چونکہ وسائل محدود ہوتے ہیں اس لیے ضروری ہے کہ میسر وسائل کو ایسے موثر طریقے سے استعمال کیا جاے کہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کیا جا سکے. اس کا مطلب یہ ہے کہ کم سے کم وسائل کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ اشیاء و خدمات (goods and services) پیدا کی جا سکیں.
لہازا انتظام کاروبار یا اچھی بزنس مینجمنٹ کا تقاضا یہ ہے کہ مختلف وسائل کے بہترین استعمال کے لیے الگ الگ مہارتیں پیدا کی جایں اور ایسے ماہرین تیار کیے جایں جو دستیاب وسائل کا موثر ترین استعمال کر سکیں. اس عمل کو مہارت حاصل کرنا یا سپیشیلائزیشن کہتے ہیں.
آرٹیکل: پیداواری وسائل اور مواقعوں کی لاگت
ہم میں سے ہر انسان اپنی تمام ضروریات یا خواہشات خود پوری نہیں کر سکتا. اگر ہم ایساکرنے کی کوشش کرتے ہیں تو لازمی بات ہے ہمارے دستیاب وسائل میں سے اکثر ضائع ہو جایں گے. اس لیے پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے ایک دوسرے کو اشیاء وخدمات فراہم کرنا اہم انسانی ضرورت ہے تا کہ وسائل کے استعمال اور ضیاع کو کم سے کم کیا جا سکے اور زیادہ سے زیادہ یا بہترین پیداوار حاصل کی جا سکے. اسی عمل کے ذریعے کاروباری سرگرمی بھی جنم لیتی ہے.
مہارت یا سپیشیلائزیشن کے اس عمل کو ہنر کی تقسیم (division of labor) بھی کہتے ہیں جس کے ذریعے پیداواری عمل (production process) کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے ہر حصے کے ماہرین کے سپرد کیا جاتا ہے. تاکہ کم سے کم وسائل استعمال ہوں اور زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کی جا سکے جس سے لاگت کم اور پیداوار زیادہ ہو.
آرٹیکل: کاروبار میں لاگت اور اخراجات کو کم کرنے کے 10 طریقے
اس سارے عمل کو سمجھنے کے لیے آپ ایک سرگرمی بھی کر سکتے ہیں. اپنی مرضی یا دلچسپی کی کوئی بھی پروڈکٹ لیں اور اس کے پیداوای عمل کے مختلف حصوں کو الگ الگ درج فرمایں. ہر حصے کی تکمیل کے لیے کون سی مہارت درکار ہو گی درج فرمایں. اور پھر اپنی دلچسپی کی مہارت سیکھنا اختیار کریں.
کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ آپ سب کام خود کرنے کے بجاے وہ کام کریں جس میں آپ بہترین ہوں.
مزید پڑھیں
5 تبصرے ”کاروبار میں مہارت (سپیشلائزیشن یا ہنر) کی ضرورت“