marketing

کاروبار اور مارکیٹنگ

کاروبار میں مارکیٹنگ ایک ایسی سرگرمی کو کہتے ہیں جو مصنوعات یا خدمات کی فروخت بڑھانے کے لیے سرانجام دی جاتی ہے. موجودہ دور میں مارکیٹنگ کے بغیر کوئی بھی کاروبار کامیاب نہیں ہو سکتا.  اس لیے اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے مارکیٹنگ کو سمجھنا اور بجا لانا انتہائی ضروری ہے.  مارکیٹنگ میں بنیادی طور پر تین چیزیں شامل ہوتی ہیں.

– ایڈورٹائزنگ

–  فروخت

–  ڈلیوری

اس کا مطلب ہے مارکیٹنگ میں وہ تمام سرگرمیاں شامل ہوتی ہیں جو مصنوعات یا خدمات کی زیادہ سے زیادہ فروخت کے لیے ضروری ہوتی ہیں. اشیاء وخدمات کے لیے متعلقہ گاہکوں کی نشاندہی کرنا اور ان کی توجہ اپنی طرف راغب کرنا بھی مارکیٹنگ کا حصہ ہے.

آرٹیکلکاروبار کی وسعت میں رکاوٹیں

کاروباری آئیڈیا اور مارکیٹنگ

ایک چھوٹے کاروبار کے لیے ہمارے پاس اکثر بہت سارے مواقع ہوتے ہیں جو ہم کامیابی کے ساتھ پہچان سکتے ہیں۔  ایک اچھے کاروباری آئیڈیا کیلئے ضروری نہیں کہ زیادہ سے زیادہ فنڈز خرچ کرنے کی ضرورت ہوتی ہو لیکن فیصلہ لینے سے پہلے یقینی طور پر پوری طرح کی تحقیق کی ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اپنے آئیڈیا پہ وقت لگایں, کام کریں اور اچھی شروعات کے لیے مارکیٹنگ کے رہنما اصولوں کو اپنایں۔

ایک نئے کاروباری منصوبے کو کامیابی سے چلانا یقینا ایک مشکل کام ہے۔  ایک ریسرچ کے مطابق پہلے ہی چند سالوں میں تقریبا 25٪ نئے کاروبار بند ہوجاتے ہیں۔  یہ بحرحال ایک بہت بڑی ناکامی کی شرح ہے۔ اس سے آپ کو اپنے کاروبار کے آغاز میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں اور بھی چوکنا رہنا چاہئے۔ ناکامی کی اس بہت بڑی شرح کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ بہت سارے افراد نے غلط کاروباری آئیڈیا کا انتخاب کیا ہو. لیکن یہ بھی ضروری ہے کامیابی کے لیے ایک قابل عمل تجارتی یا کاروباری منصوبے کے ساتھ ساتھ آپ کو مارکیٹنگ اور برانڈنگ جیسے کہ لیبلنگ, ڈیزائنگ, ایڈورٹائزنگ, اور پیکجنگ وغیرہ کی بھی اشد ضرورت پڑتی ہے۔ لہازا کاروباری آئیڈیا جتنا مرضی شاہکار کیوں نہ ہو اگر اس کو مناسب انداز میں مارکیٹ نہیں کیا جاے تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے. 

اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کا ارادہ کررہے ہیں تو پھر کاروبار کے بارے میں اس جذبے کا ہونا ہی کافی نہیں ہے بلکہ آپ کو ایک ایسے عمدہ کاروباری آئیڈیا کی ضرورت ہے جو نہ صرف مانگ میں ہو بلکہ منفرد بھی ہو اور آپ کے پاس اس کی مصنوعات یا خدمات کو مارکیٹ کرنے کا بھی پلان موجود ہو.  

آرٹیکل: کاروبار میں ایڈورٹائزنگ کے ذرائع

کسی بھی کاروبار کی مارکیٹنگ کے لیے بنیادی طور پر چار چیزیں اہم ہوتی ہیں.  

پروڈکٹ یعنی مصنوعات یا خدمات 

کاروبار کی کامیاب مارکیٹنگ کے لیے ضروری ہے آپ کی آفر کردہ اشیا ء و خدمات ایسی ہوں جو گاہکوں کی ضروریات کو دوسروں سے بہتر پورا کریں.  اس لیے اپنی آفر سے پہلے مارکیٹ میں پہلے سے موجود دوسری اشیاء و خدمات کا تجزیہ بھی ضروری ہے تا کہ اپنی پروڈکٹ کو بہتر بنایا جا سکے.  مارکیٹنگ کا کام ایسے کسی گیپ کو تلاش کرنا اور پھر اپنی مصنوعات کی بہتر خوبیوں کو متعلقہ گاہکوں تک پہنچانا ہوتا ہے.

پرائس یا قیمت

اس سے مراد پروڈکٹ کے ایک یونٹ کی قیمت جو گاہک سے وصول کرنا ضروری ہے تا کہ مناسب منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ پیداواری لاگت,  مارکیٹنگ کی لاگت اور تقسیم (ڈسٹریبیوشن) کی لاگت کو پورا کیا جا سکے.  اگر مصنوعات کی قیمت مارکیٹ میں موجود دوسری مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ ہے تو مارکیٹنگ کے ذریعے وہ ایکسٹرافائدہ بھی گاہکوں کے علم میں لایا جانا ضروری ہے جن کے لیے وہ زیادہ قیمت ادا کرنے پہ راضی ہوں.  

جگہ یا لوکیشن

مصنوعات یا خدمات بیچنے کے لیے مناسب جگہ یا لوکیشن کا انتخاب مارکیٹنگ کے ضمرے میں آتا ہے. اس کے علاوہ پروڈکٹ کے ڈسپلے اور ڈسٹریبیوشن چینل کے حوالے سے اہم فیصلے کرنا بھی مارکیٹنگ کے اہم امور میں شامل ہیں.  

فروغ یعنی پروموشن

اس سے مراد گاہکوں کے ساتھ رابطوں کی کیمپین چلانا, ان کا فیڈبیک حاصل کرنا اور میڈیا کے استعمال سے متعلقہ گاہکوں تک معلومات پہنچانا ہے.   یہی سرگرمیاں ایڈورٹائزنگ کہلاتی ہیں.  اس کے لیے میڈیا کے متفرق ذرائع کو استعمال کیا جاتا ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ گاہکوں تک معلومات پہنچائی جا سکیں.  ایڈورٹائزنگ کے لیے بااثر ذرائع کا انتخاب بھی مارکیٹنگ فنکشن کا اہم حصہ ہے. 

مزید پڑھیں

ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور اس کی اقسام

کاروبار کے لئے قرض کیسے حاصل کریں