پیداواری وسائل اور مواقعوں کی لاگت

حقیقت یہ ہے کہ لامحدود ضروریات اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے وسائل کی ایک محدود مقدار میسر ہوتی ہے۔ اقتصادی وسائل سے مراد وہ چیزیں جومزید اشیا اور خدمات کی پیداوار میں معاون ہوتی ہیں۔ چار قسم کے اقتصادی وسائل ہوتے ہیں: زمین، مزدور، سرمایہ اور
صلاحیت یعنی انٹرپرینیورشپ.

معاشی ضروریات

معاشی ضروریات ایسی اشیاء و خدمات جو زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہوں.

خواہشات

ایسی اشیاء و خدمات جو زندگی کو آرام دہ بنانے کے لیے چاہیے ہوں. خواہشات لامحدود ہوتی ہیں. 

وسائل

وہ تمام اشیاء و خدمات جن کے حاصل کرنے اور استعمال کرنے سے ضروریات اور خواہشات کو پورا کیا جا سکا. وسائل ہمیشہ محدود ہوتے ہیں.  

معاشی مسئلہ

محدود وسائل اور لامحدود خواہشات معاشی مسئلے کو جنم دیتے ہیں.  یعنی کم وسائل کے تصرف سے زیادہ سے زیادہ ضروریات اور خواہشات کیسے پوری کی جا سکیں.  یہی مسئلہ معاشیات یا اقتصادیات کی بنیاد ہے.  

چوائس یا انتخاب

جب وسائل محدود ہیں اور خواہشات لامحدود تو ایک بات جو لازما واقع ہوتی ہے وہ ہے چوائس یا انتخاب.  ہمیں choose کرنا پڑتا ہے کہ کم وسائل سے کون سی اہم ضرورت یا خواہش پوری کی جاسکتی ہے.  چونکہ وسائل محدود ہوتے ہیں اس لیے سب خواہشات کا پورا ہونا ممکن نہیں.  لہازا چوائس ہماری روزمرہ زندگی کا ایک لازمی جزو ہے. ایسے ہی فیصلے ہر روز کاروبار میں بھی کیے جاتے ہیں.  

مواقعوں کی لاگت

کم وسائل سے کچھ خواہشات کو پورا کیا جا سکتا ہے اور کچھ کو نہیں.  ایسے ہی کاروبار میں بھی محدود وسائل کے پیش نظر کچھ مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور کچھ سے نہیں.  ایسے متبادل مواقع جن کو چھوڑنا پڑے مواقع کی لاگت (opportunity cost) کہلاتے ہیں.  کامیاب کاروبار وہ ہوتا ہے جس میں مواقعوں کی لاگت کو کم رکھا جاے یعنی وسائل کو ایسے مواقعوں میں استعمال کیا جاے جن سے زیادہ فائدہ حاصل ہو.

کاروباری سرگرمی.

ایسی سرگرمی جو درج ذیل شرائط پر پوری اترے کاروباری یا معاشی سرگرمی کہلاتی ہے.

1. اس سرگرمی کا مقصد پیسہ یا منافع کمانا ہو

2. اس سرگرمی میں مختلف پیداواری وسائل کو یکجا کر کے نئی اشیا یا خدمات پیدا کی جارہی ہوں

3. وہ سرگرمی قانون کی نظر میں جائز ہو

پیداواری وسائل 

پیداواری وسائل چار قسم کے ہوتے ہیں.

1. زمین یا زمین سے تعلق رکھنے والے تمام قدرتی وسائل. 

2. لیبر یا ہیومن ریسورس جو پیداواری عمل اپنے علم اور ہنر کے مطابق سرانجام دے سکے.

3. سرمایا یعنی پیسہ یا ایسے اثاثے جن کے ذریعے مزید اشیا و خدمات کی پیداوار ممکن ہو سکے.

4. انٹرپرائز یا سکل یا صلاحیت جو مختلف وسائل کو یکجا کر کے کاروبار کی شکل دے سکے , خطرہ مول لے سکے , آمدن پیدا کر سکے اور منافع حاصل کر سکے.

مزید پڑھیں

بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل

کاروباری سرگرمی, معاشی مسئلہ ،پیداوار اور سیکٹرز