ایمازون کے جنگلات جنہیں اکثر Lungs of Earth بھی کہا جاتا ہے ایک وسیع اور قیمتی ماحولیاتی نظام ہے جو تقریباً 50 لاکھ مربع کلومیٹر سے بھی زیادہ پر محیط ہے. یہ جنگلات 9 جنوبی امریکی ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں. یہ قابل ذکر خطہ نہ صرف عالمی ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے بلکہ حیاتیاتی تنوع کا ایک ہاٹ سپاٹ بھی ہے جو پودوں، جانوروں اور مقامی کمیونٹیز کی لاتعداد انواع و اقسام کا مسکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زمین کے بارے میں 9 دلچسپ حقائق
اس مضمون میں ہم ایمازون کی اہمیت ، اس کو درپیش چیلنجز، اور ہمارے سیارے یعنی زمین کی فلاح و بہبود کے لیے اس کے تحفظ کی ضرورت کا جائزہ لیں گے۔
ایمازون جنگلات کا کردار
زمین پر ایمازون کے جنگلات کا کردار انتہائی اہم ہے جو کہ درج ذیل حقائق سے واضح ہے.
١. آکسیجن کی پیداوار
ایمازوں Rain فارسٹ کو اکثر زمین کے پھیپھڑوں سے اس لیے تشبیہ دی جاتی ہے کیونکہ ایک اندازے کے مطابق یہ جنگلات دنیا کی کل ضرورت کا تقریبا 20% آکسیجن پیدا کرتے ہیں۔ ان برساتی جنگلات کی گھنی نباتات جب خوراک بنانے کے عمل سے گزرتی ہیں تو اس دوران کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب اور آکسیجن خارج کرتی ہیں. یہ عمل زمین پر زندگی کی بقا کے لیے بہت ضروری ہے۔
٢. ماحول کی حفاظت
آکسیجن پیدا کرنے کے علاوہ ایمازون کے جنگلات چونکہ کاربن سنک یعنی کاربن ڈائی آ کسائیڈ کو جذب کرنے کا کام بھی کرتے ہیں اس لیے یہ جنگلات زمین پر ماحول کی حفاظت کا بہت بڑا ذریعہ بھی ہیں.
یہ بھی پڑھیں: چاند کی تاریخ اور اس کے بارے میں 11 دلچسپ حقائق۔
کاربن ڈائی آ کسائیڈ کی وسیع مقدار کو جذب اور ذخیرہ کرنے سے یہ جنگلات ماحول میں گرین ہاؤس گیسوں کے ارتکاز کو کم کرتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو زائل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
٣. حیاتیاتی تنوع کا ہاٹ سپاٹ
ایمازون فاریسٹ ہمارے سیارے پر سب سے زیادہ حیاتیاتی تنوع یعنی مختلف اقسام کے جانوروں اور پودوں والے مقامات میں سے ایک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ دنیا کی معلوم species میں سے تقریباً 10% کا گھر ہے. ان میں سے اکثر زمین کے باقی حصّوں میں نایاب ہیں۔
یہ حیاتیاتی تنوع نہ صرف سائنسی تحقیق کے لیے اہم ہے بلکہ ادویات کی صنعت اور مستقبل میں ہماری خوراک کا بھی وسیع ذخیرہ ہے۔
چیلنجز اور خطرات
جہاں ایمازون کے جنگلات ہمارے لیے اہم ہیں وہیں انہیں مختلف خطرات کا بھی سامنا ہے. بدقسمتی سے انسان ہی ان چیلنجز کی بڑی وجہ ہے. یہ خطرات درج ذیل نوعیت کے ہیں.
١. جنگلات کی کٹائی
ایمازون کے لیے سب سے زیادہ خطرات میں سے ایک جنگلات کی کٹائی ہے .جنگلات کی کٹائی میں لکڑی کی خریدو فروخت، زراعت اور رہائشی مقاصد کے لیے جنگلات کی کٹائی جیسےعوامل کارفرما ہیں ۔
مویشی پالنے اور سویا بین کی کاشتکاری کے لیے جنگل کے بڑے حصے کو صاف کیا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف حیاتیاتی تنوع کا نقصان ہوتا ہے بلکہ ماحولیاتی نظام کے نازک توازن میں بھی خلل پڑتا ہے۔
٢. موسمیاتی تبدیلی
ایمازون موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا سامنا کر رہا ہے. جس کا نتیجہ درجہ حرارت میں اضافہ اور بارشوں کے بدلتے پیٹرن سے ظاہر ہے۔ یہ تبدیلیاں شدید خشک سالی کا باعث بن رہی ہیں. ایمازون جنگلات کی یہ تباہی ذخیرہ شدہ کاربن کے اخراج کا ایک خطرناک چکر بھی شروع کر سکتی ہے جس سے ماحول پہ مزید منفی اثرات مرتب ہوں گے.
٣. غیر قانونی سرگرمیاں
ایمازون جنگلات میں لکڑی کا غیر قانونی کٹاؤ ، کان کنی اور جانوروں کا شکار بہت زیادہ ہے. یہ غیر قانونی سرگرمیاں ماحولیاتی تبدیلی میں حصہ ڈال کے بہت سی species کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائنوسار کی تاریخ اور اہم حقائق
مقامی کمیونٹیزجو اکثر ایسی سرگرمیوں کے خلاف ڈیفینس لائن کا کام کرتی ہیں انھیں غیر قانونی مافیاز کی جانب سے تشدد اور زمین پر قبضے جیسے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
٤. ڈویلپمنٹ
تعمیر و ترقی کے منصوبےجیسے سڑکیں اور ڈیم وغیرہ بھی ایمازون جنگلات کی کٹائی کی بڑی وجہ بن رہے ہیں. یہ منصوبے جنگلی حیات کے لیے نقل مکانی کے راستوں میں خلل ڈالتے ہیں۔ اس کے علاوہ سڑکیں غیر قانونی مافیاز کو جنگلات تک رسائی کی سہولت بھی فراہم کرتی ہیں جو کہ ایمازون جنگلات کو درپیش خطرات کو بڑھانے کا باعث ہیں۔
ایمازون جنگلات کے تحفظ کی اہمیت
ایمازون جنگلات کا تحفظ ہمارے لیے انتہائی اہم ہے. اس کی اہمیت درج ذیل نکات سے واضح ہے.
١. موسمیا تی استحکام
موسمیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے لیے ایمازون جنگلات کی حفاظت نہایت ضروری ہے. کاربن سنک اور آکسیجن پروڈیوسر کے طور پران جنگلات کا کردار عالمی آب و ہوا کو منظم کرنے اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔
٢. حیاتیاتی تنوع کا تحفظ
ایمازون جنگلات کی حفاظت لاتعداد species کے تحفظ کے لیے انتہائی ضروری ہےجن میں سے بہت سی انواع ابھی دریافت ہونا بھی باقی ہیں۔ ایمازون جنگلات کا تحفظ ان سے جڑی مقامی ثقافتوں کی بقا کو بھی یقینی بناتا ہے۔
٣. فارماسیوٹیکل وسائل
ایمازون جنگلات میں پاۓ جانے مختلف انواع کے پودوں کا تحفظ مستقبل میں دواسازی کی صنعت کے لیے انتہائی اھمیت کا حامل ہے. وہاں کے مقامی لوگ جنگل میں پاۓ جانے والے پودوں کو مختلف امراض کے علاج کےلیےاستعمال کرنےکا علم رکھتے ہیں جو انسانیت کےلیےبہت فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
خلاصہ
ایمازون جنگلات دنیا کا صرف ایک دور درازگمنام حصہ نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے سیارے کالائف سپورٹ سسٹم ہے.
اس کا تحفظ ہماری اجتماعی بہبود کے لیے ضروری ہے اور اس کے لیے بین الاقوامی تعاون، پائیدار ترقی کے طریقوں، اور مقامی آبادی کے حقوق کا احترام کرنے کے عزم کی ضرورت ہے۔ انفرادی طور پر ہم جنگلات کے تحفظ کی کوششوں کی حمایت کر سکتے ہیں اور ایسی مصنوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں جو ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے میں مدد دیں۔
ایسا کرنے سے ہم Amazon Rain Forest کے تحفظ میں مدد کرسکتے ہیں اور یقینی بنا سکتے ہیں کہ اس کی بھرپور حیاتیاتی تنوع آنے والی نسلوں تک فروغ پاتی رہیں.