business woman

کاروبار کی کامیابی اور 3 ضروری خصوصیات

ہر کاروباری فرد بنیادی طور پر وسائل کو یکجا کر کے کچھ نیا کرنے کی کوشش میں مصروف عمل ہوتا ہے. اس عمل کے نتیجے میں وہ اپنے گاہکوں کی کوئی نہ کوئی ضرورت پوری کر رہا ہوتا ہے. چونکہ مارکیٹ کے عمل میں کوئی ایک فرد یا کاروبار اس دوڑ میں شامل نہیں ہوتا اس لیے کامیابی اور دوسروں سے زیادہ آگے بڑھنے کے لئے تین بنیادی ہنر یا خصوصیات جو آپ کو ایک کامیاب کاروبار بنانے کے لیے درکار ہیں ان کا سمجھنا انتہائی ضروری ہے.

1. تجسس اور ہوشیاری

آپ اپنے ممکنہ گاہکوں کی تلاش میں اکیلے نہیں. آپ کے جیسے بہت سارے ایسے ہی کاروبار ہیں جو انہی ممکنہ گاہکوں کے لیے لڑ رہے ہیں۔ آپ ان میں سے ایک ہیں.

آپ اپنے حریفوں کے ساتھ ہی کاروباری دنیا میں ہیں. تو گاہکوں تک سب سے پہلے اور سب سے بہتر انداز میں کون پہنچتا ہے وہی کامیاب رہے گا.

آپ کو اپنے کاروباری حریفوں کے ساتھ مطابقت اور تیزی کی جنگ لڑنے کی ضرورت ہوگی۔ اور آپ ان سے زیادہ ہوشیار ہو کر ہی ایسا کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

آپ کو جو چیزیں حریفوں سے زیادہ ہوشیار اور ممتاز بنایں گی وہ علم اور معلومات ہیں. آپ اپنے علم کی بنیاد پر ہی ان سے زیادہ ہوشیار بن سکتے ہیں۔

آپ ایسا کیا جانتے ہیں کہ جو آپ کے حریف نہیں جانتے؟ اس سوال کا جواب ہی آپ کو ممتاز کرے گا.

آرٹیکلانٹرپرینیورشپ میں کون بہتر – جنرلسٹ یا ایکسپرٹس

آپ معیاری معلومات ، کتابیں ، پیغامات ، مواد وغیرہ میں پیسے اور وقت کی سرمایہ کاری کرکے اپنے حریفوں سے زیادہ ہوشیار ہوسکتے ہیں۔

2. ضد اور مستحکم سوچ

آپ کو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر کچھ خاص حد تک ضد کی بھی ضرورت ہے. اس حد تک کہ آپ اپنے وژن اور خواب کے بارے میں مستحکم ہوں.

اس کا مطلب ہے کہ کسی قسم کا مشورہ یا راۓ آپ کے کاروباری ویژن اور خواب کو آپ سے چرا نہ سکے. ایک دانا نے ایک بار کہا تھا۔ “آدمی کے خواب کو تباہ کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے دوسرا خواب دے دو”۔

کیا آپ 3 سال ، 5 سال ، 10 سال کے لیے اپنے وژن پر یقین اور استحکام کے ساتھ کام کرتے رہ سکتے ہیں؟

ضدی اور مستحکم رہیں. انتہائی مرکوز اور اپنی مرضی پر قائم رہیں۔

  1. وقت کی قدر

کاروبار کو معیاری اور موثر ٹائم مینجمنٹ کی ضرورت ہے۔

“اگر آپ وقت ضائع کرتے ہیں تو وقت بھی آپ کو ضائع کرتا ہے” وقت کی قدر جاننے والے کسی دانا نے ایک بار کہا کہ

“مجھے میری جوانی واپس دے دو اور مجھ سے اس کی قیمت لے لو”.

یہ دانا شخص کیا کہہ رہا ہے؟ یہ کہ رہا ہے کہ انہیں اپنے وقت کی قدر کرنی چاہیے جو ابھی جوان ہیں۔

یہ جوانی اور یہ وقت ہمیں مفت میں ملتا ہے مگر جب ضائع ہو جاے تو قیمت کے بدلے بھی نہیں ملتا.

جب آپ طاقت سے مالا مال ہوں تو آپ کو وقت کے نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔ خاص طور پر کاروبار میں. آپ کو وقت کا احترام کرنا ہوگا ورنہ یہ آپ کی بے عزتی کرے گا۔

اپنا وقت ان چیزوں پر لگائیں جو آپ اور آپ کے کاروبار کے لیے منافع بخش ہوں۔ اپنے وقت کے ساتھ Assets بنایں Liabilities نہ خریدیں۔

وقت کے فضول استعمال کو روکیں. اسے کاروباری خیالات کی افزائش کے لیئے تصرف میں لایں. مستقبل کے لیے طویل مدتی منصوبے اور حکمت عملی اپنانے کے لیے اسے استعمال کرنا سیکھیں۔

ہم اپنے بلاگ پہ آپ کے لیے ایسے آرٹیکلز اور کتابیں متعارف کراتے ہیں جو آپ کی کاروباری سوجھ بوجھ میں بے تحاشا اضافہ کر سکتی ہیں. کتابوں میں وقت اور پیسے کی سرمایا کاری آپ کو اپنے حریفوں سے بہت آگے لے جاے گی. علم اور معلومات ہی آپ کو دوسروں سے ممتاز اور بہتر بنا سکتے ہیں.

مزید پڑھیں

کیا آپ ایک کاروباری فرد بننا چاہتے ہیں؟

بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل

3 تبصرے ”کاروبار کی کامیابی اور 3 ضروری خصوصیات

اپنا تبصرہ بھیجیں