facebook-se-paise-kamane-ke-tarike

فیس بک سے پیسے کمانے کے طریقے

فیس بک سے پیسہ کمانا  اتنا آسان نہیں جتنا اس کے بارے میں بتایا یا سمجھا جاتا ہے. یقینا آپ کو اپنے فین پیج پر کچھ لائکس مل سکتے ہیں اور اسپانسر شدہ پوسٹ سے کچھ پیسے بھی کما سکتے ہیں۔ لیکن یہ طریقہ طویل مدت میں شاذ و نادر ہی کامیاب ہوگا۔  فیس بک سے پیسے کمانے کے بیشمار راستے  موجود ہیں. لیکن کوئی بھی طریقہ محنت، لگن، اور مستقل مزاجی سے کام کیے بغیر کارگر ثابت نہیں ہو گا. لہذا اگر آپ محنت اور مستقل مزاجی پہ یقین نہیں رکھتے تو اس بلاگ پوسٹ کو مزید پڑھنا آپ کے لیے سودمند ثابت نہیں ہو گا.

آرٹیکل:  فیس بک اسٹارز – پاکستان میں اس نئے فیچر سے پیسے کیسے کمایں؟

 فیس بک یا “میٹا” پر پیسے کمانے کے عمل کو بلاشبہ دو حصّوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے. پہلے حصے میں وہ طریقے شامل ہیں جن کے ذریعے آپ پارٹنر مونیٹائزیشن پروگرام کے تحت فیس بک سے پیسے وصول کر سکتے ہیں. لیکن مونیٹائزیشن کے لیے میٹا کی شرائط و ضوابط یو ٹیوب کی نسبت کافی سخت ہیں.

فائیور سے سکل سیکھیں

اگر آپ Facebook سے پیسے وصول کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنا برانڈ بنانے اور اسے بڑھانے کی ضرورت ہے (چاہے یہ آپ خود ہی کیوں نہ ہوں)۔ تبھی آپ کے پاس نئے سامعین تک پہنچنے، نئے گاہکوں کو جیتنے اور موجودہ صارفین کو برقرار رکھنے کے لیے درکار ٹھوس بنیاد پیدا ہوگی۔ آپ فیس بک کو استعمال کرتے ہوئے درج ذیل طریقوں سے پیسے کمانے کے بارے میں سوچ سکتے ہیں.

فیس بک ایپس بنائیں

 کیا آپ ایپس (Apps) بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ اگر ہاں تو فیس بک ڈویلپر کے طور پر رجسٹر ہوں اور Facebook صارفین کے لیے ایپس بنانے، جانچنے اور ریلیز کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے ایپ ڈویلپمنٹ ٹولز کا استعمال کریں۔

آرٹیکل: کاروبار میں مہارت (سپیشلائزیشن یا ہنر) کی ضرورت

فیس بک اس حوالے سے  hackathons  اور  developer jams جیسے ایونٹس بھی پیش کرتا ہے. اس کے علاوہ آپ کی مہارت کو بڑھانے اور زبردست فیس بک ایپس بنانے میں مدد کے لیے تکنیکی وسائل بھی فراہم کرتا ہے۔

ان سٹریم ایڈز

میٹا یعنی فیس بک پرپیسے کمانے کے لیے یہ سب سے بڑی چیز ہے. اسی طرح اس کے لیے تصدیقی سٹیٹس حاصل کرنا بھی سب سے مشکل ہے۔ ان سٹریم ایڈز یا اشتہارات آپ کے پیج پرشئیرکی جانے والی ویڈیوز سے پہلے، دوران اور بعد میں فیس بک کی جانب سے چلائی جاتی ہیں. جس کے لیے میٹا کی جانب سے آپ کو ادائیگی کی جاتی ہے. لیکن ان سٹریم ایڈز کے لیے کوالیفائی کرنا کافی صبر آزما اور مشکل کام ہے. اس کے لیے آپ کو درج ذیل کام کرنے کی ضرورت ہے:

١. ذاتی پروفائل کے بجائے فیس بک پیج رکھیں۔ ضروری ہے کہ آپ پیج کے ایڈمن بھی ہوں۔

٢.  فیس بک کی پارٹنر مونیٹائزیشن پالیسیوں سے واقف ہوں

٣. پیج پر کم از کم پانچ فعال ویڈیوز ہوں اور تمام کی لمبائی ایک منٹ سے زیادہ ہو۔

٤. پچھلے 60 دنوں میں کم از کم 600,000 منٹ کے ویوز ہوں۔ ان میں سے کم از کم 60,000 منٹ لائیو نشریات سے ہوں۔

٥. پانچ ویڈیوز میں سے تین لائیو سیشنز سے ہوں۔

٦. کم از کم 10,000 فالورز ہوں۔

برانڈ کولیبز مینیجر

یہ ان سٹریم ایڈزکی نسبت آسانی سے قابل حصول ہے لیکن پھر بھی صابر آزما محنت کا تقاضا کرتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسے برانڈ کے ساتھ شراکت کرتے ہیں جو آپ کے مواد (content) کے ساتھ collaborate کرتا ہے تو یہ آپ کو اور آپ کے چینل کو اتھارٹی فراہم کرے گا۔ برانڈز کے ساتھ مل کر کونٹینٹ بنانے اور پیسہ کمانے کے قابل بننے کے لیے درج ذیل ضروریات کو پورا کرنا ہو گا:

١.آپ ایڈمن کی حیثیت سے فیس بک پیج چلاتے ہوں.

٢. فیس بک کے پارٹنر مونیٹائزیشن اور برانڈڈ کونٹینٹ کی پالیسیوں کو پورا کرتے ہوں۔

٣. کم از کم 1,000 فالورز ہوں۔

٤. پچھلے 60 دنوں 15,000 پوسٹ انگیجمنٹس یا 180,000 منٹ واچ ٹائم یا تین منٹ کی ویڈیوز کے 30,000 منٹ کے ویوز حاصل کیے ہوں.

ان تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد آپ میٹا کے برانڈ کولیبز مینیجر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں برانڈز آپ جیسے تخلیق کاروں کو تلاش کر رہے ہوتے ہیں جو انہیں لگتا ہے کہ ان کی کمپین کے لیے بہترین ہیں۔

سبسکرپشنز

اگرآپ کے پاس فالورزکی ایک وسیع تعداد موجود ہے تو آپ میٹا کے سبسکرپشن ماڈل میں سرمایہ کاری کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے فالورز آپ کے پیش کردہ خصوصی کونٹینٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ماہانہ فیس یا سبسکرپشن ادا کریں. دنیا میں ایسے افراد موجود ہیں جو اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو سبسکرپشن کی ادائیگی کر کے سپورٹ کرتے ہیں۔ بعض صورتوں میں فیس بک سبسکرپشن فیس کا 100% تخلیق کاروں کو دیتا ہے اور بعض صورتوں میں 70% کی ادائیگی کرتا ہے. لیکن سبسکرپشن ماڈل کی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے بھی آپ کو کچھ تقاضوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے. اس ماڈل کی سب کڑی شرط یہ ہے کہ آپ کا پیج اس ماڈل کے لیے اہل (eligible)ملک سے بنایا گیا ہو. جیسا کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، یا انڈیا۔ بدقسمتی سے پاکستان ابھی اہل ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں. سبسکرپشن ماڈل کی اہلیت حاصل کرنے کے لیے دیگر شرائط میں 10000 ہزار فالورز کا ہونا بھی ضروری ہے.

فیس بک مارکیٹ پلیس پر چیزیں بیچیں

ابھی تک ہم نے جو طریقے بیان کیے وہ آفیشل انداز میں فیس بک سے پیمنٹ وصول کرنے کے بارے میں تھے. چونکہ فیس بک یا میٹا ایک ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم بھی ہے. اس پہ تمام شعبہ ہاے زندگی میں دلچسپی رکھنے والے افراد موجود ہیں تو آپ فیس بک کی مدد سے اپنی مصنوعات یا خدمات کی ایڈورٹائزنگ کر کے ممکنہ گاہکوں تک رسائی بھی حاصل کر سکتے ہیں. ایسے میں فروخت کو کی گنا بڑھایا جا سکتا ہے

آرٹیکل: کاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز

فیس بک مارکیٹ پلیس افراد بلخصوص شاپ کیپرز کے لیے آن لائ مصنوعات فروخت کرنے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ آپ اسے اپنی پروڈکٹس کی نمائش کے لیے استعمال کر سکتے ہیں اور خریداروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے Facebook اشتہارات چلا سکتے ہیں۔

فائیور سے سکل سیکھیں

جب آپ Facebook Marketplace پر کوئی چیز بیچتے ہیں تو آپ ایک عوامی فہرست (Public Listing) بناتے ہیں جسے مارکیٹ پلیس، فیس بک فیڈ، فیس بک سرچ یا اس سے باہر دیگر ڈیجیٹل مقامات پر کوئی بھی دیکھ سکتا ہے۔ مارکیٹ پلیس پر خرید و فروخت کی تمام فہرستوں کو فیس بک کی کامرس پالیسیوں پر عمل کرنا لازمی ہوتا ہے۔

فیس بک شاپ اور کمیشن

 فیس بک آپ کے پیج کو باقاعدہ ایک شاپ میں تبدیل کرنے کا آپشن بھی دیتا ہے. اس شاپ میں پروڈکٹ ایڈ کی جا سکتی ہیں اور انھیں پروموٹ کیا جا سکتا ہے. اس کے علاوہ آپ اپنے پیج پر یا گروپ میں دوسروں کی مصنوعات ڈسپلے کروا کر بھی یا ان کے لنکس شائع کر کے بھی کمیشن حاصل کر سکتے ہیں. اس کو وابستہ مارکیٹنگ کہتے ہیں. مگر اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ کے فالورز یا ممبرز کی تعداد کافی زیادہ ہو.

فیس بک ایڈورٹائزنگ ایجنسی

فیس بک ایڈزایجنسی ایک ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایجنسی ہوتی ہے جو فیس بک کی زبردست رسائی کا فائدہ اٹھا کر اپنے کلائنٹس کے لیے ایڈز چلاتی ہے اور ممکنہ گاہکوں تک ان کی رسائی ممکن بناتی ہے. ایجنسی ایسے کلائنٹس کو تلاش کرتی ہے جنہیں ان خدمات کی ضرورت ہوتی ہے. پھران کلائنٹس کے لیے مؤثر اشتہارات بناتی اور چلاتی ہے۔

آرٹیکل:چھوٹے کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت

مثال کے طور پرآپ اپنی ایجنسی کے کلائنٹس مقامی ریستورانوں، بک اسٹورز، جم، سیلون، یا آن لائن خدمات فراہم کرنے والے اداروں پر توجہ مرکوز کر کے حاصل کر سکتے ہیں۔ ان اداروں یا کاروباروں کو ایسی ایڈورٹائزنگ ایجنسی کی ضرورت ہوتی ہے جو ان کی کاروباری ضروریات کے مطابق فیس بک یا انسٹا گرام پر ان کے لیے ایڈز چلا سکے.

فیس بک ایڈمن

اگر آپ اپنا پیج نہیں بنانا چاہتے تو ایسے برانڈز یا پیج مالکان سے رابطہ کریں جنہیں اپنا پیج مینیج کرنے کے لیے ایڈمن کی ضرورت ہے. آپ ان کے پیج کے لیے کونٹینٹ لکھ سکتے ہیں ، ایڈز بنا سکتے ہیں، ان کے فالورز کے کمنٹس کے جوابات دے سکتے ہیں اور ان کے پیج یا گروپ کو ایکٹو رکھ سکتے ہیں. اس کام کے بدلے میں آپ ان سے معقول معاوضہ بھی طے کر سکتے ہیں.

ٹیچنگ اینڈ ٹریننگ

ایک ٹیچر یا ٹرینر کی حیثیت سے آپ کے لئے فیس بک پیسے کمانے کا ایک اہم ذریعہ بن سکتا ہے. آپ ایک پیج بنایں یا گروپ تشکیل دیں. اس میں اپنے شعبے سے متعلقہ مواد شیئر کریں اور اس شعبے سے متعلق آڈینس اکٹھی کریں. آپ فیس بک کے لائیو سیشنز اور دیگر اہم فیچرز کا فائدہ اٹھا کے آن لائن کلاسز کا اجرا بھی کر سکتے ہیں. اس سے آپ آن لائن ٹیوشن یا کوچنگ کا آغاز کر سکتے ہیں.

سروس کی فروخت

اگر آپ کسی بھی شعبے میں ہنر مند ہیں تو اپنی سروس لوگوں کو آفر کرنے کے لیے فیس بک ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں. اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ فری لانسنگ بھی کرنا چاہیں اور کسی مڈل پلیٹ فارم کے بجاۓ ڈائریکٹ کلائنٹس حاصل کرنا چاہیں تو یہ فیس بک کے ذریعے بھی ممکن ہے.

آرٹیکل: فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے؟

اوپر ہم نے فیس بک سے پیسے کمانے کے چیدہ چیدہ طریقے بیان کیے ہیں. یاد رہے ہماری مرتب کردہ لسٹ کوئی حرف آخر نہیں. اگر آپ خود ریسرچ کریں تو دیگر بھی ایسے طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں جن پہ عمل کرتے ہوئے فیس بک کو پیسے کمانے کا ذریعہ بنایا جا سکتا ہے. لیکن اہم بات یہ ہے کہ کوئی بھی راستہ اتنا سہل نہیں جتنا عام طور پہ سمجھا جاتا ہے. جیسے عام دنیا میں محنت کے بغیر پیسہ کمانا ایک مشکل امر ہے ایسے ہی ڈیجیٹل دنیا میں بھی یہ کوئی آسان کام نہیں ہے. اگر آپ محنت پر یقین رکھتے ہیں تو اوپر بیان کیے گے راستوں میں سے کسی ایک راستے کا انتخاب کر کے یقینا فیس بک سے پیسہ کمانے کے لیے اپنے آپ کو بہترین بنیاد فراہم کر سکتے ہیں.

مزید پڑھیں

فائیور – آن لائن فری لانسنگ پلیٹ فارم کا تعارف

کاروبار کی کامیابی اور 3 ضروری خصوصیات

فائیور سے سکل سیکھیں