business activity and economic sectors

کاروباری سرگرمی, معاشی مسئلہ ،پیداوار اور سیکٹرز

عام فہم زبان میں کاروباری سرگرمی سے مراد ایسی سرگرمی ہوتی ہے جس کو نفع کمانے کی غرض سے سرانجام دیا جاے اور وہ قانون کی نظر میں جائز بھی ہو.  لیکن اگر زیادہ گہرائی میں بات کریں تو اس سے مراد پیداواری وسائل (factors of production) کو اس طریقے سے جمع کرنا,  ملانا اور استعمال کرنا کہ اس کے نتیجے میں مزید اشیاء و خدمات پیدا کی جایں جو لوگوں کی ضروریات اور خواہشات کو پورا کر سکیں. 

آرٹیکلکاروبار کا مقصد کیا ہے اور کاروبار کیوں ناکام ہوتے ہیں؟

کسی بھی کاروباری سرگرمی کے عمل میں یہ تین چیزیں لازمی پائی جاتی ہیں.  

١. پیداوری وسائل کا مشترکہ استعمال

٢. دوسری اشیاء و خدمات کا پیدا ہونا

٣. روزگار کے مواقع پیدا ہونا

انسانی ضروریات

ایسی اشیاءوخدمات جو انسانی زندگی کے لیے بنیادی طور پہ ضروری ہیں جیسے چھت, کپڑا ,کھانا وغیرہ. ان کو needs بولا جاتا ہے.

انسانی خواہشات

اور ایسی اشیاءوخدمات جو آپ خریدنا اور استعمال تو کرنا چاہتے ہیں مگر وہ زندہ رہنے کے لیے ضروری نہیں ہیں وہ خواہشات کے زمرے میں آتی ہیں.  خواہشات ہمیشہ لامحدود ہوتی ہیں.  دوسری طرف وسائل ہمیشہ محدود ہوتے ہیں. 

معاشی مسلہ

خواہشات لامحدود جبکہ وسائل محدود ہوتے ہیں.  یہاں پہ ایک مسئلہ پیدا ہوتا ہے جس کو کہا جاتا ہے معاشی مسئلہ. اس مسئلے سے مراد یہ کہ خواہشات تو لا محدود ہیں لیکن ان خواہشات کی تکمیل کے لیے جو اشیاء و خدمات چاہییں ان کی پیداوار کے لیے وسائل یا عوامل محدود ہیں.  

پیداواری عوامل یا وسائل

پیداواری عوامل یا وسائل چار قسم کے ہوتے ہیں.

١. زمین (Land) – وہ وسائل جن کا تعلق زمین سے یا

قدرت سے ہوتا ہے جیسے کھیت,  جنگلات, آئل, گیس,  معدنیات وغیرہ

٢. مزدور(Labor) – اس سے مراد انسانی ہاتھ اور سکل یا ہنر

٣. سرمایا (capital) – اس سے مراد پیسہ یا انسان کی بنائی ہوئی ایسی چیزیں جن کے ذریعے مزید اشیاء و خدمات پیدا کی جاتی ہیں جیسے مشینری اور ٹولز وغیرہ

٤. اینٹرپرائز– اس سے مراد آپ کی وہ مہارت , قابلیت اور خطرہ مول لینے کی صلاحیت ہیں جن کے ذریعے آپ پیداواری عوامل کے ایک خاص استعمال سے نئی اشیاء و خدمات پیدا کرتے ہیں. اسی کا نام کاروباری صلاحیت ہے. جس میں یہ صلاحیت پائی جاتی ہے اسے اینٹرپرینیور (entrepreneur) یا کاروباری فرد کہا جاتا ہے.  

اہم نقطہ: اوپر بیان کیے گئے تمام پیداواری عوامل مل کر ہی کسی بھی طرح کی کاروباری سرگرمی کا باعث بنتے ہیں. 

آرٹیکلکاروبار میں مہارت (سپیشلائزیشن یا ہنر) کی ضرورت  

اگر آپ مزید سمجھنا چاہیں تو اپنی دلچسپی کا کوئی بھی کاروبار لیں اور اس کاروبار میں اوپر بیان کیے گئے عوامل کا عمل دخل نوٹ فرمایں. آپ دیکھیں گے کہ ہر کاروبار انہی چار عوامل پر مشتمل ہوتا ہے. 

پیداواری شعبے

کاروباری اور پیداواری شعبوں کو مندرجہ ذیل درجہ بندی سے سمجھا جا سکتا ہے. 

١. بنیادی پیداواری شعبہ (Primary Sector)

ایسی صنعت جو قدرتی وسائل کو نکالنے اور استعمال کرنے متعلق ہو اور جو ان وسائل کے ذریعے ایسی پیداوار دے جو دوسرے صنعتی شعبے استعمال کر سکیں.  مثلا زراعت,  فشنگ,  جنگلات, معدنیات وغیرہ سے متعلقہ کاروباری و پیداواری شعبے.  

٢. ثانوی پیداواری شعبہ (Secondary Sector) 

ثانوی شعبے بنیادی شعبوں سے حاصل شدہ پیداوار کو خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہیں اوردیگر اشیاء کی پیداوار کرتے ہیں.  اس شعبے کی سرگرمیوں میں تعمیرات,  جہاز سازی,  کار میکنگ,  کمپیوٹر یا بیکری آئٹمز وغیرہ کی صنعتیں شامل ہیں. 

٣. تیسرے درجے کا شعبہ ( ٹرشری سیکٹر Tertiary Sector) 

آرٹیکلپیداواری وسائل اور مواقعوں کی لاگت

یہ شعبہ ایسی سرگرمیوں پہ مشتمل ہوتا ہے جن کا مقصد صارفین کو مختلف خدمات مہیا کرنا ہو.  خدمات جیسے ٹرانسپورٹ,  بینکنگ,  انشورنس,  اور ہوٹلز کا تعلق اس شعبے سے ہے.  

کسی بھی ملک کی معیشت میں اوپر بیان شدہ تینوں شعبوں کی حصہ داری اور اہمیت وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے. اگر قدرتی وسائل میں کمی واقع ہو گئی تو پرائمری سیکٹر کی اہمیت کم ہو جاے گی.  آبادی میں تعلیم اور شعور کے ساتھ ثانوی اور ٹرشری شعبوں میں ترقی بڑھ جاتی ہے.  قومی دولت میں اضافے یا زندگی کے معیار (living standard) میں بہتری سے ٹرشری یا خدمات کے شعبے زیادہ ترقی پاتے ہیں.

مزید پڑھیں

لاگت کی جانچ پڑتال (Cost Audit)-وسائل کے بہترین استعمال اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ناگزیر

گھریلو خواتین کے لیے 20 سے زائد کاروبار کے آئیڈیاز