ایڈورٹائزنگ کے ذریعہ اپنی آمدنی میں اضافے کے خواہاں چھوٹے کاروباری اداروں کو ان اقسام کے ایڈز یا اشتہارات کا انتخاب یقینی بنانا ہوتا ہے جو ان کے بجٹ کے مطابق ہوں. اس لیے ایڈورٹائزنگ کے ذرائع کا انتخاب کرنے سے پہلے اپنے کاروباری ماڈل کو سمجھنا ضروری ہے۔ چھوٹے کاروباروں کے لیے بہترین ایڈورٹئزنگ کی مصنوعات یا خدمات درج ذیل نوعیت کی ہیں.
پرنٹ ایڈورٹائزنگ
ڈیجیٹل ایڈز کی آمد سے قبل چھوٹے کاروباروں کے لئے پرنٹ اشتہار بازی کا بنیادی طریقہ کار ہوتا تھا۔ لیکن وقت کے ساتھ پرنٹ اشتہار کی طلب کم ہو رہی ہے. اس کی لاگت بھی ایک چھوٹے کاروبار کے لیے ڈیجیٹل اور سماجی/سوشل اشتہار کی لاگت سے کہیں زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ پرنٹ ایڈورٹائزنگ کیمپین کی کامیابی کا جائزہ لینا بھی مشکل ہے کیوں کہ یہ ثابت کرنا تقریبا ناممکن ہے کہ آپ کی پرنٹڈ ایڈزکو دیکھنے والے کتنے لوگ آپ کے کاروبار کے گاہک بنے۔ بحرحال مقامی سطح پر چھوٹے کاروبار کی تشہیر کے لیے پرنٹڈ اشہاری مہم کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے. پرنٹ اشتہارات میں اخباری اشتہارات ، میگزین کے اشتہارات, بروشرز اور پمفلٹ وغیرہ شامل ہیں۔
آرٹیکل: کاروبار کی کامیابی اور 3 ضروری خصوصیات
نشریاتی ایڈز
نشریاتی اشتہار بڑے پیمانے پر اپنے کاروبار کی مصنوعات کو مارکیٹ کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں. جیسے کے ٹی وی اور ریڈیو وغیرہ۔ اگرچہ براڈکاسٹنگ اشتہارات خاص طور پر ٹی وی اشتہارات اپنی لاگت کے حساب سے چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے موزوں نہیں ہو سکتے لیکن اگر آپ کے پاس مقامی ٹی وی اور ریڈیو اسٹیشن (جیسے کہ ایف ایم) موجود ہیں تو قیمت کچھ مناسب ہوسکتی ہے. نشریاتی اشتہارات کی قیمت متعدد عوامل پر منحصر ہوتی ہے جن میں اشتہاروں کی لمبائی, ان کے چلنے کی فریکوئنسی, اور اس ٹائم جس میں وہ نشر ہوتے ہیں وغیرہ شامل ہیں. نشریاتی اشتہارات تیار کرنا بھی نسبتا کافی مہنگا عمل ہے۔
آوٹ آف ہوم یا آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ
یہ ایک ایسی اشتہاری مہم ہوتی جس کے ذریعے اشتہار کو اس وقت لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے جب وہ گھروں سے باہر ہوتے ہیں۔ اس میں بل بورڈ والے اشتہارات ، ڈیجیٹل اشارے ، اور ٹرانزٹ اشتہارات شامل ہیں . ٹرانزٹ ایڈز میں بس شیلٹرز ، ٹرین اشتہارات ، روڈ اسٹاپ اشتہارات وغیرہ آتے ہیں. اس کے علاوہ کھیلوں کے مقامات میں دکھاے جانے والے اشتہارات بھی آوٹ ڈور میں شامل ہیں۔ آوٹ ڈور ایڈورٹائزنگ بھی اشتہار کی تیاری اور ڈسپلے کی جگہ کے مطابق کافی مہنگی ہوسکتی ہے.
ڈائریکٹ یا براہ راست میل
براہ راست میل ایڈورٹائزنگ میں ہر طرح کے اشتہار شامل ہوتے ہیں جو میل کے ذریعے کسی کے گھر یا دفتر پہنچائے جاتے ہیں۔ اس میں ، بروشرز ، کیٹلاگ ، سیل لیٹر اور نیوز لیٹر وغیرہ شامل ہیں۔ اگرچہ ڈیجیٹل اشتہار کے مقابلے میں چھوٹے کاروبار کے لئے براہ راست میل ایک کم مقبول اشتہاری طریقہ ہے لیکن اگر آپ تخلیقی اور جاذب نظر ڈائریکٹ میل کیمپین تیار کریں تو یہ کامیاب ہوسکتا ہے۔ براہ راست میل اشتہارات آپ کو اپنا پیغام اہم اور بڑے گاہکوں تک پہنچانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں.
ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ
اوپر بیان کیے گئے تمام ذرائع روائتی تشہیر بازی کو ظاہر کرتے ہیں. موجودہ دور میں ڈیجیٹل ایڈز مختلف آن لائن اور ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے صارفین تک پروموشنل مواد کی فراہمی کا جدید ذریعہ ہیں۔ دنیا بھر میں چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کے ذرائع جیسے سوشل میڈیا ، ای میل ، سرچ انجن ، موبائل ایپس ، اور ویب سائٹسں ناظرین کو اشتہارات اور پیغامات دکھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل ایذورٹائزنگ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ ڈیٹا کی بنیاد پر اپنی کیمپین کے نتائج اور تفصیلات دیکھ سکتے ہیں اور ان کی بنیاد پر مستقبل کی مہم کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں. صارف کے اعداد و شمار کی دستیابی سے ڈیجیٹل ایڈز دور جدید میں کاروباری اداروں کو ان کے سامعین سے مربوط کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام
3 تبصرے ”کاروبار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع“