business management

بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل

کیا آپ کے کاروبار کا دارومدار آپ کی ذات کے اوپر ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کا کاروبارتب تک ہی چلے گا جب تک اپ خود اس کو چلانے کی پوزیشن میں ہیں. لیکن اگر اپ چاہیں کے کاروبار اپ کے بغیر یا اپ کی غیر موجودگی میں بھی چلتا رہے اور پھلتا پھولتا رہے تو آپ کو اس کے لئے یقینا نظام سازی کی ضرورت ہے. اچھے لیڈر وو ہوتے ہیں جو نظام مرتب کرتے ہیں. ایسا نظام جس کا انحصار ان کی ذات پہ نہ ہو. وہ کاروبار جو مالک پر کام کرنے اور زندہ رہنے کے لئے انحصار کرتے ہے وہ دولت بنانے کی مشین نہیں ہیں بلکہ وہ ایک جال کی طرح ہیں جن میں انسان پھنستا چلا جاتا ہے اوراپنی آزادی کھو دیتا ہے. کاروبار میں نظام سازی یا سسٹم مرتب کرنے کی ضرورت مندرجہ ذیل شعبوں میں لازماً پائی جاتی ہے. 

١. فروخت اور مارکیٹنگ

٢. مصنوعات یا خدمات کی فراہمی اور تیاری

٣. انتظامیہ اور اکاؤنٹس

آپ کو لازمی طور پر ایسے پراسیس اور ایک ایسا نظام بنانا ہوگا جو ان تین شعبوں  میں سے ہر ایک میں بہترین امور سرانجام دے سکے۔

آرٹیکلبزنس کمیونیکشن: کاروبار میں موثرگفتگو اور 7 اہم نکات

اچھا نظام بنانے کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ دور میں کمپیوٹر اور IT کی مصنوعات سے فائدہ اٹھایا جاۓ. مختلف سسٹمز کو ترتیب دینے کے لئے متعلقہ سوفٹ ویئرزکا استعمال کیا جاۓ. اس کے علاوہ نظام سازی کو ترتیب دینے کے لیے ملازمین اور شراکت داروں کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے. جب ایسا ہو توتقسیم، ذمہ داریوں اور جوابدہی کا نظام تشکیل دینا بھی اشد ضروری  ہے. 

ان سسٹمز کو بنانے اور ان کی ترقی کے پیچھے یہ خیال ہے کہ کاروبار کو پیسہ کمانے والی مشین بنائیں. تا کہ چاہے آپ موجود ہوں یا نہیں اس سے کوئی فرق نہ پڑے. اگر کاروبار آپ کی مستقل ان پٹ(input)، موجودگی یا نگرانی پر منحصر ہوتا ہے تو جیسے ہر انسان کی کام کرنے کی حد ہوتی ہوتی ہے اسے ہی کاروبار کی بھی کمانے کی ایک حد ہی رہے گی کہ وو کتنا کما سکتا ہے. اور جو کاروبار حدود رکھتا ہے وہ آپ کے لئے مالی اور ذاتی آزادی پیدا نہیں کر سکتا. یاد رہے اگر اپ کا کاروبار اپ کو آزادی نہیں دیتا تو وہ ایسے ہی ہے جیسے کہ ملازمت. 

کاروبار میں نظام سازی کے لئے آپ کو اپنے اہداف طے کرنے ہوں گے ، اپنے آئیڈیاز کی جانچ کرنی ہو گی ، ان کی نشوونما کرنا ہوگی اور ہر نئے پروجیکٹ یا کاروبار کے لئےسارے عمل کو ترتیب دینا ہوگا۔ میک ڈونلڈز، ہیمبرگر، گوگل اور مائیکروسافٹ نے بالکل ایسا ہی کیا۔ انہوں نے ایک ہی کاروبار کو منی مشین بنادیا۔

میکڈونلڈ میں یہ سب اس وقت شروع ہوا جب رے کروک (Rey Crok) نامی ایک سیلزمین اس حقیقت سے آشنا ہو گیا کہ میک ڈونلڈ برادران کے زیر ملکیت ایک چھوٹا ریستوراں اتنے سارے دودھ کے کپ اور بلینڈرز خریدتا ہے  لہذا اس نے دوسرے مقامات پر ان کے آپریشن کو ‘نقل بنانے’ کے حقوق خرید لئے۔ اس کے خیال نے دولت پیدا کرنے کا ایک نیا نیا طریقہ شروع کیا جسے فرنچائزنگ کہتے ہیں۔

 آرٹیکل: کاروباری ادارے اور ان کی اقسام

تمام کامیاب اور دولت مند کاروباری مالکان یہ بھی جانتے ہیں کہ زیادہ تر معاملات میں آپ اپنا کاروبار چلانے کے بجائے اسے بیچ کر بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ سیکڑوں دولت مند افراد ایسے کاروبار کی تلاش میں رہتے ہیں جو پہلے ہی کامیابی کے ساتھ چل رہے ہوں۔ ہر ایک `رقم کمانے والی مشین خریدنا چاہتا ہے۔ یہاں تک کہ چھوٹے کاروباری افراد یا ادارے بھی فروخت کے ذریعے “کیش ان” کرسکتے ہیں۔ ہزاروں افراد ایک کامیاب کاروبار بنا کراور فروخت کر کے اپنا پیسہ کماتے ہیں۔ شاید وہ کاروبار کے تحت بکنے والی مصنوعات یا خدمات بیچ کراتنا پیسہ نہیں بنا سکتے جتنا کاروباری اثاثہ بیچ کے بناتے اور اپنے اپ کو تبدیل کرتے رہتے ہیں.

کوئی بھی عمل یا پراسیس ایک یا ایک سے زیادہ ایکشنز (Actions) پر مشتمل کاموں کا ایک مجموعہ ہوتا ہےجو کہ کسی بھی ان پٹ (input) کو آؤٹ پٹ میں تبدیل کرتا ہے. کاروبار میں انتظامیہ کا اصل مقصد اور مرکزی کردارپراسیس منیجمنٹ کرنا ہی ہوتا ہے. کاروبار چاہے چھوٹا ہو یا بڑا کئی طرح کے پراسیس پر مشتمل ہوتا ہے. عام طور پر کاروباری پراسیس تین اقسام کے ہوتے ہیں.

 1. اعلی انتظام

 یہ پورے ادارے یا تنظیم کے عمل کو چلاتے ہیں۔ اس کی مثالوں میں گورننس اور تنظیمی حکمت عملی وغیرہ شامل ہیں۔

 2. آپریشنل عمل

 یہ بنیادی عمل ہیں جو ویلیو اسٹریم بناتے ہیں جس سے کاروبار آمدنی پیدا کرتا ہے. اس کی مثالوں میں خریداری ، پیداوار اور / یا خدمات ، مارکیٹنگ اور فروخت وغیرہ جیسے شعبے شامل ہیں۔

 3. معاون عمل

 یہ بنیادی کاروباری پروسیسزکی سپورٹ میں کم کرتے ہیں۔ مثالوں میں جیسے اکاؤنٹنگ ، ہیومن ریسورس ، اور آئی ٹی (انفارمیشن ٹکنالوجی) وغیرہ کے کردار شامل ہیں۔

آرٹیکلانوائس کیسے بنایں اور بلز کو ٹریک کیسےکریں

 تمام بڑے اور چھوٹے کاروباری پراسیس سپلائر – صارفین کے تعلقات کی ایک سیریز پر مشتمل ہوتے ہیں. ہر انفرادی پراسیس اپنے سے پچھلے مرحلے کا ایک صارف ہوتا ہے اور اگلے مرحلے میں سپلائی کرنے والا ہوتا ہے۔

پراسیس مینجمنٹ – اقدامات اور سرگرمیاں

ایک اہم پراسیس بہت سارے کاموں پر مشتمل ہوسکتا ہے. ہر ایک کے اپنے مقاصد ہوتے ہیں جو مجموعی اہداف کو حاصل کرنے میں شراکت کرتے ہیں۔ کاروبار میں پراسیس مینجمنٹ تین سرگرمیوں پر مشتمل ہوتی ہے. 

١. پراسیس ڈیزائن 

٢. پراسیس پرعملدرآمد

٣. پراسیس کی نگرانی

فائدہ مند پراسیس کی خوبی

کاروبار میں کوئی بھی پراسیس فائدہ مند تب ہی ہو گا جب اس کی پیداوار صرف طلب کے مطابق ہو۔ ایک پراسیس کی output کا طلب سے زیادہ ہونا وسائل کے ضیاء کا باعث بنتا ہے. اسی طرح بہت کم پیداوار یا گنجائش کا مطلب ہے مطمئن صارفین اور آمدنی کھو جانا۔ کاروباری فائدے کے لئے لازمی ہے کہ ضرورت کے مطابق ہر پراسیس کی input اور output کو مقرر کیا جاۓ اور غیر ضروری وسائل صرف نہ کیے جایں. صحیح صلاحیت کے لئے ہر پراسیس کی پیدوار اور اگلے پراسیس کی ضرورت کا جائزہ لینا اہم ہے. 

پروسیسز اور تغیرات (Process and Variations)

تمام کاروباری عملوں میں تغیر پایا جاتا ہے۔ تغیر کا مطلب یہ ہے کہ ضروری نہں پراسیس جس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہو عمل بھی مکمل طور پر ویسا ہی ہو. عمل میں کچھ نہ کچھ تبدیلی یا تغیر آنا فطری بات ہے جس کی مختلف وجوہات ہوسکتی  ہیں. اچھے منتظمین وہ ہوتے ہیں جو تغیرات کی مختلف وجوہات کو سمجھیں، ان کا جائزہ لیں اورانھیں بہتر کریں . پراسیس میں فطری یا معمول کا تغیر اتنا اہم نہں لیکن اگر کسی تغیر کی وجہ سے صارفین کے اطمینان پہ فرق پڑے تواسے دور کرنا انتہائی ضروری ہے. 

مزید پڑھیں

لاگت کی جانچ پڑتال (Cost Audit)-وسائل کے بہترین استعمال اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ناگزیر

کاروباری فرد (اینٹرپرینیور)-کامیاب اینٹرپرینیور کی خصوصیات

بزنس مینجمنٹ – کاروبار اور انتظامی تشکیل“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں