اگرآپ کل وقتی ملازمت (Full Time Job) میں دلچسپی نہیں رکھتے تو فری لانسنگ آپ کے لیے آمدنی پیدا کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ تاہم اس سے پہلے کہ آپ اس سفر پہ نکلیں فری لانسنگ کی بنیادی معلومات کو جاننا ضروری ہے جو آپ کو اس فیلڈ میں ترقی کی منازل طے کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔
اس بلاگ پوسٹ میں ہم فری لانسنگ کی آٹھ بنیادی معلومات کے بارے میں بات کریں گے ۔ حقیقت پسندانہ اہداف طے کرنے سے لے کر ادائیگی کی شرائط پر گفت و شنید تک یہ تجاویز آپ کو ٹریک پر رہنے اور اپنے مقاصد تک پہنچنے میں مدد کریں گی.
فائیور اکیڈمی سے سکلز سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
1. بین الاقوامی مارکیٹ کا سوچیں
چونکہ زیادہ تر فری لانس کام دور سے کیا جا سکتا ہے اس لیے آپ کو قریب کی ملازمتوں پر ہی دھیان رکھنے کی ضرورت نہیں ہے. آپ کے ہنر کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں کیا ضروریات ہیں اس کے بارے میں آگاہی حاصل کریں. ایسا اس لیے ضروری ہے کہ عام طور پر فری لانسرز مقامی ضروریات کے پیش نظر ہی سکل کا لیول حاصل کرتے ہیں. لیکن جب وہ بین الاقوامی مارکیٹ میں جاتے ہیں تو مقابلہ نہیں کر سکتے.
Article: Communication Styles in Business – 7 Essential Tips for Success
اس کے علاوہ عالمی سطح پر کلائنٹس کے ساتھ گفتو و شنید کے لیے انگلش زبان میں کمیونیکشن کی سکل ہونا بھی ضروری ہے. لہٰذا فری لانسرز کو چاہیے کہ اپنی اصل سکل کے ساتھ ساتھ انگلش زبان لکھنے اور بولنے میں بھی ترقی کریں تا کہ کلائنٹس سے بات چیت کرنے کا بنیادی مسلہ حل ہو سکے.
2. مسترد ہونا کام کا ایک حصہ ہے
چونکہ فری لانسرز ایک وقت میں کئی کلائنٹس کے ساتھ کام کرتے ہیں تو ضروری نہیں کہ آپ ہر کلائنٹ کی ضروریات کو پورا کرتے ہوں. بعض اوقات ایک ہی وقت میں کئی پروجیکٹس میں توازن رکھنا بھی مشکل ہوتا ہے. اکثر اوقات کلائنٹس بھی فری لانسر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنے بجٹ اور پالیسی میں تبدیلی لاتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور کا تعارف
یہی وجہ ہے کہ فری لانسنگ میں مسترد ہونا ایک نارمل عمل ہے. آپ کو اسے ذاتی طور پر لینا ضروری نہیں اور نہ ہی اس بنیاد پر مایوس ہونا چاہیے۔ اگر آپ اپنی سکل میں مہارت حاصل کریں گے اوراچھا کام کریں گے تو زیادہ کلائنٹس آپ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
3. فری لانسنگ کمیونٹی کا حصہ بنیں
سیکھنے کے لیے اور بوقت ضرورت سپورٹ حاصل کرنے کے لیے ایک کمیونٹی کا حصہ بننا ضروری ہے۔ آپ فری لانسنگ یونین کا حصہ بن سکتے ہیں. اگر آپ کو کوئی ایسا فعال گروپ نہیں مل رہا تو خود ایک کمیونٹی گروپ کا آغاز کرنے سے نہ گھبرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے
اس حوالے سے آپ سوشل میڈیا پہ فری لانسنگ گروپس کا حصہ بھی بن سکتے ہیں. لیکن ان گروپس میں غیر ضروری بات چیت سے گریز کریں اور اپنے وقت کو ضائع ہونے سے لازمی بچایں. ایک کمیونٹی کا حصہ بننے سے آپ کواپنے دوستوں کی کامیابیوں سے بہت زیادہ توانائی اور حوصلہ ملے گا. اس کے علاوہ ایک دوسرے کی غلطیوں سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا رہے گا۔
4. ہمیشہ اپنے کام اور سکل کی تشہیر کریں
کامیاب فری لانسرزاس بات پر زور دیتے ہیں کہ فری لانس انڈسٹری میں اکثراوقات کامیابی کا دارومدار آپ کے تعارف، تشہیر، اور کولڈ ای میلز مستقل طور پر بھیجنے پہ ہوتا ہے. اس کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال اہم ہے جہاں آپ اپنے کام کی تشہیر کر سکتے ہیں. سوشل میڈیا کے ذریعے ڈائریکٹ کلائنٹس ملنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے.
یہ بھی پڑھیں: کاروبار میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی
لیکن اس میں کچھ خطرات بھی ہوتے ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے. سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال آپ کے ریگولر کام کو ڈسٹرب بھی کر سکتا ہے. اپنی سکل کے حوالے سے ممکنہ گاہکوں کو مسلسل ای میل بھیجنے سے بھی آپ اپنے لیے کام کے مواقع بڑھا سکتے ہیں.
5. اپنی گگ یا پروپوزل میں اپنی صلاحیتوں کو نمایاں کریں
زیادہ ترکمپنیاں جو فری لانسرز کی خدمات حاصل کرتی ہیں وہ انہیں اپنے عملے میں مہارت کے مخصوص خلا کو پر کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ آجر کو اپنا پروپوزل بھیجتے وقت ان صلاحیتوں کو واضح کریں جن کی کلائنٹ کو خاص ضرورت ہے. اگر آپ صرف انھیں مہارتوں پہ بات کریں گے جو کلاینٹ کے ملازمین کے پاس پہلے سے موجود ہیں تو وہ آپ کی درخواست کو مسترد کرنے میں دیر نہیں لگاۓ گا. اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے منفرد سکل سیٹ، کامیابی کی کچھ کہانیاں، اور آپ اس کام کے لیے بہترین فری لانسر کیوں ہیں، کو نمایاں کریں.
یہ بھی پڑھیں: فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟
6. ہر کام کا ریکارڈ رکھیں
فری لانسنگ میں ایسا ہوتا ہے کہ بعض اوقات کلائنٹس کی جانب سے آپ کوایسی سروس پہ کام کرنے کو مل جاتا ہے جس سے ملتی جلتی اسائنمنٹ آپ پہلے بھی پوری کر چکے ہوں. یا ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ نے کسی پروجیکٹ پہ کام کیا لیکن وہ سبمٹ نہ ہو سکا یا کلائنٹ نے ریجیکٹ کر دیا تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ اپنا کام ضائع کر دیا جاۓ. ہر پروجیکٹ کا تاریخوں کے حساب سے باقاعدہ اپنے پاس ریکارڈ رکھیں. اس سے آپ کو مستقبل کی اسائنمنٹس کی تکمیل میں آسانی ہو گی. لیکن ایک بات کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ کبھی بھی کسی کلائنٹ کو کاپی پیسٹ کام مت جمع کروایں. ایسے میں آپ کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا جاۓ گا.
7. ایک پورٹ فولیو بنائیں
بہت سے نئےفری لانسرزکوخاص طورپہ پورٹ فولیو کا مسلہ درپیش ہوتا ہے. پورٹ فولیو سے مراد ہے کہ جو کام آپ سرانجام دے چکے ہیں اس کےورک سمپل کو ایک خوبصورت انداز میں ڈسپلے کیسے کیا جاۓ. اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ آن لائن ڈسپلے بنایں اور جب بھی کسی کلائنٹ کو ضرورت ہو تو لنک کے ذریعے اپنا پورٹ فولیو سبمٹ کریں. اگر آپ الگ الگ فائلز بھیجیں گے تو کلائنٹ پہ اچھا امپریشن نہیں پڑتا ہے. آن لائن ورچوئل پورٹ فولیو بنانے کے اب بہت سے فری پلیٹ فارم موجود ہے جنہیں گوگل میں سرچ کیا جا سکتا ہے. لیکن اس کا سب سے بہترین طریقہ اپنا بلاگ بنانا ہوتا ہے. یہ بلاگ آپ گوگل بلاگر کا فری استعمال کر کے بنا سکتے ہیں.
فائیور اکیڈمی سے سکلز سیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اگر آپ کے پاس کوئی آن لائن فری لانسنگ پروفائل نہیں ہے تو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس کلپس، فائلز اور دیگر ماضی کے پروجیکٹس کا ایک مجموعہ موجود ہو. تا کہ اگر کوئی انہیں دیکھنے کے لیے کہتا ہے تو آپ دکھا سکیں. یہ ایک فری لانسر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام کا پورٹ فولیو دکھائے یہ کلائنٹس کو متاثر کرنے اور معاہدے پر مہر لگانے کا ایک بہت بڑا موقع ہوتا ہے۔
8. کمیونیکشن سیکھیں
اگر یہ کہا جاۓ تو کافی حد تک درست ہو گا کہ فری لانسنگ کمیونیکشن کا ہی دوسرا نام ہے. اچھی کمیونیکشن کے پانچ حصّے ہیں. زبان پہ عبور، پڑھنا، لکھنا، بولنا، اور سب سے اہم سننا. فری لانسنگ میں بنیادی کردار انگلش زبان کا ہوتا ہے. ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم انگلش کواعلی تعلیم کے ساتھ ہی جوڑکے دیکھتے ہیں. جبکہ ایسا نہیں ہے.
آپ کم تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود انگلش زبان لکھنا، پڑھنا، اور بولنا سیکھ سکتے ہیں. اس سلسلے میں آپ گوگل کی ہی مدد لیں اور نت نئی موبائل ایپس کا استعمال کریں. ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ کسی بھی زبان پہ عبور صرف تعلیمی اداروں یا ڈگریوں کی حد تک محدود ہر گز نہیں. بس اس بات پر غور ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کو اپنے حق میں بہترین کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے.
خلاصہ
اوپر بیان کی گئی فری لانسنگ کی بنیادی معلومات حرف آخر نہیں اور نہ ہی فری لانسنگ میں کامیابی کے مکمل عوامل کو ظاہر کرتی ہیں. یہ وہ سب چیزیں ہیں جن کے ساتھ گیگ اکانومی یا فری لانسنگ کی دنیا میں لوگوں کا مشکل وقت گزرتا ہے. اکثر فری لانسرز بغیر رہنمائی کے اپنے طور پر اس کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہوتے ہیں۔
اس لیے ضروری ہے کہ اپنی خاص سکل کے ساتھ ساتھ فری لانسنگ میں کامیابی کے طور طریقوں کو بھی جانیں اور ان پر عمل کریں. اکثر اوقات ہنر سے زیادہ کام کرنے کا انداز آپ کے لئے زیادہ کامیابی کا باعث بنتا ہے. بغیر جانے اور سمجھے فری لانسنگ کا سفر ناقابل یقین حد تک پریشان کن ہو سکتا ہے۔
3 تبصرے ”فری لانسنگ کی 8 بنیادی معلومات“