increase sales

کاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز

آپ فروخت بڑھانے کے طریقے تلاش کرکے یا نئی مارکیٹس کی تلاش کرکے اپنے کاروبار کو بڑھا سکتے ہیں۔ فروخت میں اضافے کے لیے آپ کو نئی مصنوعات یا خدمات پیش کرنا پڑسکتی ہیں. اس کا ساتھ  اپنی مارکیٹ کو بڑھانا ہوگا ، اپنی مارکیٹنگ کی سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہو گا، اور کسٹمر سروس کو بہتر بنانا ہو گا۔ اگر آپ منوفکچرر ہیں تو اس کا مطلب ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے  پیداوار میں اضافہ کرنا بھی ہوسکتا ہے۔

نئی مصنوعات یا سروس کی شروعات

اپنے کسٹمرز کے لئے وسیع پیمانے پر مصنوعات یا خدمات فراہم کریں۔ آپ کو اپنی مارکیٹ کی تحقیق کرنے کی ضرورت ہوگی تاکہ عام افراد میں آپ کی پیش کش کی خواہش معلوم ہوسکے۔ اپنے موجودہ گاہکوں میں سے کچھ کو بطور ٹیسٹ گروپ استعمال کرنے پر غور کریں۔ کسی ٹیسٹ گروپ سے رائے لینے سے آپ کو سیلز کے حوالے سے مستقبل کے کچھ خطرات کا پہلے سے بہترانتظام کرنے میں مدد مل سکتی ہے. اس کے علاوہ مصنوعات یا خدمات کو کس طرح بہتر بنایا جاسکتا ہے یہ بھی سیکھ سکتے ہیں۔ اپنی نئے مصنوع (پروڈکٹ) یا خدمات (سروسز) کی مارکیٹنگ اور تشہیر پر خصوصی توجہ دیں تاکہ لوگ ان کے بارے میں جان سکیں۔

نئی لوکل مارکیٹس میں توسیع کریں

کاروبار کونئی منڈیوں میں وسعت دینا مشکل ہو سکتا ہے لیکن یہ آپ کی کسٹمر بیس کو بڑھا سکتا ہے۔ مارکیٹ کی تحقیق آپ کو ممکنہ نئی مارکیٹ کو سمجھنے اور حکمت عملی وضع کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ نئی طلب کو پورا کرنے کے لیے آپ کو مارکیٹنگ ، فروخت ، ڈسٹربیوشن اور اپنی پیداوار بڑھانے پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہوگی۔

آرٹیکلکاروبار میں نئی مارکیٹ کی ضرورت اور تلاش

اپنے سیلز چینلز کو بڑھایں

اپنے بزنس کے سیلز چینلز کا اندازہ اور اصلاح کرنا آپ کو زیادہ سے زیادہ گاہکوں تک پہنچنے ، مارکیٹ پر قابو پانے ، اور منافع کو بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے. مثال کے طور پر آپ یہ کرسکتے ہیں:

١. اپنے سیلز عملے کو بہتر تربیت فراہم کریں

٢. آزادانہ سیلز نمائندوں سے معاہدہ کریں

٣. ریٹیل شاپس کو اپنے نیٹ ورک میں شامل کریں

٤. ری سیلرز سے رابطے کریں

٥. ای بزنس حکمت عملی کو نافذ کریں

مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی سرگرمیاں

آپ اپنی مارکیٹنگ کی سرگرمیوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اپنی موجودہ مارکیٹنگ یا ایڈورٹائزنگ کے نتائج کو جانچیں اور اگر آپ کو مطلوبہ نتائج نظر نہیں آرہے ہیں تو اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کے لئے تیار رہیں۔ اپنے مطلوبہ کلائنٹس کا مطالعہ کریں تاکہ ان تک کسی حد تک پنچ سکیں اور اسی کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کی حکمت عملی کا منصوبہ بنائیں۔ 

آرٹیکلکاروبار اور مارکیٹنگ

آرٹیکلکاروبار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع

قیمت تبدیل کریں

اپنی قیمتوں ، شرائط ، یا بلنگ کے شرائط میں تبدیلی آپ کی مصنوعات یا خدمات کے لئے مارکیٹ کی طلب کو تیز کرسکتی ہے۔ اس بات سے آگاہ رہیں کہ آپ کے حریف کیا پیش کر رہے ہیں اوران کے اور آپ کے اپنے منافع کے مارجن کیا ہیں. اس کا تعین کرنے کے لیے کہ آپ اپنی لاگت کو کم کرسکتے ہیں یا نہیں اپنی کاسٹ کا جائزہ لیں اور غیر ضروری اخراجات کو کٹ کریں۔ اگر قیمت کو کم کرنا کوئی آپشن نہیں ہے توسازگار شرائط اور ترغیبات کے ساتھ پروڈکٹس اور سروس پیش کرنا بھی اکثر صارفین کو متاثر کرسکتا ہے۔

مقابلہ کے بارے میں آگاہ رہیں

آپ کے حریف کیا کر رہے ہیں اس سے ہمیشہ آگاہ رہیں۔ یہ معلومات آپ کو ان کے طرز عمل ، صلاحیتوں اور حدود کو سمجھنے میں مدد کرتی ہے۔ اگر آپ کو یہ علم ہے تو آپ اپنی مارکیٹ کی پوزیشن کا دفاع کرنے ، تبدیلیوں پر رد عمل ظاہر کرنے اور نئی منڈیوں کی تلاش کے لیے بہتر طور پر تیار ہوجائیں گے۔

کمیونٹی ریلیشنز کو بہتر بنائیں

اپنی کمیونٹی میں اپنی موجودگی اورمعاونت میں اضافہ کریں۔ ایسی سرگرمیاں مثلا  کمیونٹی کے معاملات کی سرپرستی ، تقریبات  میں تقریر کرنا ، یا مقامی کھیلوں کی ٹیم کی مدد کرنا آپ کے کاروبار کے بارے میں شعور اجاگر کرسکتی ہے اور فروخت کو متحرک کرسکتی ہے۔

گاہک کی خدمت کو اسلوب بنایں

اپنی کسٹمر سروس کے معیار یا جواب دہی کے بارے میں صارف کے خیال سے آگاہ رہیں۔ مطمئن کسٹمر کا ایک بھی مثبت لفظ آپ کے کاروبار کے لیے قیمتی ہے۔

غیر منافع بخش مصنوعات منقطع کریں

اگر آپ کے پاس خدمات یا مصنوع کی لائنیں ہیں جو کم مارجن ، کم منافع بخش یا زیادہ فروخت کے اخراجات کے ساتھ ہیں تو ان کو ختم کرنے کا ضرور سوچیں۔ یہ مشکل ہوسکتا ہے  لیکن کم منافع بخش مصنوعات یا خدمات کو ہٹانے سے آپ کی رقم کی بچت ہوسکتی ہے اور آپ زیادہ دانشمندی کے ساتھ دوبارہ دوسری مصنوعات میں سرمایا کاری کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کاروبار میں اضافہ یا ترقی (گروتھ)

کاروبار کی وسعت میں رکاوٹیں

https://www.youtube.com/watch?v=2DU-CbFTvjk&t=100s

3 تبصرے ”کاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز

اپنا تبصرہ بھیجیں