karobari mansooba business plan

بزنس پلان کی اہمیت اور تحریر کرنے کا طریقہ

کاروباری آئیڈیاز کے ساتھ ساتھ ان خیالات کوعملی جامہ پہنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے کہ حقائق اور ریسرچ کی بنیاد پر ایک بزنس پلان تیارکیاجاۓ۔ کاروباری منصوبہ ایک تحریری روڈ میپ ہوتا ہے جسے آپ دوسروں کے سامنے پیش کرتے ہیں جیسے کہ سرمایہ کارجنہیں آپ اپنے منصوبے میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔

ایک بزنس پلان آپ کو سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے. یہ سرمایا کاروں پہ واضح کرتا ہے کہ ان کے ساتھ اشتراک کرنے کہ آپ کے اسٹارٹ اپ کے مقاصد کیا ہیں اور آپ کس طرح منافع بخش ہونے کی توقع رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں9 مراحل میں ایک نیا کاروبار کیسے شروع کریں

بزنس پلان بنانے کا طریقہ

ایک اچھا کاروباری منصوبہ آپ کے کاروبار کے لیے مستقبل کے لاحہ عمل کے طور پر کام کرتا ہے، آپ کے کاروبار کو ٹریک پر رکھتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آپ اپنے پلان میں بیان کردہ اہداف کو پورا کرسکیں۔ جیسے جیسے حالات بدلتے ہیں کاروباری منصوبہ ایک زندہ دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے جسے آپ ساتھ ساتھ مرتب کر سکتے ہیں. لیکن اس میں ہمیشہ آپ کے کاروبار کے بنیادی اہداف کو شامل ہونا چاہیے۔

اس میں کاروبار کی مصنوعات، مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں اور مالیات کے بارے میں معلومات شامل ہوتی ہیں۔ جب آپ نیا کاروبار شروع کر رہے ہوں تو آپ کو ایک بزنس پلان بنانا چاہیے اور کاروبار کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسے اپ ڈیٹ کرتے رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: کاروبار میں مالیاتی انتظام (فنانس اور بجٹ)

بنیادی طور پر کاروباری منصوبے آپ کو ایک بڑی تصویر دیکھنے، آگے کی منصوبہ بندی کرنے، اہم فیصلے کرنے  اور کامیابی کے مجموعی امکانات کو بہتر بنانے میں بہت مدد کرتے ہیں۔

کاروباری منصوبے کی اہمیت

اچھی طرح سے لکھا ہوا کاروباری منصوبہ ایک اہم ٹول ہے کیونکہ یہ کاروباری مالکان کے ساتھ ساتھ ان کے ملازمین کو بھی اپنے اہداف طے کرنے اور ان کی پیشرفت کو ٹریک کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے.

نیا کاروبار شروع کرتے وقت کاروباری منصوبہ بندی سب سے پہلے کی جانی چاہیے۔ کاروباری منصوبے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے بھی اہم ہیں تاکہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ آپ کا کاروبار صحیح راستے پر ہے اور اس میں پیسہ لگانا منافع بخش ہے۔

بزنس پلان کے نکات

کاروباری منصوبوں میں عام طور پر مندرجہ ذیل تفصیلی معلومات شامل ہوتی ہیں جو آپ کے کاروبار کی کامیابی کے امکانات کو بہتر بنانے میں مدد کر سکتی ہیں.

آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروبار

1. آپ کی صنعت کو متاثر کرنے والے عوامل اور حالات کے بارے میں معلومات

2. اپنے حریفوں کی طاقتوں اور کمزوریوں کا اندازہ

3. اپنی مارکیٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے مخصوص خصوصیات کی بنیاد پر صارفین کی مختلف گروپس میں تقسیم

4. اپنے کاروبار کی مارکیٹنگ اور تشہیر کے طریقے

5. لاجسٹکس اور آپریشن کے منصوبے جیسے موثر پیداواری عمل کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد

6. آپ کے کاروبار کی کیش فلو پروجیکشن یعنی کتنی رقم کتنے عرصے میں درکار ہو گی اوراس کے ذرائع

7. طویل مدتی ترقی کا ایک مجموعی راستہ

کاروباری منصوبے کے فوائد

ایک مناسب اور اچھا کاروباری منصوبہ بنانا کاروبار کے لیے بہت سود مند ثابت ہوتا ہے. کاروباری منصوبہ بنانے کےعموما مندرجہ ذیل فوائد ہوتے ہیں.

1. کاروبار کے لیے قرضہ لینے میں آسانی ہوتی ہے. بنک کےلیے بھی مارکیٹ ریسرچ کے بعد ایک اچھے تیار شدہ کاروباری منصوبہ کی بنیاد پرقرضہ منظور کرنا آسان ہوتا ہے. اگر بنک کے بجاے کسی فرد واحد سے بھی قرضہ حاصل کرنا ہو تو ایک اچھا کاروباری منصوبہ مددگار ثابت ہوتا ہے. کیوں کے اس سے قرض دینے والے کو اعتماد حاصل ہوتا ہے کہ قرض کی واپسی کے امکانات زیادہ ہیں. اچھے ہوم ورک اور مارکیٹ ریسرچ کے بعد لکھے ہوے منصوبے (پلان)کی وجہ سے قرضہ دینے والے کو یا بنک کو قرض ریکوری کی امید بڑھ جاتی ہے اور رسک فیکٹر کم دکھائی دیتا ہے.

آرٹیکل: ضروری لائف سکلزجو ہر کسی کو سیکھنی چاہییں

2. اپنے منصوبے کو لکھنا اور اس کا باقاعدگی سے جائزہ لینا آپ کو ایک بہتر موقع فراہم کرتا ہے کہ آپ وہ اقدامات لیں جو آپ کو اپنے مقاصد کے حصول اور کامیاب ہونے کے لیے کرنے کی ضرورت ہے۔ لکھا ہوا منصوبہ آپ کو کاروبار کے ساتھ منسلک رکھتا ہے.

3. اپنے کاروبار کے حوالے بڑے فیصلے کرنا آسان ہو جاتا ہے جیسے ملازمین کی تعداد بڑھانا یا نئی لوکیشن پہ کاروبار کو پھیلانا وغیرہ. کیوں کہ ایک لکھا ہوا منصوبہ ضروری ہوم ورک کے بعد ہی بنتا ہے.

4. ایک لکھا ہوا منصوبہ آپ کو کارکردگی کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے. آپ اصل حاصل شدہ نتائج کا کاروباری منصوبے میں لکھے گئے ٹارگٹس سے موازنہ کر سکتے ہیں اور کارکردگی بہتر کر سکتے ہیں. 5. کاروباری منصوبہ بنانا ضروری مارکیٹ ریسرچ کا موقع فراہم کرتا جس میں موجودہ حریفوں کا جائزہ لینا بھی شامل ہے. اس سے آپ کو حریفوں کے مقابلے میں بہتر اشیا و خدمات پیش کرنے کا موقع ملتا ہے.

دیگر بھی کئی فوائد کے ساتھ ایک لکھا ہوا بزنس پلان یا منصوبہ ہر لحاظ سے آپ کے کاروبار کے لیے بہتر ثابت ہوتا ہے.