کاروبار میں ویلیو ایڈڈ (اضافی قدر) کی اہمیت

“ویلیو ایڈڈ” کی اصطلاح اس اضافی معاشی قدر کو ظاہر کرتی ہے جوکہ ایک کاروبار اپنی مصنوعات یا خدمات کو صارفین کو پیش کرنے سے پہلے پیدا کرتا ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت ہے کہ کاروبار کیوں اپنے سامان یا خدمات کو اس کی لاگت سے زیادہ میں فروخت کرتا ہے۔ مصنوعات اور خدمات میں قدر کا اضافہ بہت اہم ہے کیونکہ یہ صارفین کو خریداری کرنے کے لیے ترغیب فراہم کرتا ہےاوراس طرح کاروبار کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔

اضافی قدر کی ضرورت

کسی بھی کاروبار کی طویل مدتی پائیداری کے لیےاس کی اضافی قدر کے ماڈل کو سمجھنا ضروری ہے۔ کوئی بھی کاروبار مصنوعات کے مواد میں معقول حد تک قدر میں اضافے کے بغیر خود کو برقرار نہیں رکھ سکتا۔ کسی بھی کاروبار کے سیلز ریونیو میں سے صرف لاگت کو پورا کرنا کاروبار کی طویل مدتی پائیداری کی ضمانت نہیں ہو سکتی۔ طویل مدت میں کاروبار کی بقا کا انحصار تمام اخراجات کی وصولی پر ہوتا ہے جس میں پیداواری لاگت کے علاوہ مصنوعات کی تکمیل اور مارکیٹ میں ہونے والے متعلقہ اخراجات وغیرہ شامل ہیں.  بقا کا انحصار سیلز ریونیو میں سے معقول منافع کے حصول پر بھی ہے. کیونکہ کسی بھی کاروبار کی دولت کو زیادہ سے زیادہ بنانے کا مقصد منافع کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا ایک کاروبار کے لیے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف آمدنی سے لاگت پوری کرے بلکہ ایک معقول منافع بھی حاصل کرے. لیکن منافع بڑھانے کے لیے لازم ہے گاہکوں کو اضافی قدر مہیا کی جاۓ تا کہ وہ اضافی قیمت ادا کرنے پے تیار ہوں. 

آرٹیکل:  گھریلو خواتین کے لیے 20 سے زائد کاروباری آئیڈیاز

بظاہریہ قدر میں اضافہ کرنا بہت آسان لگتا ہے۔ تاہم اپنے گاہکوں کے لیےاضافی قدر پیدا کرنا بہت سے کاروباروں کے لیے مشکل ہوتا ہےخاص طور پر نئے کاروبارکے لیے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ کاروبار اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ سکتے اور مختصر مدت میں ہی ناکام ہو جاتے ہیں۔ 

صارفین اور اضافی قدر کی خصوصیات

قیمتوں کو مخصوص حدوں سے آگے بڑھانا کاروباروں کو آمدنی کے سلسلے سے محروم کر دیتا ہے. صارفین اس سے زیادہ قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں ہوتے جو وہ برداشت کر سکتے ہیں یا جس قیمت کو وہ اضافی معاشی قدر کے مطابق ہونے پر یقین رکھتے ہیں۔ صارفین حاصل ہونے والی اضافی معاشی قدر کے ذریعے ہی منصفانہ یا غیر منصفانہ قیمتوں کا تصور پیدا کرتے ہیں۔ دوسری طرف، معیار اور کسٹمر سروس پر سمجھوتہ کرنے کی وجہ سے خام مال اور دیگر متعلقہ اخراجات کی لاگت کو کم کرنا بھی صارفین کے اطمینان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ اور گاہکوں کو کھونے اور اس کے نتیجے میں فروخت اور آمدنی میں کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

آرٹیکل:  کاروبار اور بجٹ (میزانیہ)

کچھ طریقوں سے، تیار شدہ سامان یا خدمات کی قیمتوں میں اضافہ گاہکوں کے لیےاضافی معاشی قدر کو بڑھا سکتا ہے۔ ان طریقوں میں اپنی آفر کردہ مصنوعات یا خدمات میں دیگر خصوصیات مہیا کرنا شامل ہے. ایسے ہی فیچرز میں سے ایک برانڈنگ ہے۔ دنیا بھر کے کاروبار معیار، فعالیت یا افادیت کی بنیاد پر مصنوعات کی ساکھ کو بڑھا کر برانڈ نام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ برانڈز کے لیے صارفین عام طور پر زیادہ ادائیگی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔ صارفین کی دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مصنوعات میں اضافی خصوصیات شامل کرنا بھی اضافی قدر کا باعث بنتا ہے۔ مثال کے طور پرزیادہ مضبوط کسٹمر سپورٹ پیش کرنا یا بعد از فروخت خدمات فراہم کرنا۔ ایسے ہی نئے کمپیوٹر پر مفت سافٹ ویئر سپورٹ کی ایک سال کی پیشکش ایک ویلیو ایڈڈ خصوصیت ہوسکتی ہے جو صارف کو اضافی قیمت ادا کرنے پر راضی کرے گی. 

خلاصہ

ایک نئے کاروبار کو بلخصوس مسابقتی (competitive) مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے اضافی قدر کے تصور کو جاننا بہت ضروری ہے۔ تاہم یہ تصور قائم شدہ کاروباروں کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہے کیونکہ وہ صارفین کو اضافی پیشکش کے ساتھ اپنی آمدنی کو برقرار رکھنے یا بڑھانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ صارفین کے پاس ہمیشہ انتخاب (choices) ہوتے ہیں اگر آپ آمدنی پیدا کرتے رہنا اور زیادہ سے زیادہ قدر میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو اضافی معاشی قدر یا ویلیو ایڈڈ کے ذریعے گاہکوں کی وفاداری جیتنا یا برقرار رکھنا سب سے اہم کام ہے۔

مزید پڑھیں

شکر گزاری اور فنانشل فریڈم

بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل

اپنا تبصرہ بھیجیں