کاروبار میں بہتر فیصلہ سازی کے لیے ضروری ہے کہ آپ کارکردگی کو سالانہ بنیادوں پر جانچیں. ایک سال سے کم کا عرصہ آپ کے کاروبار کی مجموعی کارکردگی پرکھنے کے لیے مناسب دورانیہ نہیں. لیکن اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ ایک سال کے دوران کارکردگی بلکل نہ جانچی جاے. بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ کم از کم ایک سال تک اپنے کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں معاملات کی بہتری کے لیے کوشش کی جانی چاہیے. جب آپ وسط سال تک پہنچیں تو یہ کاروبار کا مجموعی اندازہ کرنے کے لئے یہ ایک اچھا وقت ہوتا ہے تا کہ آپ آئندہ کے لیے اپنی کارکردگی بہتر کر سکیں اور ایک سال کے بعد آپ اس پوزیشن میں ہوں کہ اپنے مقاصد پورے کر سکیں. کارکردگی بہتر کرنے کا ایک طریقہ یہ کے کہ آپ لاگت کو کم کرنے کے اقدامات کریں اور یہ دیکھیں کہ پیسہ کہاں بچایا جا سکتا ہے. لاگت کم کرنے کے لیے آپ دس طریقے اپنا سکتے ہیں.
1. سپلائی کے اخراجات کم کریں
اپنے روایتی سپلائرز سے ہٹ کے دیکھیں۔ کوشش کریں کہ بڑے سپلائرز کے ساتھ روابط بنایں اور زیادہ مقدار میں آرڈرز دیں تا کہ ڈسکاؤنٹ آفرز سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس کے علاوہ موجودہ دور میں آن لائن خریداری بھی أپ کے کاروبار کی نوعیت کے حساب سے ایک بہتر آپشن ہو سکتا ہے. بڑے آرڈرز کی صورت میں آپ کے کیرج اخراجات میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے.
2. پیداوار کی لاگت کم کریں
پیداواری لاگت میں کمی کے لیے سکریپ میٹیریل اور باقی ماندہ دھاتیں فروخت کرنے کی کوشش کریں۔ نیز کسی اور مصنوع کو بنانے کے لئے اپنے سکریپ یا بچ جانے والے میٹیریل کو استعمال کرنے کے طریقوں پر بھی غور کریں۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایں کہ آپ اپنی پیداواری گنجائش کو مکمل طور پر استعمال میں لا رہے ہیں. اگر کوئی غیر استعمال شدہ جگہ بچے تو اسے کسی اور کام میں لا کر اضافی آمدنی حاصل کریں. دستیاب وسائل کو بہترین استعمال میں لانے کے لیے مانیٹرنگ سخت کریں اور وسائل کو ضائع ہونے سے بچایں.
3. مالی اخراجات کے لیے بجٹ بنایں
پیداواری لاگت کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر تمام اخراجات کے لیے بجٹ بنایں اور وقتا فوقتا اصل اخراجات کا جائزہ لیں. اضافی اور غیر ضروری اخراجات کو روکنے کے اقدامات کریں اور بجٹ کے اندر رہنے کی کوشش کریں.
آرٹیکل: کاروبار میں بجٹ (میزانیہ) کی اہمیت اور بجٹ کی تیاری کا طریقہ
4. اپنی مارکیٹنگ کی کوششوں کو جدید بنائیں
یقینا آج کے دور میں ایڈورٹائزنگ کے بغیر کاروبار میں ترقی پانا مشکل امر ہے لیکن کچھ سستے متبادل ذرائع کو اپنانا تشہیر بازی کے اخراجات میں فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ روایتی طریقوں کے بجاے جدید ذرائع جیسے کے ای میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے ایڈز پھیلایں. اس کے علاوہ نیٹ ورکنگ کو بہتر بنانے پر کام کریں اور گاہکوں کے ساتھ روابط قائم کریں. پہلے سے مطمئن گاہک ہی نئے گاہک مہیا کرتے ہیں.
آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام
5. وقت کو موثر حکمت عملی کے ساتھ استعمال کریں
کاروبار میں ضائع شدہ وقت بھی ضائع شدہ پیسے کے برابر ہوتا ہے. اس لیے ایسے عوامل پر گہری نظر رکھیں جو آپ کا یا آپ کے ملازمین کا وقت ضائع کرنے کا باعث بنتے ہوں. ٹائم ٹیبل کا موثر استعمال کریں اور سب کو وقت کی پابندی کی تلقین کریں. خلفشار, شور شرابہ, ڈسٹربنس, اور غیر ضروری مداخلت کی وجہ بننے والے عوامل کا قلع قمع کریں. کاروباری سرگرمیوں کا نظام الاوقات بنائیں اور ملازمین کو روزانہ یا ہفتہ وار نظام الاوقات پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔
6. ٹیکنالوجی کا استعمال کریں
جب بھی ممکن ہو ورچوئل انداز میں کام کرکے کاروباری اخراجات کو کم کریں۔اس سے سفر کے اخراجات کو کم سے کم کرنے میں مدد ملے گی. اگرچہ ہم یقینی طور پر ذاتی رابطے کو مکمل طور پر ختم نہیں کر سکتے لیکن ذاتی رابطے تب ہی کیے جایں جب اشد ضرورت ہو. اس طرح پیپر ورک کو ختم کرنے لیے بھی ٹیکنالوجی اور سافٹ ڈیٹا مینجمنٹ کے طریقے اپنایں.
7. اپنی توجہ کو مرکوز کریں
اگر آپ کا کاروبار اس نوعیت کا ہے کہ جس کے ساتھ جڑی کچھ دیگر مصنوعات یا خدمات بھی ضروری ہوں تو آپ اپنی توجہ اصل اور ضروری کام پہ مرکوز رکھیں. باقی کے کاموں کے لیے ضمنی معاہدوں کے ذریعے دوسروں کو تفویض کریں. اس سے آپ اضافی کاموں پہ اٹھنے والے اخراجات سے نہ صرف بچ جایں گے بلکہ اپنے اصل کام پہ بھرپور توجہ بھی دے پایں گے.
8. جگہ کا استعمال بہتر بنائیں
کاروبار کی جگہ کے موجودہ استعمال کا تجزیہ کریں اور اسے مناسب انداز میں ترتیب دیں تاکہ کام میں سہولت بھی پیدا ہو اور وقت بھی بچ سکے. بہت زیادہ سازو سامان ، کاغذ کی فائلوں کے انبار اور فرنیچر اور دیگر چیزوں کی غیر موزوں ترتیب بہتر کریں. غیر ضروری سازو سامان اور ناقابل استعمال اشیاء کو ٹھکانے لگایں اور اپنی سٹوریج کی جگہ کا بہتر استعمال کریں.
9. اپنے ملازمین کی صلاحیتوں کو بہتر بنایں
ملازمین کے تجربے اور مہارت کے حالیہ استعمال کا اندازہ لگائیں۔ مختلف شعبوں میں انتہائی مہارت اور کارکردگی کے حامل ملازمین کو ذمہ داریاں دیں۔ ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی ٹریننگ کا بندوبست کریں۔ اس سے ملازمین میں کام کو جلدی اور بہتر انداز میں سرانجام دینے کی صلاحیت پیدا ہو گی.
10. معیار پر توجہ دیں
کاروبار میں معیار فروخت ہوتا ہے چاہے وہ مصنوعات کی صورت میں ہو یا خدمات کی شکل میں. مطمئن گاہک حوالوں کے ذریعے اور دوبارہ خریداری کے ذریعہ فروخت میں اضافہ کرتے ہیں۔ اعلی معیار اور ٹھوس ساکھ آپ کو اچھی قیمتیں وصول کرنے کی اجازت دیتی ہے جو زیادہ آمدنی حاصل کرنے کا باعث بنتی ہیں۔
مزید پڑھیں
4 تبصرے ”کاروبار میں لاگت اور اخراجات کو کم کرنے کے 10 طریقے“