کسی بھی بزنس میں مارکیٹنگ اور سیلز دو اہم کام ہوتے ہیں اور یہی کاروبار کی ترقی اور کامیابی کے پیچھے محرک قوتیں کہلاتی ہیں. مارکیٹنگ اور فروخت کی حکمت عملیوں کا صحیح امتزاج کاروباری اہداف کو حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتا ہے۔
آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور چھوٹے کاروبار
اس بلاگ پوسٹ میں ہم مارکیٹنگ اور سیلز کی مختلف حکمت عملیوں کا احاطہ کریں گے جنہیں آپ اپنے کاروبار کی مارکیٹ میں رسائی اور اپنی پروڈکٹ یا سروس کی فروخت کو بڑھانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
مارکیٹنگ اور سیلز میں فرق
سب سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ مارکیٹنگ اور فروخت (سیلز) ایک جیسی چیزیں نہیں ہیں۔ مارکیٹنگ آپ کی پیش کردہ مصنوعات یا خدمات میں ممکنہ گاہکوں کی دلچسپی پیدا کرنے کا عمل ہے. جبکہ سیلز حقیقی گاہکوں کو فروخت اور ان کو مستقبل کے لیے محفوظ بنانے کا عمل ہے۔ یہ دو مختلف افعال ہیں لیکن ایک ہی مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کرتے ہیں. ہر کاروبار کا بنیادی مقصد سیلز بڑھانا اور آمدنی پیدا کرنا ہوتا ہے۔
ٹارگٹ مارکیٹ
مارکیٹنگ کی سب سے اہم حکمت عملیوں میں سے ایک اپنے ٹارگٹ سامعین کی شناخت کرنا ہے۔ آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہوتی ہے کہ آپ کے گاہک کون ہیں اور وہ کیا چاہتے ہیں تاکہ آپ ایک ایسی مارکیٹنگ مہم تشکیل دے سکیں جو انھیں راغب کرے۔ اس عمل کو مارکیٹ ریسرچ کہا جاتا ہے اور یہ بزنس کی کامیابی کے لیے اہم ہے۔
آرٹیکل: کاروبار میں ٹارگٹ مارکیٹ ریسرچ
مارکیٹ ریسرچ آپ کو اپنے ٹارگٹ سامعین، ان کی ترجیحات، اور ان تک پہنچنے کے بہترین طریقوں کو سمجھنے میں مدد کر سکتی ہے۔
مارکیٹنگ مکس
ایک بار جب ٹارگٹ سامعین کی شناخت کر لی جاۓ تو آپ ایک مارکیٹنگ مکس تیار کر سکتے ہیں جو چار اہم عناصر پر مشتمل ہوتا ہے:
١. پروڈکٹ (Product)
آپ جو پروڈکٹ پیش کرنے جا رہے ہیں کیا وہ ٹارگٹ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟
٢. قیمت (Price)
جو پروڈکٹ آپ پیش کرنے جا رہے ہیں اس کی قیمت کیا ہو گی. کیا آپ نے اس کی قیمت کا تعین کر لیا ہے؟
٣. پروموشن (Promotion)
آپ کی پروموشن کی حکمت عملی کیا ہے؟ پروموشن آپ کے ٹارگٹ سامعین تک پہنچنی چاہیے اور آپ کے پروڈکٹ میں دلچسپی پیدا کرنے کے لیے ڈیزائن کی جانی چاہیے۔
٤. جگہ (Place)
اور آخر میں جگہ کا انتخاب ایسا ہو جو گاہکوں کے لیے آپ کی پروڈکٹ کی تلاش اور خریداری آسان بناۓ۔
برانڈ تشکیل دیں
مارکیٹنگ کی سب سے مؤثر حکمت عملیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے کاروبار کے لیے ایک برانڈ بنائیں۔ برانڈ کا مطلب صرف ایک لوگو بنانا نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ کاروبار کی ایسی علامت ہوتی ہے جوعام لوگوں میں آپ کی نمائندگی کرتی ہے. ایک مضبوط برانڈ آپ کے گاہکوں کے ساتھ اعتماد پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے. اس کے علاوہ یہ آپ کو حریفوں (competitors) سے الگ بناتا ہے۔
مضبوط برانڈ بنانے کے لیے آپ کو اپنی ساکھ بنانے، ایک منفرد شناخت بنانے، اور اپنے پیغام کو مستقل طور پر پہنچانے پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
کونٹینٹ مارکیٹنگ
موجودہ ڈیجیٹل دور میں مارکیٹنگ کی ایک بہترین حکمت عملی جو کسی بھی کاروبار کی گاہکوں تک رسائی کو بڑھانے اور فروخت کو بڑھانے میں مدد کر سکتی ہے وہ ہے کونٹینٹ مارکیٹنگ۔ اس سے مراد یہ کہ آپ کی پیش کردہ پروڈکٹ، سروس، یا اپنے برانڈ سے متعلقہ ڈیجیٹل مواد (کونٹینٹ) بنانا اور اس کی تسلسل کے ساتھ شیئرنگ کرنا۔ یہ مواد سوشل میڈیا پوسٹس، بلاگ پوسٹس، ویڈیوز، انفوگرافکس، پوڈکاسٹس اور تخلیقی کاپی کی شکل میں ہو سکتا ہے۔
آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام
کونٹینٹ مارکیٹنگ کے پیچھے خیال یہ ہے کہ آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کو اپنے کاروبار سے متعلقہ قیمتی معلومات دیں اور ان کے ساتھ رشتہ استوار کریں تاکہ وہ خریداری کرنے کی طرف راغب ہوں۔
مسلے کا حل پیش کریں
فروخت کی سب سے مؤثر حکمت عملیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ اپنے ٹارگٹ سامعین کے مسئلے کا حل پیش کریں۔ آپ کے پروڈکٹ یا سروس کو اس مسئلے کا حل فراہم کرنا چاہیے جس کا آپ کے ٹارگٹ سامعین کوسامنا ہے۔ اگر آپ کوئی ایسا حل پیش کر سکتے ہیں جو دوسرا کوئی نہیں پیش کر رہا یا آپ اپنے حریف (competitor) کے مقابلے میں بہتر پیش کر رہے ہیں تو آپ کو مسابقتی فائدہ ہو گا. اس سے آپ کی سیلز میں اضافے کا زیادہ امکان ہو گا۔
آرٹیکل: بزنس ماڈل سے کیا مراد ہے
اضافی آفر دیں
گاہکوں کو پروڈکٹ یا سروس کے ساتھ اضافی آفرز دینا ایک اور فروخت میں اضافے کی حکمت عملی ہے. اس میں شامل ہیں گاہکوں کومفت ٹرائل دینا، رقم کی واپسی کی گارنٹی دینا، یا بڑی خریداری کی صورت میں مفت تحفہ دینا وغیرہ۔ اضافی آفرز پیش کر کے آپ اپنے گاہکوں کے ساتھ اعتماد پیدا کر سکتے ہیں جس ان کی جناب سے زیادہ خریداری کرنے کا امکان پیدا ہوتا ہے۔
سیلز ٹیم
کسی بھی کاروبار میں فروخت یعنی سیلز سب سے اہم چیز ہوتی ہی. کیوں کہ اسی کے ذریعے ہی کاروبار میں پیسہ آتا ہے. لہٰذا ضروری ہے کہ سیلز پہ خصوصی توجہ دی جاۓ. اگر کاروبار درمیانے درجے کا ہے تو بہتر ہے اس کے لیے ملازمین کی باقاعدہ ایک ٹیم بنایں۔ سیلز ٹیم آپ کو مزید گاہکوں تک پہنچنے اور کاروباری سودے کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
آرٹیکل: کاروبار میں فروخت (سیلز) بڑھانے کے آئیڈیاز
سیلز ٹیم بناتے وقت آپ کو اپنی ٹیم کے اراکین کی مہارتوں اور تجربے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت اور بات چیت کے انداز پر بھی غور کرنا چاہیے. اگر آپ کا کاروبار چھوٹا ہے اور آپ ملازمین نہیں رکھ سکتے تو بہتر ہے ایسا پارٹنر تلاش کریں جو بات چیت اور کمیونیکشن میں بہتر ہو.
مارکیٹنگ کا جائزہ
مارکیٹنگ کی کوئی بھی حکمت عملی مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوتی لیکن کسی حد تک مطلوبہ نتائج ضرور دیتی ہے. اس لیے کاروبار میں مارکیٹنگ کے نتائج کو ٹریک کرنا اور ضرورت کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کرنا ضروری ہے۔ اپنی مارکیٹنگ اور فروخت کی حکمت عملیوں کے اثرات کو جانچیں اور ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کریں۔
برانڈ بنانے کے لیے لازمی ہے کہ مارکیٹنگ تسلسل کے ساتھ جاری رہے لیکن اس کے طریقوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے. بہتر عمل یہ ہے کہ مارکیٹنگ کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا جاۓ اور وقت کے ساتھ ساتھ اس میں اضافہ کیا جاۓ تا کہ مقابلے کہ ماحول میں آپ کے برانڈ کو لوگوں کہ ذہنوں میں زندہ رکھا جا سکے.
مزید پڑھیں
”کاروبار میں مارکیٹنگ اور سیلز کی حکمت عملی“ ایک تبصرہ