ڈیجیٹل مارکیٹنگ digital marketing

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

 ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیا ہے؟

ڈیجیٹل مارکیٹنگ صارفین تک آن لائن پہنچنے کے لیے استعمال کی جانے والی مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں اور ٹیکنالوجیز کی وسیع اقسام پر مشتمل ہے۔ آن لائن مارکیٹنگ کی ایک شکل کے طور پر یہ کاروباری اداروں کو ایک برانڈ کی شناخت قائم کرنے میں بہترین مدد دیتی ہے. حقیقتا اس نے مارکیٹنگ کی صنعت میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کاروبار کی مارکیٹنگ کے حوالے سے وہ تمام طریقے شامل ہیں جو الیکٹرانک ڈیوائس یا انٹرنیٹ کے استعمال کے ذریعے ممکن بنتے ہیں۔ کاروباری ادارے موجودہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے سرچ انجنز ، سوشل میڈیا ، ای میل ، اور ویب سائٹ سے وابستہ صارفین سے رابطہ قائم کرکے معاشی فائدے اٹھاتے ہیں۔

آرٹیکلکاروبار اور مارکیٹنگ

روایتی مارکیٹنگ جیسے پرنٹ اشتہارات وغیرہ عموما فزیکل مارکیٹنگ پروڈکٹس کی شکل میں ہوتی ہے جو کہ اس کی لاگت میں اضافے کی بھی اصل وجہ ہے. اس کے مقابلے میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ الیکٹرانک اور آن لائن ہوتی ہے جس کی نہ صرف لاگت کم ہوتی ہے بلکہ زیادہ صارفین تک پہنچنے کے امکانات بھی اچھے ہوتے ہیں. بلخصوص آج کے دور میں بزنس مالک کی حیثیت سے دوسروں پر سبقت حاصل کرنے کے لیے آپ کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کچھ پہلوؤں کو اپنانے کی ضرورت ہوگی. پچھلی ایک دہائی میں تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کسی بھی کاروبار کی مجموعی مارکیٹنگ حکمت عملی میں ایک اہم جزو بن گئی ہے۔ یہ کمپنیوں کو مخصوص سامعین تک پہنچنے کے لیے پیغامات کو تیار کرنے کا موقع دیتی ہےجس سے براہ راست ان لوگوں کو ٹارگٹ کرنا ممکن ہو جاتا ہے جو ان کی مصنوعات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

اگرچہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک نئی دنیا کی طرح لگتی ہے درحقیقت یہ روایتی مارکیٹنگ کے ہی بہت سے اصولوں پر مبنی ہے اور اس کے لیے بنیادی مارکیٹنگ کے علم اور تکنیکی معلومات دونوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ مارکیٹنگ کے دو ذرائع صارفین کے الگ الگ گروپوں کے ساتھ جڑنے کے لیے کام کرتے ہیں۔ روایتی میڈیا وسیع صارفین تک پہنچنے کا ایک بہترین طریقہ ہے جب کہ ڈیجیٹل میڈیا بہت مخصوص سامعین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے.

آرٹیکلروایت پسندی سے ڈیجیٹلائزیشن کا سفر

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اقسام

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایک وسیع فیلڈ ہے جس کے اندر بہت ساری سپیشیلائزیشنز پائی جاتی ہے.  بہتر ہے کہ اپنے شوق کے مطابق ایریاز میں محنت کی جاے تا کہ زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے. تعارف کے لیے  ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی درج ذیل اقسام بیان کی جا رہی ہیں.

سرچ انجن آپٹیمائزیشن (SEO)

یہ ایک ایسا عمل ہوتا ہے جس کے ذریعے آپ کسی بھی ویب سائٹ کو گوگل سرچ میں آپٹیمائز یعنی اوپر لانے کی کوشش کرتے ہیں.  اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو ویب سائٹس گوگل سرچ انجن میں سب سے اوپر سامنے آیں گی ان پہ دیکھنے والے کے کلک کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں.  اس طرح آپ کی ویب سائٹ کو ملنے والی organic (یا مفت) ٹریفک کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے۔ کسی بھی ویب سائٹ پہ ریڈر یا یوزر ٹریفک پیدا کرنے کے SEO میں بھی متعدد طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جن میں کی ورڈز کی مدد سے ویب سائٹ ٹریفک کو بڑھایا جاتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ویب سائٹ کے ذریعے اپنے کاروبار کی معلومات پہنچائی جایں. 

آرٹیکل:  فری لانسنگ کیا ہے اور کیسے کی جاتی ہے

SEO کا مقصد آپ کی ویب سائٹ یا پیج کو گوگل سرچ کے نتائج میں اعلی یا اوپر والا درجہ حاصل کرنا ہے. اس کا اصل مطمع نظر کاروبار کی ویب سائٹ پر سرچ انجن کے ذریعے ٹریفک میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے SEO مارکیٹرز ان الفاظ اور فقروں (keywords) کی تحقیق کرتے ہیں جو صارفین آن لائن معلومات کی تلاش کے لیے استعمال کر رہے ہوتے ہیں. ایس ای او ایکسپرٹس ان اصطلاحات کو اپنے مواد میں استعمال کرتے ہیں۔ SEO آپ کے ویب صفحات پر موجود الفاظ ، ویب پر آپ سے دوسری سائٹوں کے لنک کرنے کے طریقے اور آپ کی ویب سائٹ کی ساخت تک بہت سے عناصر پر مشتمل ہے۔ ایس ای او سے فائدہ اٹھانے والے چینلز میں ویب سائٹ ، بلاگ ، اور انفوگرافکس شامل ہیں.  

کانٹنٹ مارکیٹنگ (Content Marketing)

کانٹنٹ یا مواد کی مارکیٹنگ ایک اسٹریٹجک مارکیٹنگ کا طریقہ ہے جس میں اپنے متوقع گاہکوں کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے قیمتی ، متعلقہ اور مستقل مواد تیار کرنے اور تقسیم کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جاتی ہے. اس کا مقصد مستقبل کے منافع بخش گاہکوں سے رابطے بڑھانا اور انہیں اپنی مصنوعات کی طرف راغب کرنا ہوتا ہے. کانٹنٹ مارکیٹنگ میں بلاگ پوسٹس,  ای بکس,  وائٹ پیپرز یا انفو گرافکس وغیرہ شامل ہیں جنہیں آن لائن بنایا اور شیئر کیا جاتا ہے.  

مواد کی مارکیٹنگ میں برانڈ کے بارے میں جانکاری بڑھانے کے لیے کہانی اور معلومات کے اشتراک کا استعمال کیا جاتا ہے۔ مقصد یہ ہوتا ہے کہ پڑھنے والے کو گاہک بننے کی طرف کوئی اقدام کرنے پہ راضی کیا جاۓ. جیسے کہ قاری کی جانب سے مزید معلومات کی درخواست کرنا، ای میل کی فہرست میں سائن اپ کرنا، یا آپ کے برانڈ کی خریداری کرنا وغیرہ۔ بہترین کونٹینٹ یا مواد وہ ہوتا ہے جس میں سب سے پہلے صارف کو قدر یعنی ویلیو فراہم کی جاۓ. اس کا مقصد صرف برانڈ کی تشہیر کرنا یا کسی نہ کسی طرح فروخت کرنے کی کوشش کرنا نہیں ہونا چاہیے۔ کونٹینٹ مارکیٹنگ بنیادی طور پرآپ کے گاہکوں کے ساتھ ایک پائیداراور بھروسہ مند تعلقات کی تعمیر کے بارے میں ہے جو ممکنہ طور پر وقت کے ساتھ ساتھ بہت سی فروختوں کا باعث بن سکتی ہے.

سماجی یا سوشل میڈیا مارکیٹنگ

اس طریقہ کار میں آپ اپنے برانڈ یا مواد کو سوشل میڈیا چینلز پر فروغ دیتے ہیں تاکہ آپ کی مصنوعات یا خدمات سے متعلق شعور اجاگر ہو ، آپ کی ویب سائٹ پہ ٹریفک آ سکے اور آپ کی کاروباری لیڈز پیدا ہوسکیں۔ آپ جو چینلز سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں استعمال کرسکتے ہیں ان میں فیس بک,  ٹویٹر,  لنکڈ ان, انسٹا گرام,  پنٹرسٹ,  اور سنیپ چیٹ وغیرہ شامل ہیں.  یہ تمام چینلز آپ کی مارکیٹنگ کیمپینز کی متوقع صارفین تک پہنچ کےبارے میں ڈیٹا کی بنیاد پر معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جن کی بنا پر آپ آئندہ کے لیے بہتر منصوبہ بندی کر سکتے ہیں. 

مارکیٹرز کو ایک مربوط اور اسٹریٹجک نقطہ نظر کے ساتھ سماجی پلیٹ فارم پر مارکیٹنگ کرنی چاہیے۔ سوشل میڈیا مارکیٹنگ صرف سوشل چینلز کے لیے پوسٹس بنانے اور تبصروں کا جواب دینے سے کہیں آگے ہے۔ اس کا مؤثر ہونے کے لیے ضروری ہے کہ کوششوں کو مربوط اور مستقل ہونا چاہیے۔ 

آرٹیکل: پیسے اور سرمایہ کاری سے متعلق 6 بہترین کتابیں ضرور پڑھیں

پے پر کلک ( Pay Per Click or PPC)

یہ ایک ایسا طریقہ ہے جس کے تحت آپ ہر اپنی ایڈ پر کلک ہونے کی صورت میں کسی دوسرے پبلشر کو ادائیگی کرکے اپنی ویب سائٹ پر ٹریفک بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ پی پی سی کی سب سے عام قسم میں سے ایک گوگل ایڈز ہیں جو آپ کو گوگل اپنے سرچ انجن کے نتائج والے صفحات پر لنکس کی قیمت “فی کلک” ادا کرنے کی صورت میں دیتا ہے۔ دوسرے چینلز جہاں آپ پی پی سی استعمال کرسکتے ہیں ان میں شامل ہیں پیڈ ایڈز آن فیس بک, ٹویٹر ایڈز کیمپین,  اور سپانسرڈ میسیجز آن لنکڈ ان وغیرہ.

پے پر کلک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ایک قلیل مدتی شکل ہے جس کا مطلب ہے کہ جب آپ ادائیگی نہیں کر رہے ہوتے ہیں تو اشتہار چلنا بھی بند ہو جاتے ہیں۔ SEO کی طرح PPC آن لائن کاروبار میں سرچ ٹریفک کو بڑھانے کا ایک طریقہ ہے مگر یہ مفت نہیں۔ پے فی کلک کو سمجھنے کے لیے ان اشتہارات کا حوالہ دیا جا سکتا ہے جو آپ سرچ کے نتائج کے صفحات کے اوپر اور اطراف میں دیکھتے ہیں. اس کے علاوہ وہ اشتہارات جو آپ ویب براؤز کرتے ہوئے دیکھتے ہیں، YouTube ویڈیوز سے پہلے کے اشتہارات اور موبائل ایپس میں چلنے والے اشتہارات شامل ہیں۔

دوسری چیزوں میں سے ایک جو SEO سے پے فی کلک (PPC) کو الگ کرتی ہے وہ یہ ہے کہ آپ صرف نتائج کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔ ایک عام پی پی سی ماڈل جیسے گوگل ایڈورڈز مہم میں آپ صرف اسی صورت میں ادائیگی کریں گے جب کوئی آپ کے اشتہار پر کلک کرتا ہے اور آپ کی ویب سائٹ پر آتا ہے۔ آپ پے فی کلک اشتہارات پر تقریباً کوئی بھی رقم خرچ کر سکتے ہیں۔ کچھ کمپنیاں صرف چند سو ڈالر کی سرمایہ کاری سے نتائج حاصل کر سکتی ہیں لیکن بہت سی بڑی کمپنیاں ہر ماہ پی پی سی پر دسیوں ہزار خرچ کرتی ہیں۔

وابستہ مارکیٹنگ (Affiliate Marketing)

یہ کارکردگی پر مبنی اشتہار کی ایک قسم ہے جہاں آپ اپنی ویب سائٹ یا چینل پر کسی اور کی مصنوعات یا خدمات کو فروغ دینے کے لئے کمیشن موصول کرتے ہیں۔ وابستہ مارکیٹنگ کے چینلز میں شامل ہیں یوٹیوب پارٹنر پروگرام جس کے ذریعے آپ اپنے چینل پہ ویڈیو اشتہارات کی میزبانی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویب سائٹ پہ دوسروں کے لنکس شائع کر کے بھی کمیشن وصول کر سکتے ہیں.

آرٹیکلپیسے کا مستقبل – کرپٹو کرنسی کیا ہے؟

آن لائن مارکیٹنگ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کے ساتھ ملحقہ یا وابستہ  مارکیٹنگ  جسے انفلوینسر مارکیٹنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے کی مانگ بھی بڑھتی جا رہی ہے جس میں دوسروں کے برانڈز کو پروموٹ کیا جاتا ہے- صارفین اور کمپنیوں کے درمیان فرق کو ختم کرنے کے لیے وابستہ مارکیٹنگ کا شعبہ کافی مقبول ہو چکا ہے۔

 ای میل مارکیٹنگ

کمپنیاں اپنے گاہکوں یا متوقع گاہکوں سے بات چیت کرنے کے کے لیے ای میل مارکیٹنگ کا استعمال کرتی ہیں۔ ای میل کا استعمال عام طور پر کاروباری معلومات ، ڈسکاونٹ آفرز اور ایونٹس وغیرہ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو اپنے کاروبار کی ویب سائٹ کی طرف راغب کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ ای میل مارکیٹنگ کیمپین میں اپنے بلاگ کی رکنیت کے نیوز لیٹر,  ویب سائٹ وزٹرز کو فالو اپ ای میلز, یا گاہکوں کو خیرمقدمی ای میلز وغیرہ بھی بھیجی جاتی ہیں.  ای میل مارکیٹنگ کے ذریعے یکساں میسج کی ای میل کئی سو یا ہزاروں گاہکوں کو سافٹ وئیر کی مدد سے بھیجی جا سکتی ہیں. 

موبائل مارکیٹنگ

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی یہ قسم آپ کے ٹارگٹ سامعین تک ان کے سمارٹ فون یا ٹیبلیٹ کی مدد سے پہنچنے پر مرکوز ہے۔ موبائل مارکیٹنگ میں ٹیکسٹ پیغامات، سوشل میڈیا، ویب سائٹس، ای میل اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے لوگوں تک پہنچا جاتا ہے۔ مارکیٹرز جغرافیائی محل وقوع یا مخلف اوقات  کے مطابق پیشکشیں یا خصوصی مواد تیار کر سکتے ہیں جیسے کہ جب کوئی گاہک اسٹور میں جاتا ہے یا کسی تقریب میں داخل ہوتا ہے تو تب اسے متعلقہ پیغام ایک خاص انداز میں پہنچایا جاۓ. 

ایک ریسرچ کے مطابق صارفین اپنے فون پر دن میں اوسط پانچ گھنٹے صرف کرتے ہیں۔ یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ صارفین اپنا زیادہ وقت موبائل براؤزرز کے بجائے ایپس میں گزار رہے ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں صارفین ٹیلی ویژن دیکھنے کے مقابلے میں موبائل ایپس کے ساتھ زیادہ وقت گزار رہے ہیں۔ ہم سب اکثر مختلف کاموں کے لیےکسی نہ کسی طریقے سے موبائل ڈیوائس کو ہی استعمال کرتے ہیں. چاہے اس کا استعمال تحقیق کرنے، قیمتوں کا موازنہ کرنے یا خریداری کرنے کے لیے ہو۔ یہ سب باتیں مارکیٹرز جانتے ہیں اور یہ بھی کہ ان کو اپنا پیغام وہاں لے جانے کی ضرورت ہے جہاں آپ یعنی ان کے متوقع گاہک موجود ہیں اور یہ بالکل واضح ہے کہ ممکنہ گاہک اپنے فون پر ہیں۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں اوپر بیان کیے گئے طریقوں کے علاوہ دیگر طریقے جیسے نیٹو ایڈورٹائزنگ (Native Advertising) , مارٹینگ آٹو میشن,  مارکیٹنگ انالیٹکس، آن لائن پی آر , ان باؤنڈ مارکیٹنگ,  اور سپانسرڈ کانٹنٹ وغیرہ بھی شامل ہیں.  

مزید پڑھیں

انتخاب کی طاقت اور دولت مند بننے کی کنجی

انٹرپرینیورشپ میں کون بہتر – جنرلسٹ یا ایکسپرٹس