کاروبار میں ٹارگٹ مارکیٹ ریسرچ

کسی بھی کاروبار کی کامیابی کے لیے اس کی ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھنا ضروری ہے۔ ٹارگٹ مارکیٹ سے مراد یہ جاننا ہوتا ہے کہ آپ کے ہدف کے مطابق سامعین یا صارفین کون ہیں ، ان کے کیا مسائل ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں. ٹارگٹ مارکیٹ کی پہچان آپ کو کاروبار کے لیے مؤثر مارکیٹنگ کی حکمت عملی بنانے، کامیابی کے امکانات کو بڑھانے اور اپنے وسائل میں رہتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا باعث بنتی ہے. اس بلاگ پوسٹ میں ہم کچھ ایسے ضروری اقدامات پر بات کریں گے جو آپ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھنے اور ایک کامیاب مارکیٹنگ کی حکمت عملی بنانے کے لیے اٹھا سکتے ہیں۔

آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروبار

ٹارگٹ سامعین (audience target) کی وضاحت کریں

ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھنے کا پہلا قدم اپنے ٹارگٹ سامعین کی وضاحت کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کا گروپ ہے جو آپ کے پروڈکٹ یا سروس کو خریدنے کا زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ اپنے ٹارگٹ سامعین کی وضاحت کرنے کے لیےآپ کو کل آبادی، عمر، جنس، آمدنی کی سطح، اور علاقے کے ساتھ ساتھ ان کی نفسیات، جیسے کہ دلچسپی، اقدار اور طرز زندگی جیسے عوامل پر غور کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مثال کے طور پراگر آپ کپڑے کی ایسی دکان کے مالک ہیں جو جدید، اعلیٰ ترین فیشن سوٹ فروخت کرنے کے لیے پیش کرتی ہے تو آپ کے ٹارگٹ سامعین ممکنہ طور پر نوجوان، شہری، اور بہتر آمدنی والے افراد ہوں گے جو فیشن میں دلچسپی رکھتے ہوں اور اعلیٰ معیار کے لباس کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنے کو تیارہوں۔

اپنے سامعین کی تحقیق کریں

ایک بار جب آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کی پہچان کر لیتے ہیں تو اگلا مرحلہ ان کی تحقیق کرنا ہے۔ اس کو مارکیٹ ریسرچ بھی کہتے ہیں. یہ ریسرچ آپ کے ٹارگٹ سامعین کی ضروریات، ترجیحات اور رویوں کے بارے میں قیمتی معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ مارکیٹ ریسرچ کرنے کے کئی طریقے ہیں جن میں سروے فارمز پر کروانا اور آن لائن تحقیق کرنا زیادہ سہل طریقے ہیں. دیگر طریقوں میں فوکس گروپ بحث ایک اچھا انداز ہے. اس میں متعلقہ اور غیر متعلقہ لوگوں کا ایک چھوٹا متنوع (diverse) گروپ کسی پروڈکٹ، سروس، یا کمپین پر بحث کرتا ہے اور اس پر رائے دیتا ہے۔ ایک سہولت کار فرد گروپ کی بحث کو ریکارڈ کرتا ہے۔ فوکس گروپس عموما صارفین کے رویوں، طرز عمل، تاثرات اور خریداری کے رجحان پر بحث کرتے ہیں اور اپنی راۓ دیتے ہیں.

آرٹیکل: کاروبار میں نئی مارکیٹ کی ضرورت اور تلاش

مثال کے طور پر آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کے لباس کی ترجیحات، خریداری کی عادات اور بجٹ کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے لیے ایک سروے کر سکتے ہیں۔ آپ ان کی دلچسپیوں اور رویے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کے لیے آن لائن ریسرچ ٹولز جیسے کہ گوگل ٹرینڈز یا سوشل میڈیا اینالیٹکس کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں کسی بھی ایکسپرٹ کی خدمات حاصل کرنا بھی سودمند ثابت ہو سکتا ہے. گوگل اور سوشل میڈیا فورمز کے پاس ہر شہر اورعلاقے کے لوگوں کے رجحانات کا وسیع ڈیٹا موجود ہوتا ہے جسے آپ ایکسپرٹ کی مدد سے اپنی مارکیٹنگ کی ضروریات کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.

ممکنہ صارفین کے مسائل کی شناخت کریں

ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھنے کا ایک اور اہم پہلو ان کے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے۔ اس سے مراد ایسا مسئلہ یا چیلنج ہے جس کا آپ کے ٹارگٹ صارفین کو سامنا ہے اور جس کو آپ اپنی پروڈکٹ یا سروس کے ذریعے حل کر سکتے ہیں۔ اپنے ہدف والے سامعین کے مسائل کی نشاندہی کرنے سے آپ کو ایک ایسا مارکیٹنگ پیغام بنانے میں مدد مل سکتی ہے جو ان کے دل کے قریب ہو اور آپ کے پروڈکٹ یا سروس کے فوائد کو نمایاں کرتا ہو۔

آرٹیکل: کاروبار اور مارکیٹنگ

مثال کے طور پراگر آپ کے ٹارگٹ سامعین کام کرنے والے پیشہ ور افراد ہیں جو زیادہ ترمصروف رہتے ہیں تو ان کا ایک مسلہ کپڑے کی خریداری کے لیے وقت کی کمی ہو سکتا ہے۔ لہذا آپ ایک ایسا مارکیٹنگ پیغام بنا سکتے ہیں جو خریداری کی سہولت اور وقت کی بچت کے فوائد جیسے کہ آن لائن آرڈرنگ اور ہوم ڈیلیوری پر فوکس کرتا ہو.

مثالی گاہک کا پروفائل بنائیں

تحقیق کرنے اور مسائل کی نشاندہی کرنے کے بعد آپ اپنے مثالی کسٹمر کی تفصیلی پروفائل بنائیں. یہ پروفائل ایک یا ایک سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں جو ظاہر کریں گے آپ کی پروڈکٹ یا سروس استعمال کرنے والے گاہکوں کی شخصیت کیسی ہو گی. پروفائل بنانے کے لیے اوپر بیان کیے گے مراحل میں اکٹھی کی گئی معلومات استعمال کی جا سکیں گی.

مثال کے طور پراگر آپ کے ٹارگٹ سامعین نوجوان، شہری اور متمول افراد ہیں جو فیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ کے گاہک کی شخصیت میں ان کی عمر، آمدنی کی سطح، اور دلچسپیوں کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل اور خریداری کرنے کے وقت جیسے نکات اورمعلومات شامل ہوں گی۔ گاہک کی شخصیت (پروفائل) کا ہونا آپ کو زیادہ موثر مارکیٹنگ کی حکمت عملی اور پیغام رسانی بنانے میں مدد کر سکتا ہے۔

آرٹیکل: انٹرپرینیورشپ کا تعارف

اپنے مفروضوں کو پرکھیں

کاروبار کی ناکامی میں ایک بڑی وجہ مارکیٹ کے حوالے سے قائم کیے گئے آپ کے مفروضے ہوتے ہیں جو زیادہ تر سنی سنائی باتوں پر مبنی ہوتے ہیں. ٹارگٹ مارکیٹ کے بارے میں اپنے مفروضوں کی جانچ پرکھ کرنا بہت ضروری ہے۔ مارکیٹ ٹیسٹنگ پروگرام کے انعقاد سے آپ کسی ایسے شعبے کی نشاندہی کر سکتے ہیں جہاں آپ کی سمجھ میں کمی ہو سکتی ہے. اس طرح آپ اپنے پلان میں کوئی بھی ضروری ایڈجسٹمنٹ کر سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر آپ اپنے مارکیٹنگ پیغام کی تاثیر کو جانچنے کے لیے محدود پیمانے پہ ایک پائلٹ پروگرام چلا سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے آپ اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا یہ آپ کے ٹارکٹ سامعین کو متاثر کرتا ہے یا نہیں.اس طرح آپ مارکیٹنگ پیغام میں کوئی ضروری ترمیم کر سکتے ہیں۔

آرٹیکل: کاروبار اور کہانی

کسٹمر بیس کی نگرانی کریں

ٹارگٹ مارکیٹ کی پہچان کوئی ایک وقت کا عمل نہیں ہے بلکہ اس میں تسلسل ہونا لازمی ہے. اس حوالے سے اپنے کسٹمر بیس اور ان کے رویے پر نظر رکھنا ضروری ہے۔ کسٹمر بیس کی نگرانی کرکےآپ مارکیٹ کے نئے رجحانات کی نشاندہی کرسکتے ہیں اور اس کے مطابق اپنی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ دیکھتے ہیں کہ زیادہ تر گاہک خریداری کے لیے موبائل فون استعمال کر رہے ہیں تو آپ اپنی ویب سائٹ کو موبائل ایپلیکیشن میں بدلنے کے لیے سرمایا کاری کر سکتے ہیں۔

خلاصہ

کاروبار کی کامیابی کے لیے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اس بلاگ پوسٹ میں بتائے گئے اقدامات پر عمل کرتے ہوئے آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کی واضح سمجھ حاصل کر سکتے ہیں اور مارکیٹنگ کی مزید موثر حکمت عملی بنا سکتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کے بارے میں اپنی سوچ اور اندازوں کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور اسے اپ ڈیٹ کریں تاکہ آپ کا بزنس ان کے بدلتے رجحانات سے آگے رہے۔

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

9 مراحل میں ایک نیا کاروبار کیسے شروع کریں

کاروبار میں ٹارگٹ مارکیٹ ریسرچ“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں