فیس بک اسٹارز ایک ایسا فیچر ہے جو فیس بک (میٹا) پہ کونٹینٹ کریئیٹرز یعنی مواد کے تخلیق کاروں اور پیجز کے مالکان کو اپنا کونٹینٹ مونیٹائز کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ویسے توفیس بک پہ مونیٹائزیشن کے بہت سے فیچرز ہیں لیکن ان میں سے کئی ہیں جو پاکستان میں میسر نہیں ہیں. خوشخبری کی بات یہ ہے کہ حال ہی میں میٹا یعنی فیس بک نے اپنا اسٹارز فیچر پاکستانی کونٹینٹ کریئیٹرز کے لیے فعال کر دیا ہے.
آرٹیکل: فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے
ہوسکتا ہے کہ آپ نے فیس بک اسٹارز کے بارے میں سنا ہو اور آپ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کیسے شروعات کرسکتے ہیں۔ یا شاید آپ نے اس کے بارے میں کبھی نہیں سنا ہوگا اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ آپ کے لیے صحیح اقدام ہوگا۔ آپ کا جو بھی مقصد ہو، آپ ایک سہی جگہ پہ پہنچے ہیں. یہ آرٹیکل آپ کو مزید جانکاری حاصل کرنے میں مدد دے گا.
اگر آپ کسی ایسے پیج پر جہاں آپ اس کے مالک یا منتظم (admin) ہیں فیس بک اسٹارز آپشن سیٹ اپ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک نسبتاً آسان عمل ہے. آپ یقینا اسے بغیر کسی بڑی دقت کے استعمال کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم فیس بک اسٹارز کی بنیادی باتوں کے حوالے سے رہنمائی مہیا کریں گے۔
فیس بک سٹارز
مواد کے تخلیق کاران لوگوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں جو ان کے کام کو پسند کرتے ہیں۔ فیس بک نے کریئیٹرز کو پیسہ کمانےاور مداحوں کو تعریف کرنے کا ایک نیا طریقہ دینے کے لیے ایک فیچر شامل کیا ہے جسے فیس بک اسٹارز فیچر کہا جاتا ہے. اس فیچر کے ذریعے فیس بک لائیو ویڈیو کے ناظرین حقیقی وقت میں اسٹارز کے ذریعےاس کونٹینٹ کے تخلیق کرنے والوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
آرٹیکل: فری لانسنگ کی 8 بنیادی معلومات
اسٹارزآپ کو اپنے ویڈیو مواد سے پیسہ کمانے کے قابل بناتے ہیں۔ آپ کے ناظرین اسٹارز کو خرید سکتے ہیں اور حمایت ظاہر کرنے کے لیے انہیں تبصرہ (کمینٹ) کے سیکشن میں آپ کو بھیج سکتے ہیں۔ آپ کو موصول ہونے والے ہر سٹار کے لیے 1 سینٹ (0.01$)ادا کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر آپ کو 100 اسٹارز ملتے ہیں تو آپ 1$ کما سکتے ہیں.
اس فیچر کے استعمال سے آپ درج ذیل کام کر سکتے ہیں.
١. آف لائن کاروبار، اپنی اعلی کارکردگی اور خدمات کو آن لائن منتقل کریں۔
٢. مداحوں اور پیروکاروں کے ساتھ تعلق کو مزید گہرا کریں۔
٣. اپنے کلائنٹس کو اپنے ساتھ مشغول ہونے اور آپ کے کام کو سپورٹ کرنے کا ایک نیا طریقہ فراہم کریں۔
٤. اپنے لیے اضافی آمدنی پیدا کریں.
فیس بک اسٹارز مونیٹائزیشن
فیس بک اسٹارز کو مونیٹائز کرنے کے لیے آپ کو درج ذیل اہلیت کے معیار کو پورا کرنا ہوگا۔
١. آپ میٹا کمیونٹی سٹینڈرڈز پر پورا اترتے ہوں۔
٢. آپ کو فیس بک کی پارٹنر منیٹائزیشن پالیسی اور کونٹینٹ منیٹائزیشن پالیسی کو پاس کرنا اور ان کے مطابق رہنا ہو گا۔
٣. مسلسل 60 دنوں تک آپ کے کم از کم 1,000 فولورز رہے ہوں۔
٤. آپ کے پیج کا تعلق سٹار فیچر کے لیے اہل ملک سے ہو۔
٥. آپ کو سٹار فیچر کی شرائط و ضوابط سے اتفاق کرنا ہوگا۔
٦. آپ کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے۔
یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ اپنے پیج پرفیس بک اسٹارز کو مونیٹائز کرنے کے اہل ہیں یا نہیں…
١. کریئیٹراسٹوڈیو میں جائیں۔
٢. مینو کے بائیں جانب منیٹائزیشن ٹیب پر کلک کریں اور اپنے پیج کی تفصیلات دیکھیں.
پیج کے علاوہ آپ اپنے پروفیشنل پروفائل پر بھی سٹارز فیچر استعمال کر سکتے ہیں. یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا آپ فیس بک اسٹارز کو اپنے پروفائل کے پروفیشنل موڈ پر منیٹائز کرنے کے اہل ہیں:
١. موبائل پر فیس بک ایپلیکیشن میں اپنے پروفائل کے پروفیشنل ڈیش بورڈ پر جائیں۔
٢. Tools to try کے نیچے سٹارز کے آپشن پر کلک کریں۔
٣. اگر آپ سٹارز کو مونیٹائز کرنے کے اہل ہوئے تو آپ اس ڈیش بورڈ میں سٹار آپشن کو فعال کر سکتے ہیں۔
فائیور آن لائن کورسز سے سکل سیکھیں
فیس بک اسٹارز آپ کی پبلک پوسٹس کے لیے خود بخود بھی فعال ہو سکتے ہیں۔ اگر سٹارز خود بخود آن نہیں ہوتے ہیں تو آپ کو اپنے کونٹینٹ پر سٹارز جمع کرنے اور مونیٹائز کرنے کے لیے فیس بک کو درخواست دینا ہوگی۔
اہم بات: براہ کرم نوٹ کریں کہ آپ کو ابتدائی طور پر موبائل کے بجائے ڈیسک ٹاپ (کمپیوٹر) کا استعمال کرتے ہوئے سٹارز کو فعال کرنا ہوگا۔
سٹارز سیٹ اپ کے لیے آپ کو اپنے بنک اکاؤنٹ اور ٹیکس فارم کی تفصیلات بھی درکار ہوں گی. لہذا ضروری ہے کہ پہلے تمام پراسیس کو سمجھیں اور ضروری معلومات اپنے پاس مہیا کر لیں. مزید رہنمائی کے لیے یہ مختصر ویڈیو ملاحظہ فرمیں.
مزید پڑھیں
فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور کا تعارف