ایک ایسا فرد جو نیا کاروبار تخلیق کرتا ہے, نقصان کا خطرہ مول لیتا ہے معاشرے کو نئی پیداوار دیتا ہے اور اس سے جائز منافع حاصل کرنے کی کوشش کرتاہے اینٹرپرینیور کہلاتا ہے. اسے عام طور پہ تاجر یا کاروباری شخص کہا جاتا ہے. اسے ایک آزاد خیال, جدت کار اور خدمت گزار جیسی اعلی خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے.
آرٹیکل: شکر گزاری اور فنانشل فریڈم
چند خصوصیات جو ایک فرد کو کامیاب اینٹرپرینیور بننے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں وہ درج ذیل ہیں:
1. ہمت نہ ہارنا اور تحمل و استقامت سے کام جاری رکھنے کا
حوصلہ ہونا (perseverance)
2. خود کی اور دوسروں کی حوصلہ افزائی کرنا (encouragement)
3. اپنے آپ کو چیلنج میں ڈالنا اور خود پہ یقین کرنا (challenge yourself)
4. اپنے کام سے جزباتی حد تک لگاو رکھنا اور اس سے بیزار نہ ہونا (passion)
5. نقصان کا خطرہ مول لینے اور برداشت کرنے کا حوصلہ رکھنا (take and manage risk)
6. ڈر اور اندویشوں سے خود کو آزاد کرنا (no fear)
7. اپنے مقاصد کو واضح طور پر تصور کرنا, بیان کرنا اور لکھنا (vision and goals)
8. وسائل کو بڑھانے کے لیے شراکت داری اور دوسروں کے ساتھ کام کرنے کا حوصلہ اور برداشت ہونا (partnerships and team work)
9. ضرورت سے زیادہ سوچ بچار کے بجاے عملی کام پہ توجہ دینا (Action)
10. مشکل, آزادانہ اور بڑے فیصلے کرنے کی اہلیت ہونا (decision-maker)
11. مالی معاملات کو سمجھنا, غیر ضروری اخراجات سے بچنا اور آمدنی کے ذرائع کا بخوبی علم ہونا. اس کے علاوہ حساب کتاب اور بینکنگ وغیرہ کی ضروری معلومات ہونا (finance)
12. اپنے گاہکوں کو پچاننا اور ان کی ضروریات کا جائزہ لینے کی صلاحیت ہونا (know your customers)
13. شکایات کا جلد اور ضروری ازالہ کرنا
14. اپنے گاہکوں کو ان کی توقع سے زیادہ فراہم کرنا (deliver, don’t sell)
15. اپنے کاروبار سے متعلقہ انڈسٹری کو سمجھنا
16. اپنے آپ کو اور اپنے کاروبار کو مشتہر کرنے سے نہ گھبرانا (promotion and advertising)
17. لوگوں سے اور بالخصوص اپنی انڈسٹری سے متعلقہ لوگوں سے رابطے اور تعلقات بڑھانا (networking)
18. سیکھنے سکھانے کے عمل, نئے خیالات اور آئیڈیاز کو ترویج دینا, حوصلہ افزائی کرنا اور شیئر کرنا
19. ایمانداری, اخلاقیات اور قانون کی عملداری پہ یقین رکھنا
اہم نقطہ: ناکامی کو ہمیشہ ابتدا اور وسط کے طور پہ دیکھیں اسے کبھی بھی اختتام کے طور پہ محفوظ مت کریں.
مزید پڑھیں
کیا آپ ایک کاروباری فرد بننا چاہتے ہیں؟
کاروبار کو بڑھانے کے لیے مالی امور کو منظم کیسے کریں؟
5 تبصرے ”کاروباری فرد (اینٹرپرینیور)-کامیاب اینٹرپرینیور کی خصوصیات“