انسانی تاریخ میں ہنرکا متروک ہونا یا فرسودہ ہونا کبھی کوئی رجحان نہیں تھا جیسا کہ حالیہ دہائیوں میں ڈیجیٹل تبدیلی کی وجہ سے بن گیا ہے۔ کیا ہم نے ایسے کاریگروں، ہنر مندوں اور پیشوں کو نہیں دیکھا جو صدیوں سے قابل ذکر مہارتوں کے طور پر جانے جاتے تھے لیکن حالیہ چند دہایوں میں تیزی سے غیر اہم ہو گے؟ جو لوگ تبدیلی کا ادراک رکھتے تھے اور تبدیلی کو قبول کرنے میں جلدی دکھاتے رہے وہی اپنے آپ کو قائم رکھ سکے۔ زندگی کے تقریبا ہر شعبے میں انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (ICT) کے ظہور سے جو تبدیلیاں اور چیلنجز آئے ہیں وہ سب کے لئے بلا شبہ یقینی ہیں اور ان کا سامنا کرنا ضروری ہے۔
ایک طرف تو ٹیکنالوجی کے استعمال کو نہ صرف تدریسی اور تربیتی طریقوں میں ضم کرنے کی ضرورت ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ موجودہ یا نئے نصاب کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے ضروری جزو کے طور پر بھرپور انداز میں لیا جانا چاہیے۔ جب مستقبل کے کام کے لیے سیکھنے والوں کو تیار کرنے کی بات آتی ہے تو تعلیم و تربیت کے شعبوں کے علاوہ بھی سب کو زیادہ فعال طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔ اس لیے ایک بدلتے ہوئے اور فائدہ مند ڈیجیٹل ماحول کی آمد میں ہمیں نئی نسل کو کیسے تیار کرنا ہے اس پر گہرائی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم اس تحریر کا محور ڈیجیٹل دنیا کے تازہ ترین رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ ضروری سکلز کی تجویز پیش کرنا جن کو وسیح انداز میں اپنانا ضروری ہے۔
اکثر جب ہم آئی ٹی کی مہارت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو فری لانسنگ ذہن میں آتی ہے۔ بنیادی طور پر فری لانسنگ کا مطلب آن لائن فروخت ہے۔ بہت سارے آن لائن پلیٹ فارم ہیں جہاں خریداروں کوآن لائن خدمات پیش کی جا سکتی ہیں۔ اگرچہ فری لانسنگ فروخت کرنے کے طریقوں کے بارے میں مگر زیادہ اہم وہ سب سکلز ہیں جو کے سیکھنی ضروری ہیں جن کو فروخت کیا جا سکے۔ اس حوالے سےدرج ذیل سکلز بہت اہمیت کی حامل ہیں.
ورڈپریس اور بلاگنگ (WordPress & Blogging)
وہ دن گئے جب ویب سائٹس اور بلاگز بنانے کے لیے پروگرامنگ اور کمپیوٹر زبانوں میں مہارت کی ضرورت تھی۔ بلاگر اور ورڈپریس کا بارہ سے چوبیس ہفتوں کا کورس بنیادی تعلیم اور کمپیوٹر کی سوجھ بوجھ رکھنے والے افراد کو شاندار ویب سائٹس اور بلاگز بنانے کے قابل بنا سکتا ہے۔ انگریزی کی مہارت بلاشبہ ایک اضافی فائدہ ہے لیکن بلاگز آسانی سے بلاگر اور ورڈپریس کا استعمال کرتے ہوئے کسی بھی زبان میں بنائے جا سکتے ہیں۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)
جب انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ تخلیق یا سرفنگ میں مصروف ہوتے ہیں تو بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو SEO کے فن کو جانتے ہیں۔ گوگل سرچ میں ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں سخت مقابلے کی وجہ سے SEO ماہرین کی دنیا بھر میں اشد ضرورت ہے۔ SEO مطلوبہ الفاظ (keywords) کی تحقیق اور آن لائن مواد کو بہتر بنانے کے بارے میں ہے۔ یہ مہارت ڈیجیٹل دنیا میں اتنی ضروری ہے کہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی چیز SEO کے بغیر نہیں چل پاتی۔
ای کامرس اور ورچوئل اسسٹنٹ
آن لائن فروخت ڈیجیٹل معیشت کی پہچان ہے۔ وقت تیزی سے روایتی بازاروں سے آن لائن مارکیٹوں میں بدل رہا ہے۔ کسی بھی چیز کو بیچنے کے لیے بس ایک پروڈکٹ اور ایک آن لائن پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے جہاں پہ اسے فروخت کے لئے پیش کیا جا سکے. یہ آن لائن پلیٹ فارم پرسنل سٹور یا مصنوعات کے ڈسپلے کے لیے کوئی اور فورم جیسے کے daraz وغیرہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈراپ شپنگ ایک درمیانی شخص کی حیثیت سے کمیشن پہ مصنوعات فروخت کرنے کا ایک اور شعبہ ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر Shopify اور Amazon دیگر ای کامرس اسٹورز پہ کام کرنے کے لیے مثالی جگہیں ہیں۔ یہ ڈیجیٹل دور کی سب سے اہم مہارتیں ہیں جن کا سیکھنا بہت لازمی ہے۔
کوئیک بکس اور زیرو اکاؤنٹنگ (Quickbooks & Xero Accounting)
دنیا بھر میں بہت سی کمپنیاں اور چھوٹے کاروبار اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ کے کاموں کو آؤٹ سورس کر رہے ہیں۔ یورپ اور امریکہ کی بیشتر کمپنیاں کوئیک بکس اور زیرو اکاؤنٹنگ کی آن لائن ایپلی کیشنز استعمال کر رہی ہیں۔ بنیادی اکاؤنٹنگ میں پس منظر رکھنے والے نوجوانوں کو ان ایپلی کیشنز کو استعمال کرنے اور ورچوئل اکاؤنٹنٹس کے طور پر کام کرنے کی تربیت حاصل کرنی چاہیے۔
تخلیقی مواد کی تحریر (Copywriting)
تخلیقی تحریر ڈیجیٹل دنیا کی ایک انتہائی مطلوبہ مہارت ہے۔ انٹرنیٹ پر کاپی رائٹرز کی پرکشش اور پروموشنل مواد لکھنے اور بنانے کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ تخلیقی مواد تیار کرنے والوں کو تحقیق ، اصلیت ، SEO اور ایڈیٹنگ کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ ایک بار پھر انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مطلوب مہارتوں میں سے ایک ہے۔
ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹرز
ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی وجہ سے میڈیا کی حرکیات کافی حد تک بدل گئی ہیں۔ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم جیسے فیس بک ، ٹوئٹر ، لنکڈ ان ، انسٹاگرام ، پنٹیرسٹ وغیرہ استعمال کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا کے شوقین ہونے کے علاوہ ڈیجیٹل مارکیٹرز کے پاس ایک مضبوط مہارت کا سیٹ ہونا چاہیے جس میں ڈیٹا تجزیہ ، ای میل مارکیٹنگ ، سٹوری رائٹنگ اور تخلیقی مواد تیار کرنا وغیرہ شامل ہیں.
آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام
اوپر چند ایک مہارتوں پہ خاص کر مثالوں کے طور پر زور دیا گیا ہے۔ حالانکہ ڈیجیٹلائزیشن اتنی وسیع ہے کہ ان مہارتوں کے بہت سے ذیلی سیٹ مخصوص شعبوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر فیس بک/انسٹاگرام مارکیٹنگ اور PPC وغیرہ خاص طور پر تربیت کے وسیع ایریاز ہیں۔ اسی طرح روایتی سے ڈیجیٹلائزیشن میں انقلاب لانے کے لیے مزید مہارتیں جیسے ویڈیو بنانا/ایڈیٹنگ ، ایپس ڈویلپمنٹ ، ڈیٹا اینالیٹکس ، اور affiliate marketing وغیرہ کو بنیادی توجہ کے تحت آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
بزنس پلان کی اہمیت اور تحریر کرنے کا طریقہ
کاروباری فرد (اینٹرپرینیور)-کامیاب اینٹرپرینیور کی خصوصیات
7 تبصرے ”روایت پسندی سے ڈیجیٹلائزیشن کا سفر“