آج کی کارپوریٹ دنیا میں کامیابی صرف محنت اور قابلیت تک محدود نہیں رہی، بلکہ ذہانت اور حکمتِ عملی بھی کامیابی کے اہم اجزاء بن چکے ہیں۔
یہاں ہم سات ایسے اصول پیش کر رہے ہیں جو آپ کے کیریئر کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتے ہیں۔
1. منصوبے کی کامیابی پر اپنے سینئرز کو مطلع کریں
جب بھی آپ کوئی بڑا پروجیکٹ یا اہم کام مکمل کریں، اپنے باس کو کو مختصر ای میل بھیجیں۔ لیکن اپنے باس کے باس کو کاپی میں رکھنا ہر گز نہ بھولیں .مثال کے طور پر:
“یہ شیئر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے یہ شاندار نتیجہ حاصل کیا۔ آپ کی رہنمائی اور ٹیم کی محنت پر فخر ہے۔”
یہ آپ کی پہچان بڑھاتا ہے اور آپ کے کام کو سینئر سطح تک لے جاتا ہے۔
2. ملاقاتوں کے بعد کارروائی کا خلاصہ پیش کریں
میٹنگز کے فوراً بعد، کارروائی کا خلاصہ (minutes) تیار کریں اور متعلقہ لوگوں کو ای میل میں شامل کریں۔ یہ آپ کو منظم اور پیش قدم ثابت کرتا ہے اور آپ کو فیصلہ سازوں کے درمیان نمایاں کرتا ہے۔
3. ٹیم میٹنگز میں پریزنٹ کرنے کے مواقع تلاش کریں
اگرچہ پانچ منٹ کی چھوٹی پریزنٹیشن ہوتو اس میں اعتماد کے ساتھ بولنا آپ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کی تصویر بہتر بناتا ہے بلکہ لوگوں کی نظر میں آپ کی قدر بھی بڑھاتا ہے۔
4. ہر ہفتے ایک چھوٹی کامیابی تلاش کریں
اپنے ہفتہ وار کاموں میں سے ایک کامیابی نکال کر اسے بڑی ٹیم کے اہداف سے جوڑیں۔
مثال:
“میں نے اس ہفتے [فلاں کام] کو بہتر بنایا جس سے تین گھنٹے وقت کی بچت ہوئی ، لاگت میں کمی آئی یا آمدنی میں اضافہ ہوا۔ یہ ہماری کارکردگی کے اہداف کے مطابق ہے۔”
ایسا طریقہ آپ کو مؤثر ٹیم ممبر بناتا ہے۔
5. نیٹ ورک میں لوگوں کو جوڑیں
اپنے نیٹ ورک میں ہر ہفتے دو لوگوں کا تعارف کروائیں۔ یہ آپ کو “کنیکٹر” کے طور پر شناخت دیتا ہے، جو کسی بھی ادارے میں ایک قیمتی کردار ہے۔
6. ذاتی ترقی کے منصوبے بنائیں
اپنے باس سے کہیں، “میں [فلاں سکل] سیکھنا چاہتا ہوں تاکہ ٹیم کے لیے زیادہ مؤثر بن سکوں۔ کیا یہ ٹیم کی ترجیحات سے ہم آہنگ ہے؟”
یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نہ صرف اپنی ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ ٹیم کے مقاصد کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔
7. اپنی کامیابیوں کا ریکارڈ رکھیں
ہر تعریف، کامیابی، یا میٹرک کو اپنے نوٹس میں ریکارڈ کریں۔ جب جائزے کا وقت آئے تو آپ کے پاس شواہد ہوں گے۔ یہ نوٹس نہایت اہم ہیں جو آپ کی کارکردگی کو بہتر انداز میں پیش کرنے میں مدد دیں گے۔
ان اصولوں کا فائدہ؟
یہ اصول شور مچانے والے نہیں ہیں، لیکن ان کی قوت آپ کے کیریئر کو نمایاں طور پر آگے بڑھا سکتی ہے۔ ان کو اپنائیں اور اپنی کامیابی کو یقینی بنایں۔