SWOT analysis in urdu

کاروبار کا سواٹ تجزیہ (SWOT Analysis)

سواٹ تجزیہ (SWOT ANALYSIS) کاروباری حکمت عملی مرتب کرنے میں ایک مددگار ٹول ہے.  بے شک آپ کا نیا کاروبار ہو یا پھر موجودہ کاروبار میں بہتری کی حکمت عملی بنانی ہو SWOT آپ کی بہترین رہنمائی کر سکتا ہے.

SWOT (Strengths, Weaknesses,  Opportunities, Threats) 

(طاقت,  کمزوری,  مواقع,  اور خطرات)

یعنی

آپ کے کاروبار کی طاقت, کاروبار کی کمزوریاں, کاروبار کے لیے مواقع, اور کاروبار کو درپیش خطرات.

طاقتیں اور کمزوریاں آپ کے کاروبار کے اندرونی معاملات سے تعلق رکھتی ہیں. طاقت سے مراد ایسے وسائل کا ہونا جن سے آپ کا کاروبار بہتر انداز میں مستفید ہو سکتا ہے. جبکہ کمزوریوں سے مراد وہ چیزیں جن پر آپ کا کچھ کنٹرول ہے اور وہ تبدیل یا بہتر ہوسکتی ہیں۔  مثال کے طور پر اگر آپ کو گاہکوں کا اعتماد حاصل ہے تو یہ آپ کی طاقت ہے اسے کاروبار کے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے.  ایسے ہی اگر آپ ایسی مصنوعات بیچتے ہیں جو گاہک کے لیے تب تک قابل استعمال نہیں ہوتی جب تک کہ اس کے ساتھ دیگر ضروری سامان نہ خریدا جاے. مگر آپ وہ ضروری سامان نہیں بیچتے تو یہ آپ کہ کمزوری ہے. آپ کچھ مزید سرمایا کاری کر کے اس کمزوری کو دور کر سکتے ہیں تا کہ گاہک مکمل طور پر مطمئن ہو سکے.  

آرٹیکلچند ضروری کاروباری اصطلاحات

مواقع اور خطرات بیرونی نوعیت کے وتے ہیں اور ان کا تعلق اس موحول یا فضا سے ہے جس میں آپ کا کاروبار چل رہا ہو۔ آپ اس ماحول کو ایک بڑی مارکیٹ سے تعبیر کر سکتے ہیں. اس میں کاروبار کے لیے بہت سے مواقع ہو سکتے ہیں جن سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کچھ خطرات بھی ہو سکتے ہیں جو کہ کاروبار کے لیے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں. مارکیٹ میں موجود ان مواقعوں اور خطرات پر آپ کا زیادہ کنٹرول نہیں ہوتا اور آپ ان کو تبدیل بھی نہیں کرسکتے۔  لیکن آپ مواقعوں سے فائدہ اٹھانے اور خطرات سے بچنے کے لیے مناسب فیصلہ سازی ضرور کر سکتے ہیں. مثال کے طور پر کاروبار کے مقابلے میں بڑے حریف کا ہونا یا خام مال کی قیمتیں بڑھ جانا ایسے خطرات ہیں جن پہ آپ کا کنٹرول نہیں ہو سکتا. ایسے ہی گاہکوں میں خریداری کے رجحانات میں تبدیلی آپ کے لیے ایک موقع ہو سکتا ہے کہ آپ گاہکوں کی ضروریات اپنے حریفوں سے پہلے پوری کریں اور اپنے کاروبار کا نام پیدا کریں. عام طور پہ بڑے حریفوں کے لیے گاہکوں کے نئے رجحانات کے مطابق جلدی تبدیلیاں کرنا مشکل ہوتا ہے. 

ایک SWOT تجزیہ آپ کی کاروباری طاقت ، کمزوریوں ، مواقعوں اور خطرات کو ایک منظم فہرست میں منظم کرتا ہے جس کی مدد سے ایک صاف تصویر آپ کے سامنے آ جاتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ بہتر فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں۔

آرٹیکل: کاروبار میں اضافہ یا ترقی (گروتھ)

جب آپ SWOT تجزیہ کرنے میں وقت صرف کرتے ہیں تو آپ کاروبار کی ترقی کے لیے ایک ٹھوس حکمت عملی ترتیب دینے پر کام کر رہے ہوتے ہیں. بے شک کاروبار میں کامیابی کے لیے آپ کو ہر وہ کام کرنے کی ضرورت ہے جو ترقی کے لیے ضروری ہو لیکن ایک SWOT تجزیہ آپ کو اپنے کاروبار کو نئے طریقوں سے اور نئی سمتوں سے دیکھنے کا موقعہ دے گا۔ جب آپ اپنی طاقت اور کمزوریوں کو دیکھ کے اور مارکیٹ میں موجود مواقع اور خطرات کو بہتر انداز میں جان کہ فیصلہ سازی کریں گے تو یقینا کامیابی کے امکانات زیادہ ہوں گے.  

آپ ایک نئے کاروبار یا موجودہ کاروبار دونوں کے لیے  SWOT تجزیہ کر سکتے ہیں. ایک SWOT تجزیہ کیسے کرنا ہے اور کیسے اس سے نتیجہ اخذ کرنا ہے یہ ہمارے یو ٹیوب چینل پہ سکھایا جاے گا.  

اسٹین فورڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں البرٹ ہمفری نامی مینجمنٹ کنسلٹنٹ نے 1960 کی دہائی میں SWOT تجزیہ ایجاد کیا تھا۔

مزید پڑھیں 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

کاروبار کا سواٹ تجزیہ (SWOT Analysis)“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں