیکھنے کا عمل. حقیقت میں تو یہ دو آپ کے سب سے اہم اثاثے ہیں۔

اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو بہانے بنانا چھوڑ دیں اور ایک نئی ذہنیت کا آغاز کریں۔ آپ کو پیسہ بنانے کا عمل سیکھنے میں اپنا وقت صرف کرنے کے لیے ہر روز انتخاب کرنا پڑے گا۔ دوسری صورت میں آپ وہی وقت مووی دیکھنے یا سونے میں بھی گزار سکتے ہیں. آپ کو زبردست سودے اور اثاثے تلاش کرنے کا انتخاب کرنا ہوگا۔ آپ اپنے انتخاب کے لحاظ سے ہی امیر بن سکتے ہیں۔ دولت حادثاتی طور پر پیدا نہیں ہوتی۔ یہ آپ کی انتخاب اور فیصلوں کا نتیجہ ہوتی ہے.

انتخاب کی طاقت اور دماغ

اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ لوگ عام طور پر ایک بات کہتے ہیں لیکن کرتے کچھ اور ہیں۔ ایسا کیوں ہوتا ہے. مثال کے طور پرآپ ایک شخص سے پوچھ سکتے ہیں “کیا آپ امیر بننا چاہتے ہیں؟” اس کا جواب ہو سکتا ہے، “ہاں،” لیکن امیر بننے کے لیے جو ضروری ہے وہ کرنے کے بجائے، وہ اکثر ایسے کام کرے گا جو اسے امیر تو نہیں بلکہ غریب بنا دیتے ہیں۔

اس کی مثال ایک ایسے شخص کی ہوگی جس کے پاس منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع ہے اور وہ اس کے بجائے اپنے پیسے بچاتا ہے اور سرمایہ کاری نہیں کرتا۔ ایک اور مثال ایک ایسے فرد کی ہو گی جس کا کاروبار بڑھ رہا ہے جس کواگلے درجے پر پنہچانے کے لیے اسے اپنی نوکری چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اس کے بجائے وہ اپنا کاروبار بند کر دیتا ہے اور بطور ملازم رہنے کا انتخاب کرتا ہے۔

آرٹیکلانٹرپرینیورشپ میں کون بہتر – جنرلسٹ یا ایکسپرٹس

یہ خوف کے زیر اثر کیے جانے والے فیصلے ہیں جو اکثر ہمارے دماغوں پر حکمرانی کرتے ہیں۔ جو لوگ امیر ہیں وہ اکثر اپنے دماغ کو کنٹرول کرنے کی طاقت رکھتے ہیں اور اعلیٰ سطحی انتخاب کی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کو جاننے کے لیے یہ سمجھنا مفید ہے کہ دماغ لا شعوری طور پر کیسے کام کرتا ہے. 

انتخاب کی طاقت اور لاشعور

لا شعور ہمارے دماغ کا اہم حصہ ہے. وہ لوگ جو اعلیٰ نوعیت کی ذہانت کے حامل ہوتے ہیں وہ اپنے لاشعوری دماغ کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے پاس ایسی ذہانت ہوتی ہے جو کسی بھی صورتحال کے لیے مناسب لاشعوری ردعمل کا انتخاب کرنے کے لیے ضروری ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر وہ ناراض ہیں تو وہ پرسکون رہ سکتے ہیں۔ اگر وہ خوفزدہ ہیں تو وہ اپنے خوف کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور اس پر قابو پا سکتے ہیں۔ زیادہ تر لوگوں میں اپنے لاشعور پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہوتی، اوروہ اس خوف کے زیر اثر رہتے ہیں جو ان کے لاشعور میں رہتا ہے۔ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو سوچنے اور فیصلے کرنے سے پہلے اپنے لا شعوری دماغ کو کنٹرول کرنا سیکھنا بہت ضروری ہے۔

انتخاب اور نئے خیالات کو قبول کرنے کی طاقت

جب پیسے کی بات آتی ہے تو بہت سے لوگ پیسے کے انہی پرانے اصولوں پر عمل کرنے کا انتخاب کرتے ہیں. پرانے اصول یہ ہیں کہ اسکول جائیں، اچھی نوکری حاصل کریں، گھر خریدیں، پیسے بچائیں، اور اگر بہت چاہیں تواسٹاک، بانڈز اور میوچل فنڈز کے متوازن پورٹ فولیو میں سرمایہ کاری کریں۔ ایسا کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں. لیکن مسئلہ یہ ہے کہ دولت مند بننے کے لیے پرانے اصول اب درست نہیں ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ان کی پیروی آپ کو کنگال بھی کر سکتی ہے۔

اگر آپ نئی معلومات کے لیے کھلے ذہن کے حامل ہیں تو امیر بننے کے لیے یہ پہلی شرط ہے. پہلا قدم اپنے دماغ کو کھولنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بچے ذہنی طور پر اتنی حیرت انگیز شرح سے بڑھتے ہیں کیونکہ انہوں نے سخت خیالات نہیں بنائے ہوتے۔ ان کا دماغ پوری دنیا اور اس کے امکانات کے لیے کھلا ہوتا ہے۔ اگر آپ امیر بننا چاہتے ہیں تو آپ کو دوبارہ بچوں کی طرح بننا چاہیے اور نئے خیالات کے لیے دل اور دماغ کھلا رکھنا چاہیے۔

کھلے ذہن کا انتخاب امیر بننے کا انتخاب کرنے کے سفر میں پہلا قدم ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ پیسے کے بارے میں روایتی حکمت پر عمل نہ کریں اور اس کے بجائے اپنے لیے نیا سوچیں۔ ایک حقیقی ذہین شخص نئے خیالات کا خیر مقدم کرتا ہے۔ امیر لوگ سننے اور سیکھنے کا انتخاب کرتے ہیں. جب نئے خیالات پیش کیے جاتے ہیں تو وہ انھیں دماغ میں جگہ دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ امیر ترین لوگ اکثر سادگی اور عاجزی اختیار کرتے ہیں اور اپنے خیالات اور منشور پر متکبر نہیں ہوتے. 

امیر بننے کا انتخاب

زیادہ تر لوگوں میں ناکامی کا خوف انہیں پیچھے رکھتا ہے۔ اساتذہ ناکامی کے اس خوف کو اسکول میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ “اگر آپ محنت سے مطالعہ نہیں کریں گے تو آپ کو اچھی نوکری نہیں ملے گی۔” باس اس کا استعمال آپ کو سخت محنت کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کرتے ہیں۔ “اگر آپ زیادہ گھنٹے کام نہیں کرتے ہیں تو آپ کو نوکری سے نکال دیا جائے گا۔” بہت سے لوگوں کے لیے خوف ایک جیل ہے جو انہیں ان کی صلاحیتوں سے باز رکھتا ہے۔

آرٹیکل: شکر گزاری اور فنانشل فریڈم

بہت سے لوگوں کے لیے مسئلہ یہ ہے کہ وہ بنیادی طور پر اپنا وقت ان لوگوں کے ساتھ گزارتے ہیں جو ان ہی کی طرح سوچتے، کام کرتے اور بات کرتے ہیں۔ وہ ایک ملازم کی طرح سوچنا، عمل کرنا اور بات کرنا نہیں روک سکتے کیونکہ ہر وہ شخص اور ماحول جس میں وہ مشغول ہوتے ہیں ان کے لاشعور میں ایک ملازم کی ذہنیت کو تقویت دیتا ہے. اپنی ذہنیت کو بدلنے کے لیے ہمیں اپنا ماحول بدلنا چاہیے۔ جو بھی امیر بننا چاہتا ہے اس کے لیے بھی یہی چیز ضروری ہے۔

اگر آپ ایک کاروباری بننا چاہتے ہیں، تو کاروباری افراد کے ساتھ گھومنا شروع کریں۔ اگر آپ سرمایہ کار بننا چاہتے ہیں تو سرمایہ کاروں کے ساتھ گھومنا شروع کریں۔ جیسے جیسے آپ اپنا ماحول بدلتے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ آپ کا ذہن بھی بدلنا شروع ہو جائے گا۔ یہی ایک انتخاب ہے اور یہ آسان نہیں ہے۔ آسان انتخاب یہ ہے کہ وہ کام جاری رکھیں جو آپ پہلے سے کر رہے ہیں۔ مشکل انتخاب یہ ہے کہ آپ اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنے کا عمل شروع کریں. یعنی امیر بننے کا انتخاب کرنے کے عمل کا آغاز کریں. اس کا آغاز کتابوں، سیمینارز اور کوچز کے ذریعے مالیاتی تعلیم حاصل کرنے سے کریں. یہ چیزیں آپ کی مالی ذہانت میں اضافہ کریں گی۔ ان کوششوں کے ذریعے آپ کو ایسے لوگ ملیں گے جو آپ کی ذہنیت کو بدلنے میں آپ کی مدد کریں گے۔ ہماری یہ ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل بھی آپ کو مالیاتی تعلیم حاصل کرنے اور شعورپیدا کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں. جیسے ہی آپ اپنی ذہنیت کو تبدیل کرتے ہیں آپ کو اپنے لاشعور پر قابو پانا اور اپنے خوف پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔ 

مزید پڑھیں

بچوں میں فنانشل لٹریسی اور منی مینجمنٹ کی تعلیم

گھریلو خواتین کے لیے 20 سے زائد کاروبار کے آئیڈیاز

2 تبصرے ”انتخاب کی طاقت اور دولت مند بننے کی کنجی

اپنا تبصرہ بھیجیں