ہر چیز کی طرح آپ کے کاروبار کی مارکیٹ بھی وقت کے ساتھ بدلے گی۔ جب آپ کا کاروبار پختہ ہوجائے گا اور مارکیٹ شیئر کافی بڑھ جاے گا تو آپ کو ممکنہ حد تک اپنی اصل مارکیٹ تنگ ہونے کا سامنا ہو گا۔ جب موجودہ مارکیٹ چھوٹی پڑ جاے تو نئے نئے حریفوں کی آمد سے دن بدن آپ کے کاروبار کا مارکیٹ شیئر گرنا شروع ہو جاتا ہے. ایسی صورتحال میں ضروری ہے کہ آپ نئی اور جدت پر مبنی مصنوعات و خدمات متعارف کرایں اور نئی مارکیٹوں کو تلاش کریں. ترقی کی اس حکمت عملی کی بدولت نہ صرف آپ کے کاروبار کو مشکل وقتوں میں زندہ رہنے میں مدد ملے گی بلکہ یہ آپ کو مسابقت میں کافی حد تک بڑھاوا بھی دے گی۔
آرٹیکل: کاروبار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع
لیکن نئی مصنوعات و خدمات متعارف کرانے کا فیصلہ بہت سارے کاروباروں کے لئے انتہائی مشکل عمل کے آغاز کی نشاندہی کرسکتا ہے۔ چونکہ ہر کاروبار اپنی پیش کردہ مصنوعات یا خدمات کے حوالے سے مختلف ہوتا ہے اس لیے کوئی ایک سٹینڈرڈ طریقہ کار اس کاوش میں اختیار نہیں کیا جا سکتا. بحرحال ذیل مین پیش کی گئی معروضات کی روشنی میں آپ کو اپنے کاروبار کو نئی منڈیوں میں وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ اس حوالے چار چیزیں بہت اہم ہیں.
1. ٹارگٹ مارکیٹ (Target Market)
سب سے پہلے آپ نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کی نشاندہی کرنی ہے. اس سے مراد وہ صارفین کا گروپ ہے جو آپ کے نزدیک زیادہ تر آپ کی موجودہ یا نئی مصنوعات یا خدمات خریدنا چاہیں گے۔ ٹارگٹ مارکیٹ کی نشاندہی کے لیے صرف آپ کا اپنا اندازہ, تجربہ یا خواہش ہی کافی نہیں بلکہ یہ کسی مضبوط دلیل کی حقائق کی بنیاد پہ ہونا چاہیے.
2. صارفین کا پروفائل (Customer Profile)
دوسرے مرحلے میں آپ کی ٹارگٹ مارکیٹ کے مخصوص اور بڑے گاہکوں کے تفصیلی پروفائل بنانا ہے۔ اس سے مراد یہ کہ ان کی عمر (Age Group) ، ان کی آمدنی (Income) ، پیشہ اور خریداری کی عادات جیسی معلومات اکٹھی کرنا۔ اور اگر آپ کی ٹارکٹ مارکیٹ B2B یعنی بزنس ٹو بزنس ہے تو اس میں گاہکوں کے کاروبار کی اقسام ، کاروباروں کی عمر ، ملازمین کی تعداد ، سالانہ محصولات, قوانین کی پاسداری, ضروری رجسٹریشنز, مالی صورتحال اور فروخت کی جانے والی مصنوعات یا خدمات وغیرہ شامل ہیں۔
3. آبادیاتی اعداد و شمار (Demographics)
تیسرے مرحلے میں گاہکوں کی مجموعی آبادی کی خصوصیات کا حقائق اور ڈیٹا کی بنیاد پر جائزہ شامل ہے. جیسے کہ مجموعی نفوس کی تعداد ، شرح نمو یا اضافہ ، متوقع گاہکوں کی عمر، اوسط آمدنی ، جنس ، ازدواجی حیثیت اور خریدنے کی عادات وغیرہ۔ یہ معلومات آپ کو یہ فیصلہ کرنے میں مدد کرتی ہے کہ آیا یہ ٹارگیٹ مارکیٹ آپ کی مصنوعات یا خدمات کے لئے اور مستقبل کی ترقی کے لیے کافی ہے یا نہیں۔
آرٹیکل: ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام
4. مارکیٹ تجزیہ (Market Analysis)
چوتھے مرحلے میں تحقیقی اعداد و شمار اور حقائق کی بنیاد پر منڈی کا تجزیہ کرنا. اس میں پہلے سے موجود حریفوں کے کاروبار کا جائزہ, ان کی مالی صورتحال, گاہکوں کی وفاداری, مصنوع یا خدمات کی کھپت کی صلاحیت کے بارے میں تعین کرنا شامل ہے۔ اس سلسلے میں ایک اہم نقطے پہ غور کرنا انتہائی ضروری ہے کہ ٹارگٹ مارکیٹ میں نئے حریفوں کے آنے کے امکانات کس قدر ہیں. اگر نئے حریفوں کی آمد آسان ہو اور اس کے امکانات بھی زیادہ ہوں تو یہ چیز مستقبل کی ترقی کو متاثر کر سکتی ہے. اس لیے ایک بڑی ٹارگٹ مارکیٹ کا انتخاب بہتر ثابت ہو سکتا یے.
اوپر بیان کیا گیا منظم طریقہ کار ایک نئی مارکیٹ تلاش کرنے کے لی بہترین عمل ہے۔ اس کے بغیر بہت سارے قیمتی وسائل ضائع ہو سکتے ہیں جو کہ کسی چھوٹے کاروبار کے لیے بلکل بھی مفید نہیں۔
مزید پڑھیں
4 تبصرے ”کاروبار میں نئی مارکیٹ کی ضرورت اور تلاش“