crypto currency کرپٹو کرنسی

پیسے کا مستقبل – کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

کرپٹو کرنسی (Cryptocurrency) ایک جنرل اصطلاح ہے. اس کے تحت بہت سے ناموں کے ساتھ مختلف ڈیجیٹل کرنسیاں شامل ہیں. آپ نے شاید Bitcoin اور Ethereum وغیرہ کے نام سنے ہوں گے. یہ کرپٹو کرنسی کی مقبول اقسام میں سے ہیں. حالیہ سالوں میں کرپٹو کرنسی کا استعمال ادائیگیوں اور سرمایا کاری کے لیے بڑھتا جا رہا ہے. کچھ ماہرین کرپٹو کرنسی کی حقیقت سے انکار کرتے ہیں توکئی ماہرین اسے ہی مستقبل کا پیسہ یا کرنسی مانتے ہیں. بلاشبہ کرپٹو کرنسی تیزی سے دنیا کے مالیاتی نظام میں مقبول ہوتی جا رہی ہے. 

     کرپٹو کرنسی کا مطلب 

(Cryptocurrency Meaning)

کریپٹو کرنسی کو بعض اوقات صرف  کرپٹو بھی کہا جاتا ہے. اس کے علاوہ اسے ورچوئل کرنسی (virtual currency) کا نام بھی دیا جاتا ہے. یہ کرنسی کی ایسی شکل ہے جو ڈیجیٹل یا عملی طور پر موجود ہے اور لین دین کو محفوظ بنانے کے لیے کرپٹو گرافی کا استعمال کرتی ہے۔ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے کوئی مرکزی ریگولیٹر (جیسے کہ مرکزی بنک) وغیرہ موجود نہیں ہوتا ہے. لین دین کو ریکارڈ کرنے اور نئے یونٹ (سکے) جاری کرنے کے لیے ایک غیرمرکزی ڈیجیٹل اکاؤنٹنگ نظام یا ڈیٹا بیس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

آرٹیکلکرپٹو کرنسی اور بارٹر سسٹم میں مماثلت

کریپٹو کرنسی ایک ایسا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام ہے جو لین دین کی تصدیق کے لیے بینکوں پر انحصار نہیں کرتا۔ یہ ایک پیئر ٹو پیئر (P2P) سسٹم ہے جو کسی کو بھی کہیں بھی ادائیگی بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بنا سکتا ہے۔ کریپٹو کرنسی کی ادائیگیاں مخصوص لین دین کو بیان کرنے والے آن لائن ڈیٹا بیس یا اکاؤنٹنگ نظام میں مکمل طور پر ڈیجیٹل اندراجات کے طور پر موجود رہتی ہیں۔ جب آپ کریپٹو کرنسی فنڈز منتقل کرتے ہیں تو لین دین ڈیجیٹل لیجر (کھاتے) میں ریکارڈ ہو جاتے ہیں۔ آپ کی کریپٹو کرنسی ڈیجیٹل پرس (بٹوے) میں محفوظ رہتی ہے۔ ان ٹرانزیکشنز کو بدلنا ناممکن ہے. اس لیے یہ ریکارڈ ہمیشہ کے لیے محفوظ رہتا ہے. 

      کریپٹو کرنسی کیسے کام کرتی ہے؟

کرپٹو کرنسیز ایک ڈسٹریبیوٹڈ پبلک ڈیجیٹل لیجر پر چلتی ہیں جسے بلاک چین (Blockchain) کہا جاتا ہے. اس لیجر میں تمام لین دین کا ریکارڈ کرنسی ہولڈرز کے پاس اپ ڈیٹ رہتا ہے۔

کریپٹو کرنسی کے یونٹس مائننگ (mining) نامی ایک عمل کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں. اس عمل میں کمپیوٹر کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ریاضی کے پیچیدہ مسائل کو حل کرنے سے ڈیجیٹل سکے (یونٹس) پیدا کیے جاتے ہیں۔ مائننگ کے عمل کو سمجھنا عام صارفین کی دسترس سے باہر ہے اور نہ ہی اس کی ضرورت ہوتی ہے. اس عمل کو کمپیوٹر ایکسپرٹس ، سافٹ ویئر اور بلاک چین ماہرین ہی سمجھ سکتے ہیں. عام صارفین ایکسچینج کے زریعے بھی کرنسی خرید سکتے ہیں اور پھر کرپٹوگرافک پرس (بٹوے) کا استعمال کرکے اسے اسٹور اور خرچ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں تو آپ کے پاس کوئی ٹھوس چیز (ڈالر یا روپیہ) موجود نہیں ہو گا۔ بلکہ آپ کے پاس ایک ایسی کلید (key or right) ہے جو آپ کو مخصوص کرپٹو یونٹ ایک شخص سے دوسرے کو منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

       کریپٹو کرنسی کی اقسام

اگرچہ کرپٹو کرنسی کی پہلی قسم Bitcoin ہے جو کہ 2009 سے موجود ہے لیکن کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجی کی ایپلی کیشنز مالی لحاظ سے اب بھی ابھر رہی ہیں. مستقبل میں ان کے مزید استعمال اور پھیلاؤ کی توقع ہے۔ آنے والے وقت میں بانڈز، اسٹاکس، اور دیگر مالیاتی اثاثوں سمیت مالی  ٹرانزیکشنز کو بالآخربلاک چین  ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کیا جا سکے گا. 

آرٹیکلکاروبار کو بڑھانے کے لیے مالی امور کو منظم کیسے کریں؟

کرپٹو کرنسی کی کوئی ایک نہیں بلکے ہزاروں اقسام یا مثالیں موجود ہیں. لیکن چند مشہور اقسام درج ذیل ہیں. 

  بٹ کوائن (Bitcoin)

2009 میں جاری ہونے والا بٹ کوائن پہلی کریپٹو کرنسی تھی اور اب بھی سب سے زیادہ تجارت اسی کرنسی کی جاتی ہے۔ کرنسی کو ساتوشی ناکاموتو (Satoshi Nakamoto) نے تیار کیا تھا – بڑے پیمانے پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ کسی فرد یا لوگوں کے گروہ کا تخلص ہے جس کی صحیح شناخت ابھی تک نامعلوم ہے۔

  ایتھریم (Ethereum)

یہ سکّہ 2015 میں تیار کیا گیا، Ethereum بذات خود ایک بلاک چین پلیٹ فارم ہے جس کی اپنی کریپٹو کرنسی ہے جسے Ether (ETH) یا Ethereum کہتے ہیں۔ یہ بٹ کوائن کے بعد سب سے زیادہ مقبول ورچوئل کرنسی ہے۔

  لٹ کوائن (Litecoin)

یہ کرنسی زیادہ تر بٹ کوائن سے ملتی جلتی ہے لیکن جدید خصوصیات کی وجہ سے کافی تیزی سے آگے بڑھی ہے. اس کے فیچرز میں تیز ادائیگیاں اور مزید لین دین کی اجازت دینے کے عمل وغیرہ شامل ہیں۔

  رپل (Ripple)

رپل ایک تقسیم شدہ ڈیجیٹل لیجر سسٹم ہے جس کی بنیاد 2012 میں رکھی گئی تھی۔ رپل کو مختلف قسم کے کرنسیوں کےلین دین کو ٹریک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جن میں صرف کرپٹو کرنسیاں ہی شامل نہیں ہیں۔ اس کو لانچ کرنے والی کمپنی نے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

بٹ کوائن کو دیگر کرپٹو کرنسیوں سےالگ کرنے کے لیے ان سب کو اجتماعی طور پر “Altcoins” کے نام سے جانا جاتا ہے۔

      کریپٹو کرنسی میں سرمایا کاری کا طریقہ

کرپٹو کرنسی میں سرمایا کاری کے لیے پہلے قدم کے طور پر یہ فیصلہ کرنا ہے کہ کون سا پلیٹ فارم استعمال کرنا ہے۔ عام طور پرآپ روایتی بروکر یا کریپٹو کرنسی ایکسچینج میں سے کسی کا انتخاب کر سکتے ہیں. منتخب کرنے کے لیے بہت سے کریپٹو کرنسی ایکسچینجز ہیں. یہ ایکسچینجز بنیادی طور پر ایک ہی طریقے سے کام کرتے ہیں لیکن مختلف فیچرز جیسے کہ والیٹ اسٹوریج اور اکاؤنٹ کے اختیارات وغیرہ میں فرق بھی رکھتے ہیں۔ یہ ایکسچینجز اثاثہ کی بنیاد پراور لین دین کی مد میں فیس لیتے ہیں۔ چند مشھور کرپٹو ایکسچینجز کے نام درج ذیل ہیں. آپ ان کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنزکے ذریعے ان کے ساتھ کام کرسکتے ہیں. 

Binance

Coinbase

Crypto

Bisq

کرپٹو کرنسی فراڈ اورٹریڈنگ میں خطرات

دیگر مالیاتی جرائم کی طرح کرپٹو مارکیٹس بھی مالیاتی گھپلوں سے مبرا نہیں. بدقسمتی سے حالیہ عرصے میں کرپٹو کرنسی فراڈ اور جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کرپٹو کرنسی گھپلوں میں جعلی ویب سائٹس،  ورچوئل پونزی اسکیموں، ارب پتیوں کے ناموں کے  استعمال، غیر معیاری موبائل ایپلی کیشنز یا آن لائن ڈیٹنگ وغیرہ کے ذریعے عام صارفین کو لوٹا جاتا ہے. یہی وجہ ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک بغیر ریگولیٹری میکانزم کے کرپٹو کرنسی کو عام بینکنگ سسٹم میں اپنانے سے ہچکچا رہے ہیں. لہذا ضروری ہے کہ کرپٹو کرنسیوں میں سرمایا کاری سے قابل ضروری احتیاط برتی جاۓ اور مصدقہ ایکسچینج کے ذریعے ہی رقم انویسٹ کی جاۓ. 

آرٹیکلڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

ایک بات کا ادراک انتہائی ضروری ہے کے کرپٹو مارکیٹس بھی عام مارکیٹس کی طرح ہی کام کرتی ہیں جہاں منافع اور نقصان کا احتمال موجود رہتا ہے . کرپٹو مارکیٹس میں گارنٹی شدہ منافع کی کوئی صورت نہیں ہوتی. اس لیے اگر کوئی بروکر یا ایپلیکیشن منافع کی گارنٹی دے تو سمجھ لیں کے وہ مستند نہیں ہے. 

(Is Cryptocurrency Hala? ) کیا کرپٹو کرنسی حلال ہے؟

کرپٹو کرنسی جائز ہے یا ناجائزاس بارے میں مختلف آرا پائی جاتی ہیں. لیکن چونکہ ورچوئل کرنسی میں گارنٹی شدہ منافع نہیں ہوتا اور نقصان کا بھی احتمال رہتا ہے تو کچھ لوگ اسے جائز سمجھتے ہیں. لیکن شرعی نقطہ نگاہ سے کرپٹو کرنسی کا کاروبار یا کرپٹو کرنسی حلال یا حرام کے بارے میں اصل صورت حال جاننے کے لیے مستند علماء اور مفتیان کرام سے ہی رجوع کرنا بہترین امر ہو سکتا ہے. 

کریپٹو کرنسی اورمحفوظ سرمایہ کاری

ہر قسم کی سرمایہ کاری چاہے وہ کرپٹو میں ہو یا اس کے بغیر بحرحال خطرے سے دوچار ہوتی ہے. کچھ ماہرین کریپٹو کرنسی کو سرمایہ کاری کے خطرناک انتخاب میں سے ایک سمجھتے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہی یہ زیادہ منافع بخش بھی سمجھی جاتی ہے. اگر آپ کرپٹو کرنسیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں تو مندرجہ ذیل تجاویز آپ کو بہترانتخاب کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

١. سرمایہ کاری کرنے سے پہلے کریپٹو کرنسی ایکسچینجز کے بارے میں جانیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں ایسی ایکسچینجز موجود ہیں۔ لہذا اپنی تحقیق کریں، جائزے پڑھیں، اور آگے بڑھنے سے پہلے تجربہ کار سرمایہ کاروں سے بات کریں۔

٢. اگر آپ کرپٹو کرنسی خریدتے ہیں توآپ اسے ایکسچینج یا ڈیجیٹل والیٹ میں رکھ سکتے ہیں۔ جب کہ والٹ کی مختلف قسمیں ہیں. ہر ایک کے اپنے فوائد، تکنیکی تقاضے اور سیکیورٹی رسک ہیں۔ آپ کو سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنے اسٹوریج کے انتخاب کی چھان بین کرنی چاہیے۔

 ٣.تنوع (diversification) کسی بھی اچھی سرمایہ کاری کی حکمت عملی میں انتہائی اہم ہے. یہ ایسا ہی ہے کہ تمام انڈے ایک ہی ٹوکری میں نہ ڈالیں. یہ اس وقت بھی درست ثابت ہوتا ہے جب آپ کریپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کر رہے ہوتے ہیں۔ اپنے تمام پیسے بٹ کوائن یا کسی ایک سکے میں نہ ڈالیں. اپنی سرمایہ کاری کو کئی کرنسیوں میں پھیلانا اور پورٹ فولیو بنانا بہتر ہے۔

٤. کریپٹو کرنسی مارکیٹ انتہائی اتار چڑھاؤ کا شکار رہتی ہے. اس لیے اتار چڑھاؤ کے لیے ذہنی طور پہ تیار رہیں۔ آپ کو قیمتوں میں ڈرامائی تبدیلی نظر آئے گی۔ اگر آپ کا سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو یا ذہنی تندرستی اسے سنبھال نہیں سکتی تو ہو سکتا ہے کرپٹو کرنسی آپ کے لیے دانشمندانہ انتخاب نہ ہو۔ یہی غیر متوقع اتار چڑھاؤ ہی اصل میں زیادہ منافع کا بھی سبب بنتا ہے. 

کرپٹو کرنسی بیشک تیزی سے پھیل رہی ہے لیکن یاد رکھیں یہ ابھی بھی اپنے نسبتاً ابتدائی دور میں ہے اور اسے انتہائی قیاس آرائی (Speculative) پر مبنی سمجھا جاتا ہے۔ کسی نئی چیز میں سرمایہ کاری کرنا چیلنجوں کے ساتھ آتا ہے لہذا تغیر کے لیے تیار رہیں۔ اگر آپ کرپٹو منافع میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اپنی تحقیق کریں اور شروع کرنے کے لیے بہتر ہے کہ قدامت پسندی اور کم رقم سے سرمایہ کاری کریں۔

پیسے کا مستقبل – کرپٹو کرنسی کیا ہے؟“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں