یہ کہنا بہت حد تک درست ہے کہ ہماری مالی آزادی (فنانشل فریڈم) کے اہداف شکر گزاری کے رویے سے شروع ہوتے ہیں۔ بلاشبہ ایک شکر گزار ذہنیت کاروبار میں ہمارا خفیہ ہتھیار ہے. لیکن وبائی امراض اور معیشت کی غیر یقینی حالت کے پیش نظر ہمارے لیے مثبت اور شکر گزاری والا رویہ رکھنا مشکل جبکہ تلخ رویہ رکھنا آسان ہو سکتا ہے. لیکن یاد رکھیں یہ ایک جال ہے جس سے ہر حال میں بچنے کی کوشش کرنا ضروری ہے.
ہمارے لیے مالی آزادی کے سفر کا ایک اہم حصہ لچک پیدا کرنا یا ناکامیوں سے نکلنے کا طریقہ ڈھونڈنا ہے۔ ایسا ہو سکتا ہے کہ لوگ ہمیں دھوکہ دیں اور یقیناً راستے میں ہم سینکڑوں غلطیوں اور حادثات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ لیکن کامیاب لوگوں کی زندگیوں کا مشاہدہ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ کوئی بھی مشکل یا حادثہ ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکا.
جب آپ کسی بہت مشکل وقت سے گزر رہے ہوں تو دو چیزیں خود سے لازمی کہیں. سب سے پہلے اپنے آپ کو یاد دلایں کہ، “یہ وقت بھی گزر جائے گا۔” اگلی چیز جو خود کو سمجھایں کہ، “لازمی آنے والے وقت میں اس سے کچھ اچھا ہو گا۔” ایسا نہیں ہے کہ ان الفاظ کو دہرانے سے ہم ہمیشہ پرسکون ہو جایں گے یا مسکرانے لگیں گے. لیکن انہیں اس وقت تک کہنا اور زبان سے ادا کرنا ضروری ہے جب تک کہ ان پر یقین نہ ہو جاۓ۔ بلاشبہ یہ دونوں بیانات درست ہیں کیونکہ یہ ہمیں مضبوط، پرامید اور بہتر بناتے ہیں۔
غلطیاں اورمثبت رویہ
بعض اوقات ایک چھوٹی سی غلطی ہمارے لیے ایک جھٹکا، ایک مایوسی، ایک مسئلہ، یا ایک ناکامی ہو سکتی ہے. لیکن ایک غلطی اس چیز کی نشاندہی کرتی ہے کہ ہمیں کچھ نیا سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے. مثبت رویہ یہ ہے کہ ہم جانیں ہمیں اپنی غلطیوں سے کیا سیکھنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ وہ سرزد نہ ہوں۔
اگرہم صرف افسوس محسوس کرتے رہیں، دوسروں کو مورد الزام ٹھہراتے رہیں اور منفی رویہ اختیار کرتے رہیں تو ہم کبھی بھی نہیں سیکھ سکتے. جب ہم سیکھتے نہیں تو مالی آزادی کے خواب ہم سے دور سے دور ہوتے چلے جاتے ہیں۔ حقیقت تو یہ ہے کہ ہمیں اپنی ذہنیت کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اپنی غلطیوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں سیکھنے، آگے بڑھنے اور زیادہ کامیاب ہونے کے مواقع کے طور پر دیکھ سکیں۔
شکر گزاری
شکرگزاری ایک بہترین عمل ہے۔ ان تمام چیزوں کی فہرست بنائیں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں، بشمول لوگ، جگہیں، چیزیں، صحت وغیرہ. اس فہرست میں اپنی غلطیوں سے سیکھے ہوئے اسباق اور کوئی اور چیز جس کے بارے میں آپ سوچ سکتے ہیں سب شامل کیا جا سکتا ہے. یہ ایک ایسی فہرست ہو گی جو آپ کو مثبت رویہ اپنانے اور آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرے گی۔ سب سے اہم بات یہ کہ یہ فہرست ایک ایسی چیز ہے جسے آپ ہر روز ایک مثبت کمک کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کی مالی آزادی کے سفر کو قدرے ہموار بنایا جا سکے۔
اقدامات اور تبدیلی
شکر گزاری مثبت رویہ اپنانے میں مدد دے گی مگر مالی آزادی کی منزل تک پنچنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنی کے شکر گزاری. جن عادتوں یا معمولات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے انھیں بدلنا لازمی ہے. تا کہ حقیقی تبدیلی کا سفر شروع ہو سکے. اگر آپ شکر گزاری کے اپنے رویہ کو بروئے کار لانے یا ان چیزوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جن کے لیے آپ شکر گزار ہیں تو یہ اس بات کی علامت ہو سکتی ہے کہ آپ کو اپنی زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت ہے۔
آرٹیکل: گھریلو خواتین کے لیے 20 سے زائد کاروباری آئیڈیا
تبدیلی آسان نہیں ہوتی. یہ ہرکسی کے لیے مشکل ہوتی ہے کیونکہ اس کے لیے ہمیں اس چیز یا حالت کو چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے جو آرام دہ ہے۔ یہاں تک کہ اگر تبدیلی کا مطلب صحت مند چیز ہے تب بھی اس کی طرف بڑھنے سے بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم واقعی اپنی زندگی میں جو کچھ ہے اسے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ بھی بدلنا ہوگا کہ ہم کون ہیں اور کیا کرتے ہیں۔ عملی طور پر اس کا مطلب ہے کہ اپنی شناخت کو نئے سرے سے متعین کرنا۔ ہم جو کچھ روز مرہ کی زندگی میں کر رہے ہوتے ہیں وہ ہماری شناخت کا حصہ بنتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم اسے بدلنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپنے اندر سے ہی مزاحمت کا شکار ہوجاتے ہیں۔
دوستیاں اور حلقہ احباب
ایک چیز جو ہمیں ترقی سے روک سکتی ہے وہ ہے ہماری دوستی یا حلقہ احباب۔ ایک پرانا جملہ کہ “ایک پنکھ کے پرندے اکٹھے رہتے ہیں،” بہت حد تک درست ہے۔ اگر ہمیں اس تبدیلی کو حاصل کرنے میں مشکل پیش آ رہی ہو جس کی ہم زندگی میں تلاش کرتے ہیں تو ہمیں اپنے دوستوں یا حلقہ احباب پر نظر ڈالنی چاہیے۔ کیا وہ ہمیں بہتر ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں یا کہ ہمیں پرانے طریقوں پر واپس آنے کی ترغیب دے رہے ہیں؟ اگر وہ جدّت کی طرف آنے کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے تو یہ وقت ہے کہ آگے بڑھیں اور نئے دوست تلاش کریں جو آپ کے ساتھ اگلے درجے تک سفر کر سکیں اور آپ کو پیچھے نہ گھسیٹیں۔
معمولات اور عادات
ایک بار جب ہم اپنی شناخت اور تعلقات کو تبدیل کر لیتے ہیں تو یہ ضروری ہے کہ ہم نئے معمولات بنائیں جو کامیابی کا باعث بنیں۔ مثال کے طور پراگرصحت مند رہنا چاہتے ہیں تو غذا میں سادگی لانا اور ورزش کرنا ہوگی. اس کے لیے کچھ رقم لگانے، جم میں جانے اور ذاتی ٹرینر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے۔ پیسہ کا خرچ ہمیں اس پر قائم رہنے کی ترغیب دیتا ہے جس کا ہم تہیہ کرتے۔
سرمایا کاری اور احتساب
اگر ہم مالی طور پر آزاد رہنا چاہتے ہیں تو ہمیں یہ سیکھنا ہوگا کہ پیسہ کیسے کام کرتا ہے. ہمیں سرمایہ کاری شروع کرنا ہوگی۔ اگر آپ میں خود احتسابی کا فقدان ہے تو اس کے لیے آپ کو ایک ایسے پارٹنر کو تلاش کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے جو آپ کو جوابدہ رکھے اور آپ کے ساتھ سرمایہ کاری کرے. ایک ایسے سرپرست کو بھی تلاش کرنا ضروری ہے جو آپ کو چیلنج کرے کہ آپ اپنا وقت اور وسائل کیسے خرچ کرتے ہیں۔
آرٹیکل: سرمایا کاروں کی قسمیں
خلل اور خوشحالی
خلل جمود کو توڑتا ہے. یہ آرام دہ حالت میں تکیلف لاتا ہے. ہماری اپنی ذاتی زندگیوں میں بھی خلل ضروری ہے. ہماری شناخت، دوستی، اور معمولات میں خلل. اگر آپ بدلنا چاہتے ہیں تو آج ہی اپنی زندگی پر ایک نظر ڈالیں اور دیکھیں کہ آپ کس طرح جمود کو توڑ سکتے ہیں اور بہتری کی جانب گامزن ہو سکتے ہیں.
مزید پڑھیں
پیسہ نہیں تو کاروبار کیسے کریں
2 تبصرے ”شکر گزاری اور فنانشل فریڈم“