business size

کاروباری حجم (سائز یا والیم)

کاروبار کا حجم ظاہر کرتا ہے کہ آپ کس پیمانے پر کام کر رہے ہیں۔ اس کی پیمائش کئی طریقوں سے کی جا سکتی ہے، بشمول آپ کے اثاثوں، پیداوار، مارکیٹ، ملازمین کی تعداد، وغیرہ۔ کاروبار کا سائز اہم ہے۔ یہ مسابقتی صلاحیت کو متاثر کر سکتا ہے۔ یہ آرٹیکل اس حوالے سے مزید روشنی ڈالتا ہے.

کسی بھی ایک صنعت سے متعلقہ مختلف کاروبار ہوتے ہیں جو ایک دوسرے سے اپنے حجم یا سائز میں کم یا زیادہ ہوتے ہیں.  حجم سے مراد والیم بھی ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ایک کاروبار کتنے بڑے یا چھوٹے پیمانے پر کام کر رہا ہے. حجم جاننے کے لیے ضروری ہے کچھ لازمی تصورات کو سمجھا جاے. 

آرٹیکلکاروبار کی وسعت میں رکاوٹیں

1. پلانٹ یا فیکٹری (کارخانہ) – اس سے مراد ایک ایسی جگہ جہاں پہ اشیاء کی پیداوار کا عمل چلتا ہو.

2. کمپنی یا فرم (ادارہ) – اس سے مراد ایک یا ایک سے زیادہ افراد کا ایسا مجموعہ جو کسی ایک نام سے قائم ہو اور جو پلانٹ کی پیداوار کے لیے وسائل اور گاہک مہیا کرے.

3. انڈسٹری (صنعت) – یہ ایک وسیع تر اصطلاح ہے جو کہ ان تمام فرموں یا کمپنیوں پر مشتمل ہوتی ہے جو تقریبا ملتی جلتی پیداوار (اشیاء و خدمات) مہیا کر رہے ہوتے ہیں. 

کاروبار اپنے حجم کے حساب سے مختلف ہوتے ہیں.  یہ کوئی ایک شخص بھی چلا سکتا ہے اور ہزاروں افراد مل کے بھی چلاتے ہیں. ایک ہی صنعت سے متعلقہ کچھ کاروبار محدود مالیت کی پیداوار دیتے ہیں جبکہ کچھ کروڑوں یا اربوں مالیت کی پیداوار مہیا کرتے ہیں.  کچھ چھوٹے پیمانے پہ علاقائی ضروریات پوری کرتے ہیں اور کچھ کاروبار ایسے ہیں جو سارے ملک یا دنیا بھر کے لوگوں کی ضروریات پوری کرتے ہیں.  

آرٹیکلکاروبار میں اضافہ یا ترقی (گروتھ)

کاروباری حجم جاننے کی ضرورت مندرجہ ذیل افراد یا اداروں کے لیے لازمی ہوتی ہے. 

1. سرمایہ کار – تا کہ یہ جان سکیں کہ پیسہ کس کاروبار میں لگانا زیادہ سود مند ثابت ہو گا.

2. حکومت – تا کہ چھوٹے , درمیانے اور بڑے کاروبار سے متعلقہ ٹیکس اور دیگر قوانین یا پالیسی سازی میں تفریق کر سکے.

3. ملازمین یا مزدور – تا کہ یہ جان سکیں کہ کون سی فرم یا فیکٹری بہتر اجرت دینے کی پوزیشن میں ہے.

4. بنک – تا کہ یہ جان سکیں کہ قرضہ جات کی واپسی کے حوالے سے کس کاروبار کی مالی پوزیشن مستحکم ہے.

کسی بھی کاروبار کا حجم (والیم) مندرجہ ذیل طریقوں سے معلوم کیا جا سکتا ہے. 

1. کاروبار کے ملازمین اور ورکرز کی تعداد سے.

2. پیداوار کی مالیت (value of output) سے.

3. آمدنی یا ریوینیو (sales) سے.

4. کاروبار میں سرمایہ کاری کی کل مالیت (ذاتی + طویل مدتی قرضے) سے.

5. استعمال شدہ خام مال کی مالیت سے.

6. کاروبار کی پیداواری صلاحیت (capacity) سے.

کاروباری حجم معلوم کرنے کے لیے تمام طریقوں کو بیک وقت دیکھنا ضروری ہے.  ایسا ممکن ہے کہ ایک طریقے سے حجم بہت کم ہو مگر دوسرے طریقے سے زیادہ.  مثلا آج کے ٹیکنالوجی کے دور میں کچھ کاروبار کم ورکرز کے ساتھ بہت زیادہ پیداوار اور ریوینیو پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں. 

اہم نقطہ: کسی بھی چلتے ہوے کاروبار کو خریدنے سے پہلے اس کا حجم جاننا انتہائی ضروری ہے. اس سے غلط فیصلے اور نقصان سے بچا جا سکتا ہے یا زیادہ سود مند فیصلہ کیا جا سکتا ہے.

مزید پڑھیں

کاروبار کے لئے قرض کیسے حاصل کریں

کاروبار کا سواٹ تجزیہ (SWOT Analysis)

کاروباری حجم (سائز یا والیم)“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں