زراعت پاکستان کی جی ڈی پی میں تقریبا 20 فیصد کا حصہ ڈال کر پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارے ملک میں تازہ اشیاۓ خوردونوش اور کھیتوں اور مویشیوں سے حاصل شدہ خوراک اور مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔ واقعتا یہ شعبہ اس وقت یہ پاکستان میں ایک اعلی اور منافع بخش کاروبار کا درجہ رکھتا ہے۔
مویشیوں اور کاشتکاری کا کاروبار شروع کرنے کے لئے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اس شعبے سے وابستہ جدید پیداواری طریقوں کونہ صرف سیکھیں بلکے کچھ عملی تجربہ بھی ضرورحاصل کریں۔
اہم ضروریات
اس کاروبار میں قدم جمانے کے لئے پہلا اہم ذریعہ جس کی آپ کو ضرورت ہو گی وہ زیادہ تر کھلی ہوئی زمین ہے. اگرپودوں یا فصلوں کا کاروبار ہے تو اس زمین کا متعلقہ کاشت کاری کے لئے موافق ہونا ضروری ہے. مویشیوں کے لئے لازمی ہے کہ زمین کچھ نیم تعمیر شدہ جھونپڑیوں کے ساتھ موجود ہو. دوسری بات یہ کہ آپ کا بزنس ماڈل واضح ہونا چاہیے یعنی اپ کو اپنی آمدن کیسے پیدا کرنی ہے اس حوالے سے مکمل آگاہی ہونی چاہے. پیداوار اور فروخت کی تفصیل کے ساتھ واضح طور پرسوچ بچار اور ریسرچ پر مشتمل کاروباری منصوبہ ہونا لازمی ہے۔ مارکیٹوں تک رسائی اور اہداف کے حصول کا جامع منصوبہ بھی ہونا بہت اہم ہے.
ضروری اقدام
کاروبار کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ سمارٹ اہداف اور مقاصد طے کریں۔ دوسرا یہ کہ ممکنہ سرمایہ کاروں اور قرض دہندگان کے ساتھ اپنے منصوبے کا اشتراک کرکے مالی اعانت حاصل کریں۔ اس کے علاوہ بہتر انتظام کو یقینی بنانے اورکچھ ملازمین یا ٹھیکیداروں کی خدمات بھی حاصل کریں۔
پاکستان اور ذراعت/فارمنگ
زرعی ملک ہونے کے ناطے پاکستان زراعت پر زیادہ تر انحصار کرتا ہے۔ یہ شعبہ پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ بلاشبہ کاشتکاری اور مویشیوں کا کاروبار فصلوں اور جانوروں کے فن اور سائنس کے نام سے بھی منسوب کیا جا سکتا ہے۔
کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے کے لیے اس کے بارے میں بامقصد تحقیق کرنا ضروری ہے۔ منصوبے میں جانے سے پہلے مجوزہ زمین اور ماحول کا مناسب جائزہ لیا جانا چاہئے۔ فصلوں کی کاشت کے لئے ماحول کے مناسب ہونے ، پانی کی دستیابی اور موسم کی صورتحال کا اندازہ بھی کرنا چاہئے۔
پاکستان میں منافع بخش زرعی اور فارمنگ کاروبار
پاکستان میں ذراعت اور فارمنگ سے جڑے سب سے زیادہ مطلوب اور منافع بخش کاروباری آئیڈیاز درج ذیل ہیں:
غذائی فصلوں کی کاشتکاری
سبزیوں کی پیداوار
موسمی پھلوں اورڈرائی فروٹس کی پیداوار
دواؤں میں استعمال ہونے والی جڑی بوٹیوں کی کاشت
مویشیوں کا چارہ
شہد کی پیداوار
بیج کی پیداوار
پھول کا کاروبار
نرسری آپریشن
دودھ ، گوشت اور اون کی پیداوار۔
مشروم کی نمو اور فراہمی
گرین ہاؤس فارمنگ
پھلوں کے رس کی تیاری
کاروبار شروع کرنے کے لئے اہم اقدامات
مارکیٹ کے حالات پر تحقیق اور تجزیہ کریں
ڈیمانڈ اور مانگ کا اندازہ لگائیں
درست اہداف اور مقاصد طے کریں
تجربہ کار لوگوں سے مشورہ لیں
چراگاہ کے علاقے اور فیڈ تک رسائی حاصل کریں
ویٹرنری سہولیات کا جائزہ لیں
مسابقتی تجزیہ کریں
مارکیٹوں تک رسائی کا جائزہ لیں
مٹی کی زرخیزی اور ماحولیات کو پرکھیں
پانی کی دستیابی کو یقینی بنایں
نقل و حمل کی سہولیات کا جائزہ لیں
نوٹ:
یہ ایک مکمل بزنس پلان نہیں ہے. یہ صرف اندازے کے مطابق ابتدائی خیال ہے. کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے اس سے منسلک افراد کی راۓ ضرور جان لیں اور مارکیٹ کی مکمل اسٹڈی ضرور کریں. کسی بھی نقصان کی صورت میں آپ خود ذمہ دار ہوں گے..
مکمل بزنس پلان کیسے بنانا ہے اس کے لئے نیچے دیے گے لنک پہ جایں.