وقت کے ساتھ جب آپ کاروبار کو وسعت دیتے ہیں تو جہاں اس کے فائدے ملتے ہیں وہیں کئی رکاوٹیں بھی پیدا ہوتی ہیں. اس لیے ضروری نہیں کہ کاروبار کو وسعت دینے کا ہر منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہو. بعض اوقات پیش آنے والی رکاوٹیں کاروباری وسعت یا ترقی میں نقصان کا باعث بھی بن جاتی ہیں. اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں.
کنٹرول میں مشکلات
جب آپ کا کاروبار ایک حد سے زیادہ بڑھ جاے یا پھیل جاے تو اسے کنٹرول کرنا مشکل ہو جاتا ہے. ایسی صورتحال میں آپ فرد واحد کی حیثیت سے اسے مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکتے. اگر آپ ایسا کرنے کی کوشش کریں گے تو عین ممکن ہے کہ آپ کامیاب نہ ہو پایں. اس مشکل کا حل ہے کہ آپ کاروبار کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کریں. کام کو اور ذمہ داریوں کو نیچے تفویض کریں. کاروبار کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرنے کے کئی سارے ماڈل ہیں جن میں شاخیں بنانا, فرنچائز کا اختیار دینا, یا کسی دوسرے کاروبار کے ساتھ انضمام کرنا شامل ہیں.
آرٹیکل: کاروبار میں اضافہ یا ترقی (گروتھ)
مواصلات اور رابطوں کا فقدان
کاروبار جتنا پھیلتا جاے گا کمیونکیشن اور رابطوں کا فقدان بڑھتا جاے گا. ایسا بھی ممکن نہیں ہوتا کہ آپ ہر معاملے پہ خود نگاہ رکھیں. رابطوں کے فقدان سے کئ طرح کے مسائل جنم لے سکتے ہیں جو کاروبار کے توسیعی منصوبے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں. ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ جدت کو اپنایں اور ماڈرن کمیونکیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایں. اس سلسلے میں ملازمین کی ٹریننگ کا بھی انتظام کریں.
مالی مشکلات میں اضافہ
کاروباری ترقی یا توسیع جہاں مالی فائدے کا باعث بنتی ہے وہیں وسعت سے ملحقہ لاگتوں اور اخراجات میں بھی اضافے کا باعث ہوتی ہے. یہ مسئلہ درپیش آ سکتا ہے کہ توسیعی منصوبے سے آمدنی کم پیدا ہو جبکہ اخراجات بڑھ جایں. ایسے میں کاروبار کے موجودہ مالی وسائل پر بوجھ بڑھ جاتا ہے. اس لیے ضروری ہے کہ توسیعی منصوبے کی رفتار آہستہ رکھی جاے اور توسیعی سے حاصل شدہ منافع کو ہی مزید پھیلاو کے لیے استعمال کیا جاے. اس کے علاوہ طویل مدتی مالی وسائل یا قرض کا انتظام بھی کیا جاے.
انضمام کے مسائل
جب آپ کاروبار کو انضمام (integration or merger) کے ذریعے وسعت دینے کی کوشش کرتے ہیں تو پیش آنے والے مسائل آپ کی توقع سے کہیں زیادہ ہو سکتے ہیں. اس کی بڑی وجوہات میں منتظمین کا اپنا اپنا انداز, مواصلات کا فقدان, اور تبدیلی کو قبول نہ کرنے کے رجحانات ہو سکتے ہیں. اس لیے ضروری ہے کہ ایسی صورتحال میں سب متعلقین (stakeholders) کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جاے اور انہیں تبدیلی کی وجوہات سے آگاہ کیا جاے.
آرٹیکل: کاروباری حجم (سائز یا والیم)
صنعت کی نوعیت
کچھ کاروبار ایسی صنعتوں سے تعلق رکھتے ہیں جن میں وسعت کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے. ایسے کاروبار زیادہ تر خدمات کے شعبے سے وابستہ ہوتے ہیں اور ذاتی یا خصوصی نوعیت کی خدمات پیش کرتے ہیں. مثال کے طور پر کار ریپیئر, پلمبر, اور کیٹرنگ کی خدمات وغیرہ.
مارکیٹ کا حجم
اگر آپ کی کاروباری مصنوعات یا خدمات کا تعلق ایسی مارکیٹ سے ہو جس میں گاہکوں کی تعداد محدود ہے تو ایسی صورت میں کاروبار میں وسعت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے. کاروبار میں توسیع کے ساتھ نئ مارکیٹ اور نئے گاہکوں کی تلاش بھی ضروری ہے.
مزید پڑھیں
4 تبصرے ”کاروبار کی وسعت میں رکاوٹیں“