business growth

کاروبار میں اضافہ یا ترقی (گروتھ)

کاروبار کی طویل مدتی بقا کے لیے ترقی بہت ضروری ہے۔ اس سے اثاثے حاصل کرنے، نئے ٹیلنٹ کو راغب کرنے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں میں مدد ملتی ہے۔ گروتھ کاروباری کارکردگی اور منافع کو بھی بڑھاتی ہے۔ اس سے آپ کو مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے، اپنے مارکیٹ شیئر کو بڑھانے اور اپنے بڑھتے ہوئے برانڈ سے فائدہ اٹھانے میں بہت مدد ملتی ہے۔

کاروبار کی ترقی یا گروتھ سے مراد یہ ہے کہ آپ کا کاروبار ایک ایسے مرحلے پہ پہنچ چکا ہے جہاں مزید منافع کے حصول کے لیے اسے توسیع دی جا سکتی ہے. کاروبار میں توسیع مندرجہ ذیل انداز میں حاصل کی جا سکتی ہے.

آرٹیکلکاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز

اندرونی ترقی

اندرونی ترقی سے مراد موجودہ کاروباری امور کو وسعت دینا ہے.  جیسا کہ ایک ریسٹورنٹ کی دوسری شاخ کھولنا وغیرہ.

بیرونی ترقی

بیرونی ترقی سے مراد یہ کہ جب کوئی دوسرا کاروبار حاصل کیا جاتا یا دو کاروباری اداروں کو آپس میں ضم کر دیا جاتا یے.  بیرونی ترقی کی تین قسمیں ہوتی ہیں.  

1. افقی انضمام

اس سے مراد یہ کہ جب ایک کاروبار اپنی ہی صنعت سے متعلقہ دوسرے کاروبار کو حاصل کر لے یا اس کے ساتھ انضمام (merge) کر لے. جیسے دو کپڑا بنانے والی کمپنیوں کا آپس میں انضمام.  

2. عمودی انضمام

اس سے مراد ایک ایسا کاروباری انضمام جس میں دونوں کاروبار ایک ہی صنعت سے تو وابستہ ہوں مگر دونوں مختلف پیداواری مراحل میں رہ کے کام کرتے ہوں.  اس میں ایک بیک ورڈ انضمام ہوتا ہے جیسے کہ سپلائرز کے ساتھ یا فارورڈ انضمام ہوتا ہے جیسے کہ ڈسٹریبیوٹرز کے ساتھ. 

3. متنوعی انضمام (Diverse)

اس سے مراد دو ایسے کاروباروں کا انضمام ہوتا ہے جو کہ مختلف صنعتوں سے تعلق رکھتے ہوں.  

گروتھ یا انضمام کی ضرورت

کاروبار میں ترقی یا انضمام (mergers) درج ذیل ضروریات کی بنا پر ہوتے ہیں.

1.  کاروباری حریفوں کی تعداد کم کرنے کے لیے.

2. بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کرنے کے لیے.

2. بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کرنے کے لیے.

3. گاہکوں تک اپنی پیداوری مصنوعات بہتر انداز میں پہنچانے کے لیے اور ان کی ضروریات کو بہتر طور پہ سمجھنے کے لیے.

4. پیداوار کے لیے خام مال کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے اور پیداواری لاگت کو کم رکھنے کے لیے.

6. ایک ہی صنعت سے وابستہ خطرات سے بچنے اور دوسری صنعت سے وابستہ فوائد حاصل کرنے کے لیے.

7. دوسری صنعت سے وابستہ کاروبار کی بہتر خدمات حاصل کرنے کے لیے. جیسا کہ فوڈ بزنس کا ایڈورٹائزنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایڈورٹائزنگ ایجنسی خرید لینا وغیرہ.

مزید پڑھیں

کاروبار کی وسعت میں رکاوٹیں

کاروبار کے لئے قرض کیسے حاصل کریں