crowd funding

کراؤڈ فنڈنگ سرمایاکاری

کراؤڈ فنڈنگ ​​کاروبار اور خیراتی اداروں کے لئے رقم اکٹھا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔  یہ ان افراد یا تنظیموں کے ذریعہ کام کرتا ہے جو کسی بھی ممکنہ منافع یا انعام کے بدلے میں مالی امداد اور کاروباری منصوبوں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔  اس طرح سے سرمایہ کاری کرنا بہت فائدہ مند عمل ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ رسک فیکٹرز کا بھی خیال رکھناانتہائی ضروری ہے. 

 کراؤڈ فنڈنگ ​​کیا ہے؟

اگر کوئی کمپنی یا افراد کراؤڈ فنڈنگ ​​کے ذریعے رقم اکٹھا کرنا چاہتے ہیں تو وہ اپنے منصوبے ، کاروبار یا آئیڈیا کی تفصیلات کراؤڈ فنڈنگ ​​ادارے کو جمع کرا کے یا ان کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرکے سرمایہ کاروں کی تلاش کر سکتے ہیں۔ کراؤڈ فنڈنگ ​​میں ’کراؤڈ یا ہجوم‘ سے مراد وہ افراد یا ادارے ہیں جو کاروباری لوگوں یا تنظیموں کو ان کے منصوبوں کے لیے رقم فراہم کرتے ہیں۔

کراؤڈ فنڈنگ ​​کی اقسام

پاکستان میں کراؤڈ فنڈنگ ابھی عام نہیں ہے. SECP  اس کو ریگولیٹ کرتا ہے اور کراؤڈ فنڈنگ کمپنی کو لائسنس جاری کرتا ہے.  SECP چندہ اور انعام پر مبنی فنڈنگ ​کو مانیٹر نہیں کرتا بلکہ قرض اور سرمایہ کاری پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ کو دیکھتا ​​ہے۔  اس لیے اس آرٹیکل میں سرمایہ کاری کے لیئے کراؤڈ فنڈنگ پر توجہ دی گئی ہے۔

سرمایہ کاری پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ

آپ کسی کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور بدلے میں حصص وصول کرتے ہیں. 

 قرض پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ

آپ افراد یا کمپنیوں کو ایک مخصوص شرح سود کے عوض قرض دیتے ہیں۔

چندہ پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ

آپ کسی شخص یا کسی خیراتی ادارے کو عطیہ کرتے ہیں. اس کے بدلے میں آپ سے سوشل سروس کے حوالے سے کچھ وعدہ کیا جاسکتا ہے۔

انعام پر مبنی کراؤڈ فنڈنگ

آپ منصوبے سے جڑے انعام کے بدلے میں رقم دیتے ہیں یا اس کی وجہ سے آپ کی مدد کر رہے ہیں۔

آرٹیکل: چند ضروری کاروباری اصطلاحات

 فنڈ کس طرح جمع کیا جاتا ہے؟

اگر آپ کسی بھی کراؤڈ فنڈنگ ​​ادارے میں جاتے ہیں یا ان کی ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو آپ کو وہاں پہ پیش کردہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے قابل ہونا چاہئے۔ متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے آپ اپنی تفصیلات اور سرماے کی رقم بھی بتایں گے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے عوض آپ سے کچھ فیس بھی وصول کی جاے. اگر آپ کو ایسا پروجیکٹ ملتا ہے جس میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کو مزید اس منصوبے کے متعلق مزیف تفصیلات لینی چاہییں جیسے کہ:

کاروباری منصوبہ کے مالکان اسے کتنا بڑھانا چاہتے ہیں؟

اب تک اس میں کتنا اضافہ ہوا ہے یا گروتھ ہو چکی ہے؟

سرمایا کاروں کی رقم کا استعمال کیسے ہوگا؟

 آفر کتنی دیر تک کھلی ہے؟

 کتنے لوگوں نے پہلے ہی سرمایہ کاری کر رکھی ہے؟

سرمایہ کاری کے بدلے میں آپ کو کیا ملے گا؟ (جیسے کمپنی میں حصص یا کوئی دیگر انعام)

 خطرات کیا ہیں؟

چونکہ کراؤڈ فنڈنگ ​​ایک نیا تصور ہے اس لیے اس طریق کار سے سرمایا کاری کرنے میں جہاں بہت سا فائدہ ہے وہاں کچھ بنیادی خطرات بھی پاے جاتے ہیں جن کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے.  

چونکہ کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے نئے کاروباری منصوبوں میں سرمایاکاری کی جاتی ہے اس لیے نئے منصوبوں کی کامیابی کے امکانات غیر یقینی ہوتے ہیں۔

کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے آپ دوسروں کے کاروباری منصوبوں میں سرمایاکاری کرتے ہیں. یہ منصوبے عموما درمیانے سائز کے کاروبار ہوتے ہیں. اس میں رقم کی واپسی کی ضمانت نہیں ہے۔  ممکن ہے کہ حصص کی قیمت میں اضافہ نہ ہو اور آپ کو منافع کی ادائیگی بھی مناسب نہ ہو۔

آپ جس طرح سے کسی بڑی کمپنی میں سٹاک مارکیٹ کے ذریعے حصص فروخت کرسکتے ہیں اس طرح آسانی سے چھوٹے یا درمیانے درجے کے کاروبار میں حصص کو فروخت نہیں کیا جا سکتا. 

اوپر بیان کیے گئے خطرات اپنی جگہ مگر ان خطرات کے ساتھ کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے سرمایاکاری ایک بہت فائدہ مند عمل بھی ہے.  خطرات کو بہتر منصوبہ بندی کے ذریعے کم کیا جا سکتا ہے.  اس کے علاوہ کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے سرمایاکاری گورنمنٹ کی طرف سے ٹیکس مراعات کا بھی باعث بن سکتا ہے. ایک محدود رقم سے بڑی کمپنی میں خریدے گئے حصص آپ کو کمپنی کے کاروبار میں زیادہ کنٹرول نہیں دے سکتے لیکن وہی رقم کراؤڈ فنڈنگ کے ذریعے ایک درمیانے درجے کے کاروبار میں لگانے سے آپ کا کنٹرول کافی بڑھ سکتا ہے.  

مزید پڑھیں

پاکستان میں نان بینکنگ فناشل کمپنیز (NBFCs)

کاروبار میں نئی مارکیٹ کی ضرورت اور تلاش

کراؤڈ فنڈنگ سرمایاکاری“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں