business terms

چند ضروری کاروباری اصطلاحات

کاروباری افراد کے لیے بنیادی کاروباری اصطلاحات (terms) کو سیکھنا فاہدہ مند عمل ہے۔  درج ذیل میں کچھ بنیادی کاروباری اصطلاحات ہیں جن کے بارے میں ایک اینٹرپرینیور ہونے کی حیثیت سےآپ کو معلوم ہونا چاہئے۔

 اکاؤنٹنگ (Accounting)

کسی بھی کاروبار کے لیے منظم اکاؤنٹنگ کا ہونا نہایت ضروری عمل ہے۔  اکاؤنٹنگ میں کاروبار کے مالی لین دین کی ایک خاص اور منظم انداز میں ریکارڈنگ اور رپورٹنگ شامل ہوتی ہے۔ عام طور منظم اکاؤنٹنگ کرنا مشکل امر ہوتا ہے جس کے لیے خاص تعلیم اور تجربے کی ضرورت ہوتی ہے. لہازا اس کام کو سنبھالنے کے لئے کسی پیشہ ور کی خدمات حاصل کرنا عموما بہتر رہتا ہے۔ بہتر رپورٹنگ کے لیے سافٹ وئیرز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں.  

 قابل وصول کھاتے (Accounts Receivable)

 یہ کھاتے وہ رقم ظاہر کرتے ہیں جو آپ کے گاہکوں نے ادھار سامان یا خدمات خریدنے کے عوض آپ کے کاروبار کو ادا کرنی ہے۔  قابل وصول کھاتوں کی کل رقم آپ کا اثاثہ کہلاتی ہے اور کسی بھی وقت آپ کے کاروبار کا بقایا ادھار ظاہر کرتی ہے.  

آرٹیکل: کاروبار اور بینکاری – بنیادی معلومات

 واجب الادا کھاتہ (Accounts Payable)

 یہ کھاتے وہ رقم ظاہر کرتے ہیں جو آپ کے کاروبار نے ادھار سامان یا خدمات خریدنے کے عوض دوسروں کو ادا کرنی ہے۔  واجب الادا کھاتوں کی کل رقم آپ کی ذمہ داری کہلاتی ہے اور کسی بھی وقت آپ کے کاروبار پہ قابل ادا ادھار ظاہر کرتی ہے.  

 اثاثے (Assets)

 اثاثےآپ کے کاروبار کے وسائل ہوتے ہیں. یعنی ان کو استعمال کر کے آپ کاروبار میں آمدنی پیدا کرتے ہیں. اثاثوں کی عام طور پر موجودہ (current) یا فکسڈ (fixed) کے طور پر درجہ بندی کی جاتی ہے۔  موجودہ یا قلیل مدتی اثاثوں میں نقد رقم, بنک بیلنس, قابل وصول رقم یا قابل فروخت مصنوعات کا سٹاک وغیرہ شامل ہیں۔  فکسڈ یا طویل مدتی اثاثوں میں مشینری, بلڈنگ, گاڑی یا زمین وغیرہ شامل ہیں۔

 واجبات (Liabilities)

 واجبات وہ قرضے یا واجب الادا رقمیں ہیں ہیں جو آپ کے کاروبار پر دوسروں کو ادا کرنا لازم ہو چکے ہیں۔  اثاثوں کی طرح واجبات کی درجہ بندی بھی موجودہ یا طویل مدتی کے طور پر کی جاتی ہے۔  موجودہ یا قلیل مدتی واجبات میں سپلائر کو قابل ادا رقمیں, ملازمین کی بقایا تنخواہ, اور محدود مدتی قرضے وغیرہ شامل ہوسکتے ہیں. بنکوں سے حاصل کردہ لمبے عرصے کے قرضے طویل مدتی قرضے واجبات میں شمار کیے جاتے ہیں۔

آمدنی (Income)

ایک مقررہ عرصے میں مصنوعات یا خدمات کی فروخت یا کاروباری سرگرمی کے عوض حاصل ہونے والی وصول شدہ اور قابل وصول رقم آمدنی کہلاتی ہے.  آمدنی کا تخمینہ مصنوعات یا خدمات کی فی یونٹ قیمت کو قابل فروخت یونٹوں کی تعداد کے ساتھ ضرب دے کر لگایا جا سکتا ہے۔

اخراجات (Expenses)

ایک مقررہ عرصے کے دوران روزمرہ کی کاروباری سرگرمیوں کو انجام دینے اور مصنوعات و خدمات کی تیاری, ان کو گاہکوں تک پہنچانے کے لیے, یا آمدنی حاصل کرنے کے لیے جو ضروری رقم صرف کی جاے وہ اخراجات کے ضمرے میں آتی ہے.  

ایکویٹی (Equity)

ایکویٹی سے مراد مالکان کا کاروبار کے اثاثوں میں حصہ ہوتا ہے۔

بیلنس شیٹ (Balance Sheet)

 یہ ایک اہم مالیاتی دستاویز ہوتی ہے جو کاروباری اثاثوں ، واجبات اور ایکویٹی کی کل مالیت کی رپورٹ ایک خاص انداز میں خلاصے کے طور فراہم کرتی ہے۔

انکم سٹیٹمنٹ (Income Statement)

ایک مقررہ عرصے میں کارباری آمدن اور اخراجات کو ایک خاص انداز میں ظاہر کرنے والی دستاویز کو انکم سٹیٹمنٹ کہتے ہیں.  یہ اس عرصے کے دوران کاروبار میں منافع یا نقصان کی رپورٹ ہوتی ہے.  

منافع مارجن (Profit Margin)

پرافٹ مارجن کل فروخت پہ حاصل ہونے والی بچت کو فیصد میں ظاہر کرتا ہے.  یہ مارجن جتنا زیادہ ہو گا اتنا کاروبار میں منافع زیادہ حاصل ہو گا. آمدنی یا فروخت بڑھانے اور اخراجات کو کنٹرول کرنے سے پرافٹ مارجن میں اضافہ ہوتا ہے.  

آرٹیکل: ٹیکس کے نظام کی بنیادی معلومات

کیش فلو (Cash Flow)

چونکہ کاروباری خریدوفروخت میں ادھار لین دین بھی شامل ہوتا ہے اس لیے کاروبار میں کیش کی نقل و حرکت الگ سے جاننا ضروری ہوتا ہے. کاروبار میں آنے اور جانے والے کیش کو کیش فلو کہتے ہیں. کیش فلو مثبت ہو تو اسے صحت مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ کیش ریکوری بہتر ہے اور کیش پیمنٹ کم ہے۔ 

 سرمایہ کاری پر منافع (Return on Investment)

سرمایا کاری پہ حاصل ہونے والا منافع ROI کہلاتا ہے.  یہ ایک کارکردگی کا پیمانہ ہے جو ایک سرمایہ کاری کی کارکردگی کو جانچنے یا متعدد مختلف سرمایہ کاری کی کارکردگی کی موازنہ کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

 بی 2 بی / بی 2 سی (B2B B2C)

 اگر آپ کے کاروبار کا مقصد دوسرے کاروبار کو مصنوعات یا خدمات کی فراہمی ہے تو یہ B2B یا بزنس ٹو بزنس کہلاے گا۔ لیکن اگر کاروبار صارفین کو اشیاء و خدمات فروخت کرے تو یہ B2C یعنی بزنس ٹو کنزیومر کہلاے گا.

مزید پڑھیں 

کاروباری ادارے اور ان کی اقسام

کاروبار میں مہارت (سپیشلائزیشن یا ہنر) کی ضرورت

2 تبصرے ”چند ضروری کاروباری اصطلاحات

اپنا تبصرہ بھیجیں