کاروباری شروعات (بزنس سٹارٹ) چیک لسٹ

ایک سٹارٹ اپ کے لیے ضروری ہے تمام ابتدائی مراحل کی مناسب منصوبہ بندی کی جاۓ. اس آرٹیکل میں ہم نے کاروبار شروع کرنے کے لیے درکار مخصوص اقدامات چیک لسٹ کی صورت میں درج کیے ہیں۔ اگر آپ اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ان ہدایات پر عمل کرتے ہیں تو کامیابی کے امکانات بہت بڑھ جایں گے.

جب کوئی بھی کاروبار شروع کرنے کا فیصلہ کر لیں تو درج ذیل فہرست کے مطابق اہم سوالوں کے جوابات ضرور تلاش کریں. بہتر ہو گا کہ اپنی معلومات کے مطابق ان کے جوابات نوٹ کر لیں.  یہ فہرست آنے والے مراحل میں نہ صرف کام آتی رہے گی بلکہ آپ کو اپنے مقاصد کے ساتھ منسلک رکھنے میں بھی مدد دے گی.

ایک بات کا دھیان رکھنا انتہائی ضروری ہے کہ اس فہرست میں مرتب شدہ سوالوں کے جواب اپنی خواہش کے مطابق نہ درج کیے جایں بلکہ حقائق پر مبنی نوٹ کیے جایں.  تا کہ آپ کو درست فیصلہ سازی میں مدد مل سکے اور نقصان کا اندیشہ کم سے کم ہو.  

آرٹیکلکیا آپ ایک کاروباری فرد بننا چاہتے ہیں؟

فہرست (چیک لسٹ) :

– کیا آپ نے کاروباری منصوبہ تیار کر لیا؟

– آپ منتخب شدہ کاروبار ہی کیوں کرنا چاہتے ہیں. دیگر  یا اس سے ملتا جلتا کوئی اور کاروبار کیوں نہیں.

– کیا آپ نے کچھ دیگر کاروباری آئیڈیاز کی لسٹ بنائی اور متعلقہ افراد سے ڈسکس کی یا ایک ہی آئیڈیا کو لے کے آگے چلے.

– کیا آپ نے SWOT analysis کر لیا. 

– کیا آپ کا کاروبار سپلائی کے متعلق ہے یا خدمات کے متعلق یا کہ دونوں اور کیا ضروری سپلائرز اور متوقع گاہکوں کا تجزیہ کر لیا گیا یا نہیں.

– کیا آپ نے درست اندازہ لگا لیا کہ کاروبار کو سیٹ اپ کرنے اور متوقع آمدن کے حصول تک کاروبار کو چلانے کے لیے کتنا سرمایہ درکار ہو گا. 

– کیا آپ نے اپنا کاروباری منصوبہ فیملی , دوستوں اور متعلقہ شعبہ کے تجربہ کار افراد سے شیئر کر لیا تا کہ وہ آپ کو ضروری مدد اور رہنمائی فراہم کر سکیں.

– وہ کون سا مسئلہ ہے جو لوگوں کو درپیش ہے اور جو آپ اپنے منتخب شدہ کاروبار کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں.

– کیا آپ نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ جان لی ہے اور کیا کچھ متوقع گاہکوں سے ان کی ضرورت کے حوالے سے بات چیت کی.

– اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کا جو مسئلہ آپ اپنے کاروبار کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی تک کیسے حل ہو رہا اور آپ کے مد مقابل اس سلسلے میں کیا آفر کر رہے ہیں.

– کیا آپ کے ذہن میں بزنس ماڈل واضح ہے یعنی آپ اپنی تمام تر کاوشوں کو زیادہ سے زیادہ ریوینیو , سیل یا آمدن میں کیسے بدلیں گے.

– کیا آپ نےکم از کم ایک سال کا متوقع فنانشل پلان بنا لیا.

– کاروبار کا نام تجویز ہوا اور کیا اس سلسلے میں انٹرنیٹ , حلقہ احباب , یا متوقع گاہکوں کی مدد حاصل کی گئی.

– ایڈورٹائزنگ , مارکیٹنگ یا پھر متوقع گاہکوں تک پہنچنے کا کیا منصوبہ ہے.

– کیا ضروری لائسنس یا رجسٹریشن حاصل کر لی گئی.

– کیا ضروری ملازمین یا کانٹریکٹرز کا انتخاب ہو گیا.

– کیا بنک اکاونٹ اوپن کروا لیا گیا. 

– بنیادی سرمایہ کاری کا بندوبست ہو چکا یا نہیں (قرض یا ذاتی رقم). 

– کیا آپ کیش سیل کریں گے یا ادھار یا پھر دونوں. 

– ادھار سیل کے ضوابط طے کر لیے گئے جیسے ادھار کی حد یا ریکوری کا طریقہ وغیرہ. 

– کیا کاروبار کی لوکیشن کا فیصلہ ہو گیا.  

– ملازمین کی بنیادی ٹریننگ اور کنٹریکٹرز سے معاملات کا طریقہ کار طے ہوا. 

– تمام ضروری اثاثے جیسے مشینری,  ٹولز اور فرنیچر وغیرہ کی خریداری اور استعمال کا منصوبہ بنا لیا گیا. 

–  کیا آپ نے دوسروں سے کچھ مختلف آفر کرنے کا سوچا یعنی آپ کا برانڈ کیا ہو گا. 

–  آپ نے کاروبار کو دیے جانے والے وقت کا اندازہ کر لیا اور کیا آپ اتنا وقت دینے کے لیے تیار ہیں. 

–  کیا متوقع کاروبار آپ کے شوق , طبیعیت اور فطری صلاحیتوں کے مطابق ہے. 

اس فہرست کے مطابق اگر زیادہ تر سوالوں کے جواب ہاں میں ہوں یا جن معاملات کے حوالے سے کام کرنا باقی ہو وہ کر لیا جاے تو اس بات امکانات کافی حد تک بڑھ جایں گے کہ کاروبار اپنی شروعات سے ہی کامیابی کی طرف گامزن ہو جاے.  یاد رکھیں کسی بھی کاروبار میں بہتر منصوبہ بندی, مسلسل حکمت عملی اور حقیقی معلومات پر مبنی فیصلہ سازی کے ذریعے ہی ترقی کا حصول ممکن ہے.

مزید پڑھیں

کاروبار کی کامیابی اور 3 ضروری خصوصیات

انٹرپرینیورشپ میں کون بہتر – جنرلسٹ یا ایکسپرٹس

2 تبصرے ”کاروباری شروعات (بزنس سٹارٹ) چیک لسٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں