کاروباری قرض حاصل کرنے کے ذرائع کو جاننے سے نہ صرف مایوسی کو کم کرنے بلکہ قرض کی منظوری کے امکانات کو بڑھانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ کاروباری قرض آپ کو اپنا کاروبار شروع کرنے یا چلتے کاروبار کو بڑھانے میں مدد کر سکتا ہے لیکن اگر آپ قرض حاصل کرنے کا طریقہ نہیں جانتے ہیں تو یہ عمل مشکل ترین ہو سکتا ہے۔
قرض کی ضرورت
سب سے پہلے یہ فیصلہ ضروری ہے کہ آپ کے کاروبار کو کتنے سرمائے کی ضرورت ہے۔ سرمائے کی ضرورت کا درست تخمینہ اس سلسے کی پہلی کڑی کے. نئے کاروباری افراد کو عموما بنکوں سے اسٹارٹ اپ فنانسنگ کے طور پر بزنس کریڈٹ کارڈز اور پرسنل لون وغیرہ کی سہولت مل جاتی ہے. لیکن شروعات کے پہلے سال میں عام طور پر بڑے کاروباری قرضے حاصل کرنا مشکل ہوتا ہے.
اگر آپ روزمرہ کے اخراجات کا انتظام کرنا چاہتے ہیں تو بنک سے کریڈٹ لائن حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ flexible فنڈنگ آپ کو اپنے کیش فلو جیسے کہ تنخواہ یا غیر متوقع مرمت وغیرہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے ضرورت کے مطابق فنانسنگ مہیا کرتی ہے۔ اور جوں جوں کاروباری آمدن میں اضافہ ہو آپ اس قرض کی بتدریج ادائیگی بھی کر سکتے ہیں.
قرض کا استعمال
کوئی بھی کاروباری قرض حاصل کرنے میں مضائقہ نہیں لیکن قرض کی رقم کا استعمال اس بات کا تعین کرتا ہے کہ قرض حاصل کرنا سودمند رہا یا کاروبار پہ بوجھ بن گیا. قرضہ حاصل کرنے سے پہلے اس کے استعمال کا مکمل روڈ میپ کلیر ہونا انتہائی ضروری ہے. یہ اس لیے کہ قرض کی رقم کا کوئی بھی حصہ غیر پیداواری خرچ میں نہ جاۓ. ہر قرض آپ کے کاروبار پر ایک ذمہ داری ہے. اگرحاصل شدہ رقم غیر ضروری یا کم اہم معاملات میں خرچ ہو گی جہاں سے آمدن پیدا ہونے کے امکانات کم ہوں گے تو حاصل شدہ قرض سواۓ ایک بوجھ کے اور کچھ بھی ثابت نہیں ہو گا. لہذا قرض ضرور حاصل کیا جاۓ کیوں کہ یہ آپ کے کاروبار کو پھلنے پھولنے میں مدد دے گا. لیکن جو بھی قرض لیا جاۓ اس کے استعمال اور اس سے متوقع آمدن کا درست تخمینہ لگانا انتہائی ضروری امر ہے تا کہ قرض کاروبار میں ترقی اور آمدنی میں اضافے کا ذریعہ بن سکے.
آرٹیکل: کاروبار کے لئے کیش فلو فنانسنگ کا آئیڈیا
بنکوں سے قرض حاصل کرنے کی اہلیت
بنکوں سے کاروباری قرض حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اہلیت کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوں. قرض کے لیے اہل ہونا عموما تین باتوں بر منحصر ہوتا ہے.
i. آپ کا کریڈٹ سکور کیا ہے؟
اگر آپ نے کسی بھی بنک سے ماضی میں قرض لیا لیکن اس کو مکمل طور پر ادا نہیں کیا یا باضابطہ سیٹلمنٹ نہیں کروائی تو آپ کا کریڈٹ سکور خراب ہو سکتا ہے. ایسی صورت میں کوئی بھی دوسرا بنک قرض کی درخواست منظور نہیں کرے گا. کریڈٹ سکور سینٹرل بنک جاری کرتا ہے. پاکستان میں اسٹیٹ بنک کا کریڈٹ انفارمیشن بیورو یہ ڈیٹا بیس تیار کرتا ہے جہاں سے آپ اپنی رپورٹ حاصل کر سکتے ہیں. اگر کسی وجہ سے ڈیفالٹ لسٹ میں نام موجود ہے تو آپ کسی بھی بنک سے کوئی بھی قرض حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے جب تک کے اس لسٹ سے نام کلیر نہیں کروا لیا جاۓ گا.
ii. آپ کب سے کاروبار میں ہیں؟
اگر آپ کاروبار میں بلکل نئے ہیں تو امکان ہے کہ آپ کی کاروباری قرض کی درخواست منظور نہ ہو. لیکن قائم شدہ کاروباروں کے لیے عموما بنک قرض جاری کرنے کی منظوری جلدی دے دیتے ہیں. لیکن ہر بنک نئے کاروباری حضرت کے لیے بھی مختلف سکیمیں لاتے ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے.
iii. آپ کے کاروبار کی آمدنی کتنی ہے؟
قرض کی منظوری کے لیے بہت سے قرض دہندگان کو کم از کم سالانہ آمدنی کی ضرورت ہوتی ہے. اگر آپ کی آمدنی کافی زیادہ نہیں ہے تو مختصر مدت کے کاروباری قرضوں یا مائیکرو لونز جیسی مالی اعانت پر غور کریں کیوں کہ امکان یہی ہے کہ آمدنی کے تناسب سے بڑا قرض آپ کو نہیں مل پاۓ گا۔
آمدنی اور قرض کی واپسی
اس بات کا تعین ضروری ہے کہ آپ کون سی ادائیگیاں برداشت کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے کاروبار کے مالی معاملات کو غور سے دیکھیں. خاص طور پر نقد بہاؤ جو کہ روز مرہ کے معاملات کے لیے ضروری ہے اس کا درست تجزیہ انتہائی ضروری ہے. اندازہ لگائیں کہ آپ ہر ماہ قرض کی واپسی کے لیے کتنی رقم کی ادائیگی برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر ماہ اپنے قرض کو آرام سے ادا کرنے کے لیے آپ کی کل آمدنی آپ کے کل اخراجات سے کم از کم 1.25 گنا ہونی چاہیے. مثال کے طور پراگر آپ کے کاروبار کی آمدنی 100,000 ماہانہ ہے اور آپ کرایہ، پے رول اور دیگر اخراجات میں 70,000 ادا کرتے ہیں تو آپ کو 10000 ماہانہ قرض کی ادائیگی برداشت کرنے کے قابل ہونا چاہیے تا کہ آپ معقول منافع بھی کما سکیں. آپ کی آمدنی (100,000) اخراجات (80,000) کا 1.25 گنا ہے۔
آرٹیکل: کاروبار میں لاگت اور اخراجات کو کم کرنے کے 10 طریقے
قرض اور ضمانت
چھوٹا قرض حاصل کرنے کے لیے عام طور پہ شخصی ضمانت ہی کافی ہوتی ہے. لیکن قرض کی رقم بڑھانے کے لیے کاروباری ضمانت کی ضرورت ہوتی ہے جیسے کہ جائیداد یا سامان، جو قرض دہندہ ضبط کر سکتا ہے اگر آپ قرض ادا کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ ایسی ضمانت کو کولیٹرل کہتے ہیں. کولیٹرل جمع کرنا خطرناک ہو سکتا ہے لیکن یہ اس رقم کو بھی بڑھا سکتا ہے جو کہ عموما بنک قرض کے طور پر کم شرح سود پر دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
مائیکرو فنانس قرض
آپ کی کریڈٹ سکورنگ خراب ہے یا کوئی کریڈٹ ہسٹری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ ایک نیا کاروبار کر رہے ہیں تو امکان یہی ہے کہ آپ بنکوں سے روایتی قرض حاصل نہیں کر سکتے۔ ایسے میں آپ چھوٹے قرض دہندگان (مائکرو. فنانس) کی طرف رجوع کر سکتے ہیں جو عام طور پر کم رقم کے قلیل مدتی قرضے دیتے ہیں۔ ان قرضوں پر شرح عام طور پرروایتی بینک کے قرضوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ لیکن یہ آپ کی قلیل مدتی کاروباری ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں. پاکستان میں کافی مائکرو فنانس بنک کام کر رہے ہیں. جن میں فنکا بنک ، خوشحالی بنک، NRSP بنک ، موبلنک بنک اور یو بنک وغیرہ شامل ہیں. ان بنکوں کی برانچیں تقریبا ہر شہر میں موجود ہیں جہاں ان سے رابطہ کیا جا سکتا ہے.
قرض اور ضروری دستاویزات
قرض کی درخواست دینے سے پہلے یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس تمام مطلوبہ دستاویزات موجود ہیں۔ ان دستاویزات کی مدد سے کاروباری قرض حاصل کرنے کے عمل کو ہموار کرنے میں مدد ملے گی۔ کچھ دستاویزات درج ذیل ہو سکتی ہیں.
i. کاروباری اور ذاتی ٹیکس ریٹرن
ii. کاروباری اور ذاتی بینک اسٹیٹمنٹس
iii. کاروباری اکاؤنٹس رپورٹس
iv. کاروباری اور قانونی دستاویزات (مثال کے طور پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، تجارتی لیز، فرنچائز معاہدہ وغیرہ)۔
v. بزنس سٹارٹ اپ یا وسعت کا منصوبہ (بزنس پلان)
بغیر سود کے قرضہ
پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک میں کاروبار قرض پر سود کی ادائیگی ایک بہت بڑا مسلہ ہے. چونکہ شرعی طور پر سود کی واضح ممانعت موجود ہے اس لیے کاروباری حضرت قرض کے حصول کے لیے بنکوں سے رجوع نہیں کرتے. بغیر سود کے قرضہ کا بآسانی میسر نہ آنا معاشی ترقی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے. اس ضمن میں اسلامی بنکاری کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف روایتی بنکوں نے بھی اسلامک بینکنگ شروع کر رکھی ہے. یہ بنک شرعی ضابطوں کے تحت مضاربہ اور مشارکہ کے اصولوں پہ کام کرتے ہیں. ان بنکوں کی طرف سے آفر کردہ مختلف سکیموں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے. پاکستان میں اسلامی بنک بڑی تعداد میں موجود ہیں.
آرٹیکل: کاروبار اور بینکاری – بنیادی معلومات
قرض حسنہ
بغیر سود قرض کو قرض حسنہ بھی کہتے ہیں. یہ قرض عام طور پر بنکوں کے علاوہ دیگر ادارے بھی مہیا کرتے ہیں. ان میں حکومت کے کاروباری سہولت کاری کے پروگرامز یا این جی اوز (اخوت سے قرض لینے کا طریقہ) وغیرہ کے منصوبے شامل ہوتے ہیں. لیکن عام طور پر بغیر سود کے قرض زیادہ بڑی رقم میں دستیاب نہیں ہوتے. پاکستان میں بغیر سود کے چھوٹا قرض حاصل کرنے کے کچھ ذرائع موجود ہیں جن سے بوقت ضرورت استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے.
انفرادی قرض
انفرادی قرض بھی کاروباری افراد کی سہولت کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے. یہ قرض لوگوں کے انفرادی تعلقات کی بنیاد پرتعاون کے پیش نظر مہیا کیے جاتے ہیں. انفرادی قرض کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ یہ قرض عموما سود کے بغیر تعاون کے جذبے کے تحت دیے جاتے ہیں. لیکن انفرادی سطح بض وقت سود پہ بھی قرض دیا جاتا ہے جس کی قانونی طور پر اجازت نہیں ہوتی. انفرادی قرض جہاں چھوٹے کاروباری حضرت کی کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں وہیں اس میں ڈیفالٹ کا خطرہ زیادہ پایا جاتا ہے اور قانونی کاروائی کے طور پر بھی ریکوری کے امکانات کم ہوتے ہیں.
مزید پڑھیں
پاکستان میں نان بینکنگ فناشل کمپنیز (NBFCs)
کیا آپ ایک کاروباری فرد بننا چاہتے ہیں؟
2 تبصرے ”کاروبار کے لئے قرض کیسے حاصل کریں“